📢پی ٹی آئی احتجاج؛ دونوں بازوؤں سے محروم شخص ڈنڈے و پتھر مارنے کے الزام میں گرفتار
کمرہ عدالت میں ملزم کے دونوں بازو کا جائزہ لیا گیا اور دونوں بازو نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو مقدمہ سمیت ڈسچارج کردیا
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
https://t.co/h4V7qiqQy5
@MHsays247@zaighamkhan لوگوں کو مولانا نے TV توڑنے کا کہا تھا ؟؟
ٹی وی ہو یا یوٹیوب ، اس کے حرام و حلال ہونے کا مدار اس کے content پر ہے
مولانا کے چینل پر نہ کوئی ناچ گانا ہوتا ہے نا ہی واھیات قسم کے ڈرامے آتے ہیں
اس لیے منہ اٹھاکر تنقید کے بجائے حقیقت حال بتادیا کریں
پاکستان سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ مکرمہ میں ھونے والا دفاعی معاہدہ پوری مسلم دنیا کے لئے نہایت خوشی کی خبر ھے تینوں حکومتیں اس تاریخ ساز معاھدے پر جو بیت اللہ کے بالکل قریب ھوا مبارکباد کی مستحق ہیں اللہ تعالی اسکو امت مسلمہ کے اتحاد کا ذریعہ بنائیں آمین
@Matiullahjan919 پاکستان میں سودی بینکوں کی تعداد زیادہ ہے اور وہ نوٹ بھی اسلامی بینکوں سے زیادہ چھاپ رہے ہیں جہاں اس کریہہ الشکل کے ہم حلیہ حضرات اور مغرب کی دلدادہ دیسی خواتین بیٹھی ملک کی "معاشی ترقی" میں حصہ ڈال کر جیسے مملکت کو "ایشین ٹائیگر "بنا چکی ہوں۔ اس ولن کی جلن ناقابل فہم و علاج ہے
وسیم کو 38 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک ہوا
نہ سگریٹ پیتا تھا۔
ہفتے میں 4 دن ورزش کرتا تھا۔
وزن بھی زیادہ نہیں تھا۔
لیکن اُس نے اپنے جسم کی ایک اہم وارننگ کو کئی ہفتوں تک نظر انداز کیا...
️1⃣ اسے لگا کہ یہ صرف تیزابیت (Heartburn) ہے۔
ہر ہارٹ اٹیک شدید سینے کے درد سے شروع نہیں ہوتا۔
کئی بار علامات صرف یہ ہوتی ہیں:
• سینے میں جلن
• دباؤ یا بوجھ
• سینے میں جکڑن
• بدہضمی جیسا احساس
اسی غلط فہمی کی وجہ سے بہت سے لوگ بروقت علاج نہیں کرواتے۔
2️⃣ غیر معمولی تھکن
چند دنوں سے وہ خود کو غیر معمولی طور پر تھکا ہوا محسوس کر رہا تھا۔
روزمرہ کے معمولی کام بھی مشکل لگنے لگے تھے۔
بغیر کسی واضح وجہ کے شدید تھکن بعض اوقات ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔
3️⃣ سانس پھولنا
سیڑھیاں چڑھتے ہوئے...
سامان اٹھاتے ہوئے...
اگر معمولی کاموں پر بھی بلاوجہ سانس پھولنے لگے تو اسے ہرگز نظر انداز نہ کریں۔
4️⃣ درد صرف سینے میں نہیں تھا
درد پھیل رہا تھا:
• بائیں بازو میں
• کندھے میں
• جبڑے میں
• گردن میں
• کمر کے اوپری حصے میں
بہت سے لوگ اسے پٹھوں کا درد سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔
5️⃣ ٹھنڈے پسینے آنا
نہ موسم گرم تھا۔
نہ ورزش کی تھی۔
اگر سینے کی تکلیف کے ساتھ ٹھنڈے پسینے آئیں تو یہ خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔
6️⃣ جسم مدد مانگ رہا تھا
• چکر آنا
• متلی
• بار بار یہ احساس کہ "کچھ ٹھیک نہیں"
اپنے جسم کے ان اشاروں کو سنجیدگی سے لیں۔
سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟
اس نے انتظار کیا۔
سوچا شاید علامات خود ہی ختم ہو جائیں گی۔
یاد رکھیں، ہارٹ اٹیک میں ہر منٹ قیمتی ہوتا ہے۔
صرف عمر پر بھروسہ نہ کریں۔
ہارٹ اٹیک 30 اور 40 سال کی عمر میں بھی ہو سکتا ہے۔
کم عمر ہونا حفاظت کی ضمانت نہیں۔
اپنے خطرے کے عوامل جانیں:
اگرچہ آپ ورزش کرتے ہوں، پھر بھی خطرہ بڑھ سکتا ہے اگر:
• کولیسٹرول زیادہ ہو
• بلڈ پریشر بلند ہو
• ذیابیطس ہو
• سگریٹ نوشی کرتے ہوں
• خاندان میں دل کی بیماری کی تاریخ ہو
• مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار ہوں
یاد رکھیں:
ہارٹ اٹیک کی علامات محسوس ہوں تو انتظار نہ کریں، فوری طور پر قریبی اسپتال جائیں یا ایمرجنسی طبی امداد حاصل کریں۔ بروقت علاج زندگی بچا سکتا ہے۔
انتہائی افسوس ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوے میری جعلی تصویر اور جعلی آواز بناکر میری ایسی گفتگو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض لوگ اس سے گمراہ ھوسکتے ھیں یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے سائبرکرائم ایجنسیاں اسکا نوٹس لیں
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال رپورٹر سے لڑتے ہوئے کہ اگر ایک گھنٹہ لیٹ ہو گیا تو کیا ہوا؟ میں منسٹر ہوں، دس بجے کا ٹائم دیا ہے تو کیا ہوا؟ ابھی گیارہ ہی ہوئے ہیں نا، مصطفی کمال بدمعاشی جھاڑتے ہوئے
ابھی محسن نقوی صاحب نے بیان ہی دیا تھا کچھ دیر بعد نیا نقشہ بھی ایکس پر آگیا جس میں تقریباً 18 صوبے شامل ہیں ۔ یعنی حکام بالا نے اس پر ہوم ورک پہلے سے کر رکھا ہے ۔
پاکستان کو ایک لادین اور سیکولر ملک بنانا اسلام کے ساتھ ساتھ آئین پاکستان سے ٹکراؤ کے مترادف ہے۔ اسلامی آئین کے تحت حلف اُٹھانے والے عبایا پر پابندی لگا رہے ہیں لیکن خواتین کے لیے پتلون شرٹ کے یونیفارم پر اُنہیں کوئی اعتراض نہیں۔
پشاور یونیورسٹی کے اسٹیج پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے جب سٹوڈنٹس سے عمران خان کے لئے تالیاں بجانے کا کہا تو کچھ خاص جوش نظر نہیں آیا،سہیل آفریدی نے اپنی طرف سے طنزیہ کہا اسٹبلشمنٹ کے لئے تالیاں بجاؤ گے،سٹوڈنٹس نے اتنے جوش و خروش سے تالیاں پیٹیں کہ وزیر اعلیٰ حیران رہ گئے
یہ اسلام آباد کے چک شہزاد کا وہ فارم ہاؤس ہے جسے ایک طاقتور حکمران نے محض اینٹ اور پتھر سے نہیں، بلکہ اپنے اقتدار کے ارمانوں سے تعمیر کروایا تھا۔ یہ جنرل پرویز مشرف کے خوابوں کا وہ تاج محل تھا جہاں وہ اپنی اہلیہ صہبا کے ساتھ ایک شاہانہ ریٹائرڈ زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن کاتبِ تقدیر کے فیصلے کچھ اور ہی تھے۔ اس محل نما گھر کی دیواریں بم پروف بنائی گئی تھیں، اس میں سوئمنگ پول، وسیع باغات، جاگنگ ٹریک اور قیمتی لکڑی کا ایسا کام تھا کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں، حتیٰ کہ یہاں اپنا ٹرانسپورٹ سسٹم بھی موجود تھا۔یہ ایک گھر نہیں، اپنے آپ میں ایک چھوٹی سی ریاست تھی، مگر قدرت کا کھیل دیکھیے کہ وہاں جنرل مشرف کو چند دن سکون سے رہنا بھی نصیب نہ ہوا۔ وہی محل’سب جیل‘ قرار پایا ۔۔۔سنا ہے کہ اب یہ بھی فروخت ہوچکا
ایک شاعر نے بہت سال پہلے پاکستان ٹوٹنے سے پہلے وارننگ دی تھی کہ گولی سے مسلئہ حل نہیں ہو گا بندوق والوں نے اسے گرفتار کر لیا تھا اس شاعر کے الفاظ آج بھی گونج رہے ہیں
محبت گولیوں سے بو رہے ہو
وطن کا چہرہ خوں سے دھو رہے ہو
گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے
یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو
موبائل صارفین کے لیے بُری خبر: ٹیلی کام کمپنیوں (جاز، زونگ، یوفون وغیرہ) کا موبائل پیکجز کی قیمت میں 33 فیصد تک اضافے کا فیصلہ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے منظوری دے دی..
اور کچھ رہ تو نہیں گیا مہنگا کرنے والا ؟