قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید ہر کسی کا حق ہے، لیکن منظم کردارکشی، تضحیک اور مبینہ ریاستی وسائل کے سیاسی استعمال کو آزادیٔ اظہار کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ قومی اداروں کا وقار سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے سے نہیں، غیرجانبداری سے قائم ہوتا ہے۔
#آمروں_کے_غلام_حکمران
#مقتدرہ_کے_سیاہ_چیلے
#سرخی_پاوڈر_برگیڈ
#ناکام_ریاستی_پروپیگنڈہ
#معدنیات_فروش
The conference also featured discussion on legal questions involving religious groups and terminology. Speakers said such matters should be addressed through the constitution, legislation and the courts.
#ختم_نبوت_کانفرنس_کراچی#JUIStandswithKSA#StopChildAbuse
#خدمات_جمعیت_بونیر #ڈیجیٹل_میڈیا_کنونشن_مردان
مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے۔
سندھ کی تقسیم کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
علامہ راشد محمود سومرو
مٹیاری/ہالا/سعیدآباد (پ ر) جمعیت علماءِ اسلام سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے ہالا میں جمعیت ہاؤس پر پریس کانفرنس، مٹیاری میں ورکرز کنونشن، گاؤں الہڈنو ساند میں عوامی اجتماع اور سعیدآباد میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، سندھ کی تقدیر کے فیصلے ایوانوں میں نہیں بلکہ عوامی مرضی کے مطابق ہونے چاہئیں، سندھ کی تقسیم کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت کی طویل عرصے کی مبینہ بدانتظامی کے باعث کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع تعلیم، صحت، روزگار، انفراسٹرکچر، امن و امان اور بلدیاتی نظام کے بنیادی مسائل سے دوچار ہیں۔ کراچی کی طرح پورے صوبے کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے، لیکن کراچی کے مسائل کو بنیاد بنا کر نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ مسئلے کا حل نہیں، سندھ کے مسائل کا حل عوامی اتفاقِ رائے اور مشترکہ جدوجہد میں ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات آتے ہی سندھ کے جعلی حکمرانوں کو بینظیر بھٹو یاد آتی ہیں، لیکن کرپشن، نوکریاں بیچنے�� بدامنی، بے روزگاری، تعلیم اور صحت کی تباہی کے وقت حکمرانوں کو بینظیر کیوں یاد نہیں آتیں؟ سندھ میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں، سرکاری اسپتالوں کی حالت خراب ہے جبکہ منشیات کا زہر نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے، وہاں بینظیر بھٹو کیوں یاد نہیں آتیں؟
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کی زمین، وسائل، جزائر، معدنیات اور زمینوں پر سندھ کے عوام کا حق ہے، کسی کو ان وسائل پر سودے بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سندھ کو منشیات سے پاک کرنے، قبائلی جھگڑوں، جرائم اور بدامنی کے خاتمے کے لیے سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
سعیدآباد کے بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ سندھ کے حقوق کے لیے مل کر جدوجہد کریں، کیونکہ سندھ میں کسی بھی بنیاد پر مذہبی، قبائلی، قومی یا لسانی نفرت مسائل کا حل نہیں بلکہ مزید انتشار کا سبب بنے گی۔
سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئیں۔ جمعیت علماءِ اسلام نے ماضی میں میاں نواز شریف، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کی مخالفت کی تھی، اسی اصول کے تحت عمران خان نیازی کی سیاسی بنیادوں پر گرفتاری کی بھی مخالفت کرتے ہیں، لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے، بے رحمانہ احتساب اب ناگزیر بن چکا ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ 19، 20 اور 21 مارچ 2027ء کو سکھر میں ہونے والے امنِ عالم اجتماع کی کامیابی کے لیے بھرپور تیاریاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے اور جمعیت علماءِ اسلام عوام کے حقوق، امن، تعلیم، صحت، روزگار اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ان تمام پروگراموں میں صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، حاجی عبدالمالک ٹالپر، سلیم سندھی، حاجی سارنگ منگواڑو، حاجی صاحب ڈنو، طارق میمن سمیت صوبائی، ضلعی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔
میڈیا سیل جےیوآئی سندھ
قیامت کے دن بےنظیر بھٹو صاحبہ کسی سے کچھ نہیں پوچھیں گے ۔۔
تمہارے زرداری، مراد علی شاہ سے پوچھا جائے گا ۔ جو کرپشن اور ظلم سندھ کے عوام سے روا رکھی ہیں ۔ اس کے ایک ایک ��ا حساب تم لیا جائے گا ۔ پہلے اپنی کرتوتوں کا حساب تم نے دینا ہے ۔۔
علامہ اقبال نے افغانستان کی جغرافیائی حیثیت کو محض نقشے کی لکیروں سے نہیں، خطے کی تقدیر سے جوڑا تھا؛ ان کے نزدیک افغانستان ایشیا کا وہ سنگِ میل تھا، جہاں تاریخ، تہذیب اور جغرافیہ ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا افغان سفارت خانے میں تقریب گفتگو
حافظ صاحب کا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشترکہ حکومت پر بہترین، بروقت اور معنی خیز تبصرہ—چند الفاظ میں پوری سیاسی بساط کا نقشہ کھینچ دیا، اور اقتدار کے اس حسین ’’اتحاد‘‘ کی حقیقت بھی آشکار کر دی۔
راشد سومرو کا اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے دھرنے سے دوٹوک اعلان
سندھ کا نوجوان بنگلہ دیش، نیپال اور انڈیا کے نوجوانوں کی طرح اپنے حقوق کے لیے تیار رہے۔ کسی ایک طالب علم کی گرفتاری برداشت نہیں کی جائے گی؛ حکمران اپنے رویے پر نظرِ ثانی کریں، ورنہ عوامی ردِعمل کی ذمہ داری خود ان پر ہوگی
آزادی صرف ناچ گانے اور بازاروں میں گھومنے کا نام نہیں،
ہندوستان کی تقسیم تو ہو چکی مگر ہم آزاد نہیں۔
یومِ آزادی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی بہترین گفتگو ، آخر تک ضرور سنیں۔
محسن نقوی کی ایک تقریر نے حکومت کی قانونی اور اخلاقی حیثیت پر بڑا سوال کھڑا کر دیا
محسن نقوی کی تقریر کے بعد خاموشی کیوں؟
انجینئر ضیاء الرحمن کی دبنگ گفتگو سنیے
اسلام کو ختم کرنے میں رکاوٹ مولوی ہے
انگریز کو مولوی نے چیلنج کیا اور اسے بھاگنے پر مجبور کیا
پاکستان میں انگریز کے پٹھوؤں کے مقابلے میں فضل الرحمٰن کھڑا ہے۔