﷽
وَلَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَآ اَحَدًا ٭ وَاَنَّهٝ تَعَالٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّّلَا وَلَـدًا ٭
اور ہم کسی کو اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک کا ہرگز شریک نہ ٹھہرائیں گے ، ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے اور نہ ہی اس کی کوئی بیوی ہے اور نہ ہی بیٹا ٭
اَلجِنّ : 2-3
﷽
اَنِ اشْكُـرْ لِلّـٰهِ ۚ وَمَنْ يَّشْكُـر فَاِنَّمَا يَشْكُـرُ لِنَفْسِهٖ ۖ وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّـٰهَ غَنِىٌّ حَـمِيْدٌ
اللہ کا شُکر ادا کرتے رہو ، جو شخص شُکر اداکرے گا وہ اپنے ذاتی نفع کے لیے شُکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرے گا تو اللہ بے نیاز خوبیوں والا ہے
لُقمان: 12
﷽
اِنَّـآ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغْفِرَ لَنَا خَطَايَانَا ٭
بیشک ہم اپنے رب (اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک کی حاکمیت) پر ایمان لائے ہیں تاکہ وہ ہمارے گناہ بخش دے ٭
طہٰ: 73
﷽
لَا يُكَلِّفُ اللّـٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَآ اٰتَاهَا ۚ سَيَجْعَلُ اللّـٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُّسْرًا ٭
(جان رکھو) اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک کسی بھی نفس کو تکلیف نہیں دیتا مگر اُسی قدر جو (برداشت) اسے دے رکھی ہے، (امید رکھو) عنقریب اللّٰہ تنگی کے بعد آسانی کر دے گا
الطلَّاق : 7
﷽
نَبِّئْ عِبَادِىٓ اَنِّـىٓ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِيْـمُ ٭ وَاَنَّ عَذَابِىْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِيْـمُ ٭
اے نبی ﷺ میرے بَندوں کو اطلاع دے دو کہ بےشک (جہاں) میں ہی بڑا بخشنے والا ہمیشہ مہربان ہوں اور بے شک (وہِیں) میرا دِیا گیا عذاب بھی دردناک ہے ٭
الحَجَر : 49-50
﷽
فَاَقِيْمُوا الصَّلَاةَ وَاٰتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوْا بِاللّـٰهِۖ هُوَ مَوْلَاكُمْ ۖ فَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَنِعْمَ النَّصِيْـرُ
پس نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ کو مضبوط ہو کر پکڑو، وہی تمہارا مددگار ہے ، پھر کیا ہی اچھا مددگار اور کیا ہی اچھا حمایتی ہے
الحج : 78
﷽
هُوَ اللّـٰهُ رَبِّىْ وَلَآ اُشْرِكُ بِرَبِّـىٓ اَحَدًا ٭
میرا پروردگار تو بس اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک ہی ہے اور میں اس اکیلے کے ساتھ (ہرگز ہرگز) کسی اور کو شریک نہیں کروں گا ٭
الکھف : 38
﷽
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ٭ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ٭
پس (جان رکھو کہ) بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے ٭ (مایُوس مت ہونا کیونکہ اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک کے حُکم سے) بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی (بھی) ہے ٭
اَلشَّرح : 5-6
﷽
لَّآ اِلٰـهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَۖ اِنِّـىْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ ٭
اے اللّٰہ ، بیشک تیرے سوا ہرگز کوئی اور معبود نہیں ، صِرف تُو ہی بے عیب ہے، یقینناً میں ہی بے انصافوں میں سے تھا ٭
الانبیاء : 87
#JummahMubarak
﷽
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ ۖ وَمَنْ اَسَآءَ فَعَلَيْـهَا ۖ ثُـمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ
(جان رکھو) جو کوئی نیک کام کرتا ہے وہ اپنے ہی لیے کرتا ہے اور جو کوئی برائی کرتا ہے تو اپنے سَر ہی اُس کا وبال لیتا ہے، پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے
الجَاثِیَہ : 15
﷽
اِنْ تَكْـفُرُوٓا اَنْتُـمْ وَمَنْ فِى الْاَرْضِ جَـمِيْعًاۙ فَاِنَّ اللّـٰهَ لَغَنِىٌّ حَـمِيْدٌ ٭
اگر تُم سب اور جو لوگ زمین میں ہیں سارے کے سارے (اپنے تئیں) کُفر کرو گے تو (جان رکھو) تعریف کِیا ہوا اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک (تُم سب کے کُفر سے) بے پروا ہے
ابراھِیم : 8
﷽
وَاِن تَجْهَرْ بِالقَوْلِ فَاِنَّهٝ يَعْلَمُ السِّـرَّ وَاَخْفٰى ٭ اَللّـٰهُ لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ ۖ لَـهُ الْاَسْـمَآءُ الْحُسنٰى
اگر تُو پکار کر بات کہے تو وہ پوشیدہ اور اس سے بھی زیادہ پوشیدہ کو جانتا ہے اللّٰہ ہے جسکے سوا کوئی معبود نہیں، اسکے سب نام اچھے ہیں
طہٰ: 7-8
﷽
يَوْمَ يَسْـمَعُوْنَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ۚ ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوْجِ ٭ اِنَّا نَحْنُ نُحْيِىْ وَنُمِيْتُ وَاِلَيْنَا الْمَصِيْـرُ
جس دن وہ ایک چیخ کو بخوبی سنیں گے یہ دن قبروں سے نکلنے کا ہوگا ٭ بیشک ہم ہی زندہ کرتے اور مارتے ہیں اور سب کو ہماری طرف ہی لَوٹنا ہے
ق: 42-43
﷽
مَّنْ خَشِىَ الرَّحْـمٰنَ بِالْغَيْبِ وَجَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِيْبٍ ٭ ادْخُلُوْهَا بِسَلَامٍ ۖ ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُلُوْدِ
جو کوئی اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک سے بِن دیکھے ڈرا اور رُجُوع کرنے والا دل لے کر آیا ٭ اس (جنت) میں سلامتی سے داخل ہو جاؤ، ہمیشہ رہنے کا دن یہی ہے
ق: 33-34
﷽
قَالَ رَبِّ اِنِّـى وَهَنَ العَظمُ مِنِّى وَاشْتَعَلَ الرَّاْسُ شَيبًا وَّلَم اَكُن بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِيًّا
(ہمارے بندے ذکریا نے ہمیں) پکارا اے میرے رب! میری ہڈیاں کمزور ہوگئیں اور سر میں بڑھاپا چمکنے لگا ہے اور اے میرے رب! تجھ سے مانگ کر میں کبھی محروم نہیں رہا
مریم : 4
﷽
هُوَ الَّـذِىٓ اَنْزَلَ السَّكِـيْنَـةَ فِىْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِيْنَ لِيَزْدَادُوٓا اِيْمَانًا مَّعَ اِيْمَانِـهِـمْ ۗ٭
وہی اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک ہی تو ہے جس نے ایمانداروں کے قلُوب میں اطمینان اتارا تاکہ اپنے پروردگار پر ان کا ایمان اور زیادہ ہو جائے ٭
الفتح : 4
﷽
يَعْلَمُ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَمَا تُعْلِنُـوْنَ ۚ وَاللّـٰهُ عَلِيْـمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
وہ سب جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ بھی جو تم چھپاتے اور جو تم ظاہر کرتے ہو، اللّٰہ ہی سِینوں کے سب بھید جانتا ہے
التُغابن: 4
﷽
هُوَ اللّـٰهُ الَّـذِى لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الغَيبِ وَالشَّهَادَةِ ۖ هُوَ الرَّحْـمٰنُ الرَّحِـيمُ
وہی اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا سب چھپی اور کھلی باتوں کا جاننے والا، بڑا مہربان ہمیشہ نہایت رحم کرنے والا ہے
الحَشَر : 22