نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ اسوہ ء حسنہ کی رہنمائی میں انصاف بھائی چارے رواداری اور باہمی محبت کو فروغ دے کر اتحاد اور اتفاق کو اپنایا جائے یہی وقت کا تقاضا بھی ہے.
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عالمی برادری کے تعاون سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لئے جدید طریقے اپنا کر اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں.
موسمیاتی تبدیلیاں دور حاضر کا سب سے اہم عالمی مسئلہ ہیں. موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو ہر سال 24 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہو رہا ہے. موسمیاتی اور ماحولیاتی انحطاط کے باعث پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ خطرے کے شکار دس ممالک میں شامل ہو چکا ھے.
یہ پاکستان نیوی کی حیران کن کامیابی تھی جس نے بھارتی برتری کے زعم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا. آپریشن سومنات کی کامیابی پاکستان نیوی کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے.
آج کے دن 8 ستمبر 1965 کو پاکستان نیوی کے جنگی جہازوں نے بھارت کے مغربی ساحل پر کامیاب حملہ کر کے دوارکا میں قائم بھارت کے انتہائی اہم ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا.
ہم پاکستان کے عظیم سپوت فدا حسین بلوچ کو ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں اپنے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اور مسٹر ایشیا کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں.
چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں آنے والے زلزلے سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہم انتہائی افسردہ ہیں. آزمائش اور مشکل کے ان لمحات میں پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ ہے.
طاقت کے نشے میں چور بھارت نے رات کی تاریکی میں جب ہم پر شب خون مارا تو پاکستان کا بچہ بچہ محاذ پر جانے کے لئے بیتاب ہو گیا. جس جذبے سے ہم نے دشمن کو شکست دی، وہ جذبہ سلامت رہے سدا!
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والا جانی و مالی نقصان بحثیت قوم ہمیں متحد ہو کر ایک دوسرے کا دست و بازو بننے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ آزمائش شاید ہمیں جوڑنے کا ایک بہانہ ہو ۔آئیے مل کر ضرورت مند اور بے سہاروں کا سہارا بن جائیں.
��رکی اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں Preferential Trade Agreement معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس سے گڈز، سروسز اور سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی راہیں استوار ھوں گی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت کا حجم مزید بڑھ جاےگا۔
ترک کمپنی لیماک ( Limak) کی طرف سے پاکستان میں پن بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار، غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں پر واضح اعتماد کی علامت ھے۔
ہم پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے اس دھرتی کے عظیم سپوت راشد منہاس شہید کے 51 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں. دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ سپوت ھی قوم کا فخر ھیں۔
راولاکوٹ آزاد کشمیر کے علاقے شجاع آباد میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 فوجی جوان شہید ہو گئے
شہداء میں نائیک شاہد ، سپاہی سعید " اعظم " ندیم " ذیشان " ابراہیم " یعقوب " اشفاق شامل ہیں
اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔
قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی دنیا کے سب سے بڑے خود مختار دولت فنڈز میں سے ایک ھے. اس ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منصور بن ابراہیم المحمود اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر برائے افریقہ و ایشیا پیسیفک ریجنز شیخ فیصل ثانی الثانی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی انتہائی خوش آیند ھے
ھماری کوشش ھے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کو ایک ایسی جامع شراکت داری میں تبدیل کیا جائے جس سے ملک میں قابل ذکر غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ھموار ھو سکے.
بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج ختم ھونے سے نہ صرف 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کو ریلیف ملے گا، بلکہ اس فیصلے سے مہنگائی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی.
اور متحد ہو کر تمام اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے بے سر وسامان ہموطن متاثرین سیلاب کیلئےمددکا ہاتھ بڑھانا چاہیئے. یادرکھیں اتحاد سے قومیں مشکلات پر قابو پاتی ھیں. ہم سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ سنگین آزمائش سے دوچار ہموطن متاثرین سیلاب کی ہرممکن مدد کو یقینی بنایا جا سکے.
وزیراعظم پاکستان نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور بدترین سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو تیز کرنے اور اسے مزید وسعت دینے کی ھدایات جاری کی ہیں.
آزمائش کے ان لمحات میں ہمیں غفلت چھوڑ کر ایک قوم کے طور پر سامنے آنا چاہئے