اسلام آباد، پوٹھوار اور آزاد کشمیر کی اہم ترین خبروں کا تازہ ترین احوال۔ 📰 وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کابینہ اجلاس کے بعد وزراء نے ایکسکلوزیو پریس کانفرنس میں…
راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران گولی لگنے کے باوجود کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ کے باعث معجزانہ طور پر محفوظ رہا، جبکہ پولیس نے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا…
راولپنڈی میں چکری روڈ کیپیٹل سمارٹ سٹی کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ 💔 موٹرسائیکل اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میاں، بیوی اور ان کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ 🚨 مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں اور کمنٹ باکس میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔ 📢…
حکومتِ پنجاب اور محکمہ زراعت نے خطہ پوٹھوہار کو ’زیتون کی وادی‘ (Olive Valley) بنانے کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور اسلام آباد کے گردونواح کے کاشتکاروں کو زیتون اور ایوکاڈو کے پودے انتہائی رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جا رہے…
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) راولپنڈی نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 16 سال سے مفرور انسانی اسمگلنگ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر ایران اور ترکی کے راستے غیر قانونی ڈنکی روٹس سے شہریوں کو یونان بھجوانے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی…
راولپنڈی کی پیرودھائی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے اغواء ہونے والی لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے موقع سے مغویہ سمیت ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق قانونی عمل مکمل کرتے ہوئے مغویہ اور گرفتار ملزم کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کر…
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 24 اور 25 اکتوبر کے لیے نیا ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک اور سرینہ روڈ مکمل طور پر بند رہیں گے۔ مری، راولپنڈی اور جڑواں شہروں کے سفر کے لیے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھنے کی…
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے 'مری ڈویلپمنٹ پلان' کے تحت باڑیاں بازار میں بجلی کی تمام تاروں کو زیرِ زمین منتقل کرنے کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے مزید پڑھیں 🔗 https://t.co/w2aDjTnzxa
https://t.co/WRIO444Pr3
خطہ پوٹھوار میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ مری میں رات کے وقت درجہ حرارت 9°C تک گرنے لگا ہے۔ جڑواں شہروں میں رات کے وقت خنکی بڑھنے پر طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط اور پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی ہے۔ مری کا رخ کرنے والے سیاح گرم کپڑے لازمی ساتھ رکھیں۔
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہر کی اہم شاہراؤں پر ٹریفک کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مری روڈ، پشاور روڈ، ایئرپورٹ روڈ اور راجہ بازار پر ٹریفک کی روانی بالکل نارمل ہے جبکہ سکستھ روڈ چوک اور پنڈوڑہ روڈ پر گاڑیوں کا ہلکا دباؤ موجود ہے۔…
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک 70 کلومیٹر وسعت دینے کے اہم منصوبے پر پیش رفت شروع کر دی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بننے والی اس شاہراہ سے مری اور آزاد کشمیر کے درمیان سفر انتہائی آسان ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے علاقے میں سیاحت اور…
ملکۂ کوہسار مری میں سیاحوں کے محفوظ سفر اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو پہاڑی راستوں پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے امدادی ٹیمیں بھی الرٹ ہیں۔
ضلع مری میں بچوں کی صحت اور پولیو سے پاک مستقبل کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن متحرک ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر مری کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے مائیکرو پلانز اور ہیلتھ ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ کا عزم ہے کہ ضلع کے…
اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے لوک ورثہ انتظامیہ کا اہم فیصلہ! پاکستان مونومنٹ میوزیم اور ہیریٹیج میوزیم اب ہفتے کے ساتوں دن، صبح 10 سے رات 8 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔ شائقینِ ثقافت اور فیملیز اب کسی بھی دن پاکستان کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو قریب سے دیکھ…