پاکستان میں ہتھیار بند علیحدگی پسند قوتیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور بی ایل اے آپس میں رابطے میں ہیں اور ان کا مرکز افغانستان میں ہے، ہندوستان ان سب کا سہولت کار ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان
انہوں نے وضاحت کی کہ قوم پرستوں کے حوالے سے ان کا بیان دراصل علیحدگی پسند قوتوں کے حوالے سے تھا، الفاظ کے چناؤ میں ان سے غلطی ہوئی۔
@BBhuttoZardari
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات
فریال تالپور سے چنیوٹ سے منتخب سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی علی حسن کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات
فریال تالپور سے ملاقات میں سابق ایم پی اے قاضی علی حسن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا
فریال تالپور سے ملاقات میں قاضی علی حسن نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
آج پنجاب سمیت پورے پاکستان کی واحد امید چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں: قاضی علی حسن
فریال تالپور نے قاضی علی حسن کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا
پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پیپلز پارٹی اب نئے عزم کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کرے گی: فریال تالپور
پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلیے عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں : فریال تالپور
اس موقع پر نیئر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضیٰ، سید عنایت علی شاہ،سید علی رضا زیدی اورسید کلیم بھی موجود تھے
@FaryalTalpurPk
یونیورسٹی روڈ کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے. چند مختصر کام حکومتِ سندھ کے دیگر ادارے کر رہے ہیں اور 15 ستمبر تک کا ٹائم ایف ڈبلیو او نے دیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اگلے ماہ میں الیکٹرک ٹیکسی اور ڈبل ڈیکر بسوں کی ایک اور کھیپ آ جائے گی۔
سینیئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
@sharjeelinam
حکومتِ سندھ نہ صرف ٹرانسپورٹ میں بہترین کام کر رہی ہے بلکہ ہر شعبے میں مثال بنا رہی ہے۔ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا گھروں کا منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو دے رہی ہے۔ شاہراہ بھٹو سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گاڑیاں سفر کر رہی ہیں اور حکومتِ سندھ کی تعریف کر رہی ہیں۔
سینیئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
@sharjeelinam
ایم کیو ایم کے لوگ جو آج بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں یہ سب اس خرابی کا حصہ رہے ہیں، دہشتگردی کی پیداوار رہے ہیں۔ الطاف حسین پر سختی ہوئی تو انہوں نے اس سے لاتعلقی کی ورنہ یہی مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول الطاف حسین کے آگے جی بھائی جی بھائی کرتے تھے۔
سینیئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
@sharjeelinam
تعلیم سب کیلئے! یہ نعرہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا جو بلا تفریق صوبہ سندھ کے بچوں کو تعلیم کے ذریعے باشعور بنا رہی ہے بلکہ دنیا کے سامنے سر اٹھا کر چلنے کا ہنر سکھا رہی ہے. پیپلز اسکول دادو اسی سلسلے کی ایک اور کڑی ہے.
@BBhuttoZardari
President calls for integrated development of Keti Bunder Port with focus on connectivity, local livelihoods
President Asif Ali Zardari has called for an integrated approach to the proposed development of Keti Bunder Port, stressing that the project should be supported by reliable road connectivity, power and water supply, industrial infrastructure and other essential facilities.
The President was speaking during a presentation on the proposed development of Keti Bunder Port by China Harbour Engineering Company (CHEC). Welcoming the Chinese delegation, he appreciated China’s continued interest in supporting Pakistan’s infrastructure and maritime development.
The President said Keti Bunder had significant potential as an additional maritime gateway that could strengthen Pakistan’s port and logistics network and support greater connectivity and trade. He emphasised the need for close technical coordination between the Chinese side and relevant Pakistani authorities.
He also stressed that environmental sustainability should remain a key consideration, particularly the protection of the fragile ecosystem of the Indus Delta and the interests and livelihoods of local fishing communities. He encouraged continued technical engagement to further refine the master plan and identify an appropriate implementation and financing framework.
The Chinese delegation presented the Conceptual Master Plan for Keti Bunder Port, envisaging a new deep-water maritime gateway with multiple terminals, logistics and supporting infrastructure. The proposed Phase-I development includes a multi-purpose terminal with a 500-metre quay, with a preliminary engineering cost estimate of approximately US$522.34 million.
The Chinese delegation comprised Mr Wu Ping, Chief Representative of CHEC in Pakistan, Mr Wang Zongde, Head of Marketing Department and Mr Xu Tielin, Engineer, along with Mr Ali Raza, GM of Strategy and Marketing.
Chief Minister Sindh Syed Murad Ali Shah, Senators Saleem Mandviwala and Sherry Rehman, Sindh Minister for Energy, P&D Mr Nasir Hussain Shah, Special Assistant to the Chief Minister for Investment & Public Private Partnership Syed Qasim Naveed Qamar and Chief Secretary Sindh Syed Asif Hyder Shah also attended the meeting.
صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ کا دورہ کیا اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری حکومت سندھ کی ترجیح ہے۔ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
The Sindh Enterprise Development Fund (SEDF) and the United Nations Industrial Development Organization (UNIDO) have launched a co financed grant scheme offering up to Rs35 million per project to enterprises operating in five districts of rural Sindh.
The application portal has been open since July 21. "Apply through the SEDF Enterprise Grant Portal" (https://t.co/6dQASDvyOM)
Under the scheme, UNIDO PAIDAR and SEDF will jointly finance up to 70 per cent of eligible project costs, with applicants required to contribute at least 30 per cent.
The grants are targeted at Thatta, Sujawal, Badin, Tharparkar and Larkana. Priority will be given to projects in fisheries and aquaculture, information technology, research and development, and waste recycling and bio waste utilisation, with women led businesses identified as a cross cutting priority.
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو کرایوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی ٹرانسپورٹر کو مسافروں سے من مانا یا زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
شرجیل انعام میمن نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران مختلف روٹس پر نگرانی مزید مؤثر بنائیں اور زائد کرایہ وصولی پر فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنا قابل قبول نہیں، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
ہاکس بے کے قریب غیر قانونی جال جلانے کی تقریب منعقد کی گئی، جس سے صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیر خوشحال ہوگا تو ہمارا ملک بھی خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو غیر قانونی ماہی گیری سے ہر صورت گریز کرنا چاہیے اور ماہی گیروں کے بچوں کی تعلیم اور صحت کی بہتری پر کام کیا جا رہا ہے۔ غیر قانونی جال استعمال کرنے والوں کو روکنے کے لیے جرمانے اور سزاؤں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آج ہاکس بے کی تقریب میں کل 660 غیر قانونی جال جلائے گئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
محمد علی ملکانی نے کہا کہ رواں سال جرمانے کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔ سندھ کے ماہی گیروں کو چھوٹی اور بڑی مچھلیوں کے شکار والی کشتیوں پر سبسڈی دی گئی ہے، جبکہ سبسڈی براہِ راست بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس کے ذریعے سبسڈی دینے کا مقصد ماہی گیروں کو ایجنٹ مافیا سے بچانا ہے۔ اگر چھوٹی مچھلی نہیں ماری جائے گی اور غیر قانونی جال استعمال نہیں ہوگا تو پابندی کی ضرورت نہیں۔
IBA University Sukkur is a leading example of the Sindh Government’s efforts to promote quality and modern education in the province. Spread over 25 acres on Sukkur Airport Road, the green campus offers modern academic facilities, digital libraries, computer laboratories, a media studio, Fab Lab, and indoor and outdoor sports facilities, with more than 5,500 students and over 200 faculty members.
The university also operates sub campuses in Dadu, Kandhkot and Mirpurkhas, while IBA Public School Sukkur is contributing to quality education at the school level. Together, these institutions are providing students with modern learning opportunities and a supportive environment to develop the knowledge and skills needed for academic and professional success.
چینی کمپنی کے وفد نے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروسز 1122 کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی نے وفد کا استقبال کیا۔ مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت چینی کمپنی کے وفد سے اہم اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں سرمایہ کاری اور پاک چین تعاون کے تحت ریسکیو و فائر فائٹنگ سروسز کو جدید بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی کمپنی نے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروسز 1122 کو جدید فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی ریسکیو نظام متعارف کرانے کی پیشکش کی۔ چینی وفد کے مطابق جدید فائر فائٹنگ نظام میں انسانی مداخلت کم ہے اور یہ تنگ سڑکوں میں بھی خودکار طور پر آگ بجھانے اور انخلا کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گیانچند ایسرانی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کرکے شہریوں کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی خدمات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو عملی معاشی اور تکنیکی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے رسد و قیمت جناب عثمان غنی ہنگورو کے ہمراہ مریم کچھی کمہار نے صوبائی وزیرِ کھیل سردار محمد بخش مہر سے ملاقات کی، جہاں انہیں MBW Taekwondo International Championship Malaysia 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے Bronze Medal حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مزید کامیابیوں کے لیے بھرپور حوصلہ افزائی و سرپرستی کی درخواست کی گئی۔
اس موقع پر عثمان غنی ہنگورو نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔ سندھ کی یہ باصلاحیت بیٹی عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اسپین کے سفیر کارلوس آراگون گل ڈی لا سرنا نے ملاقات کی، جس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، معاونِ خاص برائے سرمایہ کاری قاسم نوید اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور اسپین کے سفیر نے پاک اسپین دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ دورانِ ملاقات تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ میں اسپین کی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر کیے، جبکہ اسپین نے سندھ میں واٹر ٹریٹمنٹ اور واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ زراعت، واٹر مینجمنٹ، تجارت، سرمایہ کاری اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں سندھ میں وسیع امکانات ہیں۔