پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ہر بچے کے محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتا ہے، تاہم بروقت ویکسینیشن کے ذریعے اس سے تحفظ ممکن ہے۔ والدین اور سرپرستوں سے اپیل ہے کہ وہ ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ اس موذی مرض سے بچاؤ کے تحفظ سے محروم نہ رہے۔
#PolioFreeSindh
@sindhinfodepart پولیو کے قطرے ہر بچے کا حق ہیں۔ آئیے سندھ کے ہر شہر، گاؤں اور گوٹھ میں پولیو سے بچاؤ کا پیغام پہنچائیں اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
#PolioFreeSindh
@sindhinfodepart پولیو کے قطرے ہر بچے کا حق ہیں۔ آئیے سندھ کے ہر شہر، گاؤں اور گوٹھ میں پولیو سے بچاؤ کا پیغام پہنچائیں اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
#PolioFreeSindh
عالمی یومِ انسدادِ پولیو کے موقع پر پولیو کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں اور عوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ پولیو ایک خطرناک مگر قابلِ تدارک مرض ہے، جس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین کی ہر خوراک ضروری ہے۔ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ آئیے، ایک صحت مند، محفوظ اور پولیو سے پاک مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
#PolioFreeSindh
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت حکومتِ سندھ کا صحت کے شعبے میں انقلابی قدم!
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں کارڈیو تھوراسک سرجری کے ذریعے پیدائشی امراضِ قلب میں مبتلا بچوں اور بڑوں کا علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورۂ جرمنی کیلئے روانہ، 23 سال بعد کسی بھی پاکستانی سربراہِ مملکت کا جرمنی کا یہ پہلا دورہ ہے۔
@AAliZardari@BBhuttoZardari@AseefaBZ
سندھ حکومت نے پولیو مہم کے لیے میڈیا کمپین کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ کی زیرِ صدارت صوبائی ٹاسک فورس کا فالو اَپ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈائریکٹر جنرل محمد یوسف کابورو، محکمہ صحت، ای پی آئی سندھ اور یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں والدین اور عام عوام میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور اس مقصد کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کا بھرپور استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکریٹری اطلاعات سندھ نے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غلط فہمیوں اور افواہوں کے خاتمے کے لیے تصدیق شدہ اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات، محکمہ صحت اور یونیسیف کے درمیان باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو معرکۂ حق میں فتح اللہ کی مدد اور افواج کی مہارت سے ملی۔ پاک فوج دفاع وطن کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی قوت اور مضبوط فوج دشمنوں کو کھٹک رہی ہے۔دہشتگردی میں ہمارے جوان اور معصوم شہری شہید ہو رہے ہیں۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی فش ہاربر کے مسائل پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، وزیر ماہی گیری محمد علی ملکانی، مشیر برائے کوآپریٹو اینڈ سوسائٹیز احسن مزاری، چیئرپرسن فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے فش ہاربر کی سیکیورٹی، انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ماہی گیروں کے مفادات کے تحفظ اور کاروباری سرگرمیوں کو منظم بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے فش ہاربر کو محفوظ، منظم اور مؤثر مرکز بنانے کے لیے امن و امان، سیکیورٹی اور داخلے کے نظام کو مؤثر بنانے، پولیس نفری بڑھانے، مخصوص پولیس اسٹیشن کے قیام اور داخل ہونے والے تمام افراد کی لازمی رجسٹریشن یقینی بنانے کا حکم دیا۔
انہوں نے انتظامی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، زیر التوا ترقیاتی کاموں، اسٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی اور سیکیورٹی کنٹرول روم کی تکمیل میں تیزی لانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مربوط اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ چاہتی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاک فوج کے جوانوں، پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادتیں ہوتی ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت کے ڈی اے کی 1200ویں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کے ڈی اے کے انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ کے ڈی اے کے فلاحی پلاٹوں کو غیرقانونی اور ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔ اجلاس میں نیلام شدہ پلاٹوں کے مالکان کو واجبات کی یکمشت ادائیگی پر 25 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور پنشن کی ادائیگی حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے اور ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات کی ادائیگی کے لیے حکومت سندھ کا تعاون جاری رہے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کی نیلامی سے قبل تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اقوام متحدہ کی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر برائے محنت سعید غنی، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو، معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 کروڑ ڈالر متحرک کرنے اور جامع معاشی ترقی، دیہی خوشحالی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے یو این آئی ڈی او کا تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنیادی ڈھانچے اور دیہی ترقی کے لیے سندھ حکومت اور یو این آئی ڈی او کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ ملاقات میں یورپی یونین کے تعاون سے جاری پائیدار پروگرام کی پیش رفت اور نئے ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، عوامی سہولتوں اور مقامی کاروباروں کی ترقی کے لیے اقدامات لازمی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پائیدار پروگرام کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو مالی گرانٹس اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیہی کاروباری افراد کی معاونت کے لیے پائیدار پروگرام کو سراہا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں موسمیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے والے دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے نوجوانوں کو مستند تربیتی اداروں کے ذریعے عملی اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ ہنرمندی کے پروگرام سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور ذاتی کاروبار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ مزید بتایا گیا کہ سندھ کا ڈیجیٹل ترقیاتی نظام تقریباً ڈیڑھ ماہ سے فعال ہے اور مختلف سرکاری محکموں میں استعمال ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیجیٹل ترقیاتی نظام کے ذریعے منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی بہتر بنانے کے اقدام سے اتفاق کیا۔