پارٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ عوام کو سمجھ لینا چاہئیے کہ یہ پیٹرول کی قیمت میں 17 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپیے فی لیٹر کا اضافہ ملک میں مقرر کیے جانے والے نگران سیٹ اپ کا پہلا تحفہ ہے۔ اور یہ تحفہ تلخ بھی ہے اور ناقابل قبول بھی!
https://t.co/pse1uH5Xcn
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام کو رلیف دینے کے بجائے ان پر پیٹرول بم برسانا غیراخلاقی اور غیرانسانی قدم ہے۔
The Pakistan People's Party (Shaheed Bhutto) has expressed concerns over the complete surrender of the country's economy to the IMF. They have stated that every power-hungry ruler has relentlessly exploited Pakistan in every possible way, and this cycle continues to this day.
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے گذشتہ روز عمران خان پر ہونے والے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جمہوری سیاست میں تشدد کی آگ بھڑکائی گئی تو پھر وہ آگ کسی ایک جماعت اور ایک جگہ تک محدود نہیں رہے گی۔ اس آگ کی لپیٹ میں ملک کا ہر شخص اور ادارہ آئے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چئیرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے گوگل اور امیزون کی جانب سے اسرائیلی فوج اور حکومت کے ساتھ 1.2 بلین ڈالر کے Project Nimbus پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہhttps://t.co/atl8UTV6SD
کارکنان ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں جاکر عملی کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے گا
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چئیرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت جب عوام بےیارومددگار کسی مدد کے منتظر ہیں تو حکومت اور ریاست کا کردار اس صورت حال میں بالکل غائب ہے۔
انہوں نے " فلڈ ریلیف سیل " کے قیام کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے تمام کارکنان بشمول ڈسٹرکٹ عہدیداران اپنے اپنے علاقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔