اُس شخص کے پیرہن کی باتیں کرکے
رنگینی و بانکپن کی باتیں کر کے
مہکے ہوئے اِک بدن کی باتیں کرکے
گھٹتا نظر آتا ہے غمِ زیست کا بوجھ
اُس راحت جان و تن کی باتیں کر کے
#قومی_زبان
ہر ایک شب یوں ہی دیکھیں گی سوئے در آنکھیں
تجھے گنوا کے نہ سوئیں گی عمر بھر آنکھیں
طلوعِ صبح سے پہلے ہی بجھ نہ جائیں کہیں
یہ دشتِ شب میں ستاروں کی ہم سفر آنکھیں
#اردو_زبان