تم کہتی تھی اکثر کہ تم کو گھن آتی ہے غیر مردوں سے لیکن پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ دوسروں سے گھن آنا کیسے ان کے شوق میں تبدیل ہو گیا-
آہ! تمھاری یہ بات بھی جھوٹ نکلی.... 😢
وکِی (ڈائری)
#قومی_زبان
میری دنیا، میری زندگی میں کئی مشکلات کئی پریشانیاں ہیں لیکن خدا کی قسم میرے قدم کبھی نہیں ڈگمگائے۔ تمھارے غم سے ملی تکلیف کی برابری کوئی بھی نہیں کر سکتا۔۔۔۔🥺💔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
ایک نڈر انسان کو نیچا دکھانے کے لیے اُس کے مخالف نیچ لوگ اس سے دور بھاگ سکتے ہیں یا اسے خود سے دور رکھنے کے لیے دوسروں کی مِنتّیں کر سکتے ہیں، خواہ وہ پراۓ ہو یا خاندان کے لوگ لیکن اسے ڈرا دھمکا نہیں سکتے۔۔۔۔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
کوئی جا کر کہ دے اُس کو کہ اُس کی رحلت کے بعد،
مجھے دنیا کی ہر خوشی، ہر آسائش اور ہر مغرور انسان
کی توجہ اور محبت میسر تھی لیکن میں سب پر تھوک کر
اُس کے ہجر میں مشغول رہا۔ میرا دعویٰ ہے کہ آج کے دور میں کسی نے کسی سے ایسا عشق نہیں کیا ہوگا۔۔۔۔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
دنیا کچھ بھی کہے لیکن میں یہ بات قرآن مجید پر حلف اٹھا کر کہنے کے لیے تیار ہوں کہ میں نے اُسے بچانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کی تھی۔ میں اُس کی تقدیر نہیں بدل پایا۔۔۔۔ 🥹💔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
ہم اُس دنیا میں رہ رہے ہیں دوست! جہاں اگر کسی کو علم ہو جائے کہ اُس کی دوستی، اُس کا ساتھ آپ کے لیے اہم ہو گیا ہے۔ تو وہ آپ سے کنارہ کرنے لگ جاتا ہے۔۔۔۔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
محبت کی کہانی کو افسانہ اسی لیے تو کہا جاتا ہے کیونکہ اُسے چند لفظوں یا چند لمحوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا بلکہ ایسا فسانہ سننے اور سنانے کے لیے فرصت کا وقت اور سننے والے کی دلچسپی لازم ہیں۔۔۔۔
محبت بھی انمول اُس کے قصّے بھی انمول۔۔۔۔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
تم ملی، مل کر بچھڑ گئی۔ اب کسی کو بھی اپنانے سے ڈر لگتا ہے کیونکہ میں لوگوں کو میری پھوٹی ہوئی قسمت کی وجہ سے موت کے منہ میں نہیں ڈال سکتا۔۔۔۔
🥹💔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
لوگ صرف سوال ہی کر سکتے ہیں، اُن کو پوری کہانی کہا پتہ ہوتی ہے۔ اُس کے لیے پوری دنیا سے لڑ گیا تھا لیکن میرے رب کو ہماری یہ جدائی منظور تھی اس لیے خاموش رہنا پڑا۔۔۔۔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
دنیا سے لڑ کر پا لیا، اپنا لیا اُس کو لیکن دشمنی صرف دنیا والوں کی نہیں تھی ہم سے۔۔۔۔ موت نے بھی اپنا حصہ ڈال کر جدا کر دیا ہم دونوں کو۔۔۔۔ خدا قسم! اُس دن سے دنیا والے موت کے سامنے فرشتے لگنے لگ گئے ہیں۔۔۔۔🥹💔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
مطلبی زمانہ ہے، کوئی کسی کا نہیں ہوتا اور جو دو لوگ ایک دوسرے کے ہونا چاہیں، اُن کی قسمت میں تکالیف ، روکاوٹیں اور بالآخر جدائی یا موت لکھ دی جاتی ہے۔۔۔۔😢💔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
اپنی سوچ اورجان حفاظت کے لیے ہمیشہ اسلحہ رکھنا ہی ضروری نہیں بلکہ آپ کی کامیابی اور آپ کامحتاط رویہ بھی کم ظرف لوگوں کی نیچ سوچ سے محفوظ رہنے کا ایک بہترین اوزار ہوتا ہے۔ ہاں! یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ چند بد نسل لوگوں کو صرف گولی ہی کی زبان سمجھ آتی ہے۔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
تمھارے آنے سے پہلے، میں زندگی میں ایک ولن تھا۔ تم نے مجھے تقریباًایک ہیرو جیسا بہتربنادیا۔ لیکن اب جب تم جاچکی ہو، میرے اندر کی اچھائی بھی مرگئی ہے۔ اب میں صرف ایک ولن نہیں بلکہ اس سے زیادہ سرد، تاریک اورکہیں زیادہ بے رحم ہوں۔میں اب مکمل طور پر خود کو کھو چکا ہوں۔
وکی
#قومی_زبان
زندگی میں بہت سے لوگوں سے واسطہ پڑا۔ اچھے بُرے سب سے وابستگی رہی لیکن کچھ ایسے دوغلے پن سے بھرے لوگوں کاساتھ دیکھا جو سامنے سے جان نچھاور کرنے والے بھائی اور پیٹھ پیچھے آستین کے زہریلے سانپ تھے۔ خدا قسم دوست بنانے سے نفرت ہوگئی۔۔۔۔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان
مجھے مجبوراً وہاں جانا پڑ جاتا ہے، جہاں سے واپسی پر میری اداسی، میرا درد، میری تکلیف دُگنی ہو جاتی ہے کیونکہ وہاں سب کے درمیان تمہیں نہ پا کر میں تڑپ جاتا ہوں۔ میں اُس جگہ سے فرار کے بہانے تلاش کرنے لگ جاتا ہوں۔۔۔۔ 🥹💔
وکی (ڈائری)
#قومی_زبان