شہباز حکومت کا عید قربان کے بعد اب عوام کو ذبح کرنے کی تیاریاں ،
ٹیکسوں کے پہاڑ تلے دبے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ سفاکی ہے، سولر پینلز کو مہنگا کرنا عوام کو سستی بجلی استعمال کرنے کی سزا دینا ہے، آئی ایم ایف کا نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے بجائے حکمرانوں سے اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے، ڈیفنس بجٹ میں سے نان کمبیٹ بجٹ کو ختم کرنے، غیر ترقیاتی اخراجات پر کٹ لگانے اور ایف بی آر کی کرپشن ختم کرنے پر کیوں بات نہیں کرتے؟؟؟ثابت ہو رہا ہے کہ یہ عوام دشمن بجٹ آئی ایم ایف ہی بنا رہا ہے، شہبازحکومت نے پاکستان کی شہ رگِ معیشت ساہوکار آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے، پاکستان اور موجودہ حکمران مافیا ٹولہ نہیں چل سکتا۔
کراچی۔۔۔حکومت نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا پاکستانیوں کو بازیاب نہ کیا تو ان کے خاندانوں کیساتھ پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔انصار برنی کے ساتھ ،صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا 10 پاکستانیوں کی خاندانوں کی موجودگی میں ان کی رہائی، بازیابی کیلئے پریس کانفرنس،
حکومت امریکی فوجیوں، انڈین نیوی کی بازیابی،/ تحفظ کرسکتی ہے تو اپنے شہریوں کی بازیابی کیوں نہیں؟؟؟
35 دن ہوئے اغواء کے لیکن حکومت کی مجرمانہ غفلت ۔
تمام مغویان کو فوری بحفاظت بازیاب کیا جائے۔
Standing with communities, listening to their voices, and raising concerns where it matters.
چیئرمین پاکستان رائٹس موومنٹ سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کا بری امام کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور گھروں کی مسماری سے متاثر افراد سے اظہارِ یکجہتی۔
Strengthening alliances for constitutional rights and democratic progress.
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ ملاقات، مشترکہ جدوجہد اور قومی مسائل پر باہمی مشاورت کا ایک اہم قدم۔
شہباز حکومت کوئی اخلاقی، عوامی، قانونی بنیاد نہیں رکھتی،آج پاکستان ایک وسیع وعریض قیدخانہ ہے،آزاد عدلیہ،فری پریس،بنیادی حقوق موجود نہیں ہیں، اسی لئے پٹرول ڈیزل، گیس،بجلی، ادویات اور ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھا کر عوام کو ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے۔
دہشت گردی بے قابو ہے،امن و امان ناپید ہے،اور سیاسی عدم استحکام ہے،یہ ناکام ترین حکومت ہے۔
14 مئی یوم نکبہ(عظیم تباہی کادن) ہے ۔۔۔،جب ناجائز ریاست اسرائیل کا وجود فلسطین کے سرزمین پر قائم کیا گیا،فلسطینیوں کیلئے مئی 1948 سے مئی 2026 تک نکبہ چل رہا ہے۔
یہ عالم اسلام کیلئے شرم کا مقاہے،اسرائیلی ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کرتے،پاکستان بورڈ آف پیس سے نکل آئے،فلسطین کیساتھ تازندگی کھڑے رہیں گے۔
انشاءاللہ۔
نہر سے بحر تک فلسطین آزاد ہوگا اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہوگا۔