@ShehzadPSP@ICT_Police دلی مبارک قبول فرمائیں اور براہ مہربانی اردو میں پیغامات دیں جو کہ ہماری قومی اور سرکاری زبان ہے۔
آئین کی شق 251، عدالت عظمیٰ کا 8 ستمبر 2015 کا نفاذ اردو کا فیصلہ اور عدالت عالیہ لاہور کا 13 فروری 2023 کا فیصلہ منگوا کر اپنے پاس رکھیں اور وقتاً فوقتاً پڑھتے رہا کریں۔ شکریہ
@DrMuradPTI پیارے کس آئین کی بات کر رہے ہو، اس آئین کی جس کی تم نے دھجیاں اڑا دیں۔
جس آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو ہے اور تم نے سارا نظام تعلیم انگ ریزی میں کر دیا۔
یہ جو تم نے نظام تعلیم انگ ریزی میں کیا تھا یہ کس آئین کے تحت کیا تھا؟
آئین، انصاف قانون کی بات مت کیا کرو
ٹ ڑ غ چ ش ایسے حروف کی مثالیں ہیں۔ کئی زبانوں میں ان آوازوں کو لکھتے ہوئے ان کی ادائیگی کے لئے یا تو حروف سرے سے نہیں ملتے یا پھر دو دو تین تین یا اس سے بھی زیادہ حروف کو جوڑنا پڑتا ہے۔
3/3
دیکھیں ملتی جلتی آوازوں کے لئے بھی الگ الگ حروف ہیں۔
ا ع ء
ت ط
ث س ص
ز ذ ض ظ
ک ق
ح ہ ھ
ژ ے
خ کھ
پھر کچھ ایسی آوازیں ہیں جن کو ہم اردو میں بڑی آسانی سے ادا کر سکتے ہیں،
ٹ ڑ غ چ ش
2/3
اردو اردو!
آوازوں کے اعتبار سے اردو دنیا کی سب سےزیادہ زرخیز زبان ہے۔ اردو بولنے والا دنیا کی ہر زبان بول سکتا ہے یہ اس کے حروف تہجی اور ان سے وابستہ آوازوں کا اعجاز ہے۔
جس قدر باریک بینی سے اردو میں مختلف آوازوں کے لئے حروف وضع کیےگئے ہیں اس کی مثال کسی دوسری زبان میں نہیں ملتی،
#نفاذاردو
اگر پاکستان پر انگ ریزی کے جبری تسلط کا معاملہ اتنا ہی سادہ ہے تو جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ اور این جی اوز اپنے اپنے گماشتوں کے ذریعے سے اس پر کیوں اس قدر سرگرم ہیں؟
اربوں روپے کیوں خرچ کر رہے ہیں؟
انگ ریزی کا کوئی بھی لفظ لکھتے ہوئے دیکھ لیا کیجئے کہ کیا اردو میں اس کا متبادل ہے یا نہیں۔ تھوڑا وقت لگ جائے تو خیر مگر اردو تحریر میں انگ ریزی کا لفظ بہت ناگوار گزرتا ہے۔ بہت شکریہ
2/2
ایک درخواست
محترم _________ صاحب از حد شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری درخواست کو پذیرائی بخشی اور اپنا تبصرہ اردو رسم الخط میں رقم کیا۔ جزاک اللہ خیراً کثیرا۔
اگلی درخواست آپ ایک موقر اخبار/جریدے/رسالے سے منسلک ہیں لکھتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیجئے۔
1/2
کوئی بھی تحریر لکھتے ہوئے یا گفتگو کے دوران انگ ریزی کا لفظ لکھتے یا بولتے ہوئے رک جایا کیجئے۔ یقیناً آپ کو اس سے بہتر اور خوبصورت لفظ اردو سے مل جائے گا۔
اپنی سرزمین، اپنی زبان اور اپنی پہچان پر فخر کریں۔
ایک زندہ قوم کا فرد ہونے کا ثبوت دیں۔
اردو اور ملاوٹ!
اردو ایک اعلیٰ و ارفع زبان ہے اور سب سے بڑی بات کہ اس سرزمین کی بیٹی ہے۔ بڑے افسوس اور شرم کی بات ہے کہ کچھ لوگ انجانے میں اس میں انگ ریزی جیسی گھٹیا اور پست زبان کے الفاظ کی ملاوٹ کرتے ہیں۔
اردو!
برصغیر کی زبان ہے، برصغیر کے ہر باشندے کی زبان ہے.
اس کو کسی خطے، علاقے، نسل، مذہب یا گروہ سے منسوب نہیں کیا جا سکتا.
بولے اور سمجھے جانے کے اعتبار سے اردو دنیا کی دوسری بڑی زبان ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ ایک عالمی زبان کی حیثیت اختیار کر چکی ہے.
#نفاذاردو
جمہوریت کا ایک حسن یہ ہے کہ یہ آپ میں برداشت کا جذبہ پیدا کرتی ہے. یہ آپ کو سمجھاتی ہے کہ دوسرے بھی ایک آزاد رائے رکھتے ہیں جس کا اظہار کرنا ان کا حق ہے. آپ کو ان کے اس حق کا احترام کرنا ہے.
#نفاذاردو