پیارے بھائی ظفر اقبال بلتی کو پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اللہ پاک مزید کامیابیاں عطا فرمائے�� آمین
#Insafyouthwing
#IYW
قوم کے سپوت پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایازحسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق نے منی مرگ استور گلگت بلتستان کے مضافات میں دورانِ ریسکیو آپریشن جامِ شہادت نوش کیا۔ اللّٰہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔
آمین ثم آمین۔
ٱلْـحَـمْـدُ لِـلَّٰـه!
Took Oath as a Minister of Planning & Development and Information.
Thank You zealous masses of Gilgit especially from my Constituency #GBA2.
Insha'Allah I will serve the people of #GilgitBaltistan in a better way.
#PTIGovernment 🇵🇰
اسلام آباد ؛ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،
اجلاس میں وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید وزیرِ اطلاعات/منصوبہ بندی و ترقی فتح اللّٰہ خان، مشیرِ خوراک شمس لون اور تحریکِ انصاف کے سینئر نائب صدر ارشد داد بھی شریک ہیں۔
اسلام آباد ؛ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان اور صوبائی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ اینڈ انفارمیشن فتح اللّٰہ خان کی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات۔
ملاقات میں مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد بھی موجود تھے۔
اسلام آباد ؛ صوبائی وزیر برائے پلاننگ و ڈویلپمنٹ اینڈ انفارمیشن گلگت بلتستان فـتـح الـلّٰـہ خــان کی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان عـلـی امـین خـان گـنڈاپـور سے اہم ملاقات۔
گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے ��والے سے اہم تبادلہء خیال۔
لوڈشیڈنگ میں کمی اور مستقل خاتمے کے لئے متعلقہ وزارت، محکمہ اور تمام ڈویژنز و ضلعوں کی انتظامیہ کومتحرک کر رکھا ہے۔
اس وقت گلگت بلتستان کو 350 میگاواٹ سے زائد بجلی کے شاٹ فال کا سامنا ہے۔ جو کہ ہماری حکومت کے لئے ایک پرفارمنس انڈیکیٹر بھی ہے۔
حکومت ترجیحی بنیادوں پہ درجہ ذیل اقدامات کر رہی ہے۔
۱) اس سرما میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کیلئے تھرمل جنریٹر موبلائز کیے جارہے ہیں اور غیر فعال بجلی گھروں کو فعال کیا جارہا ہے۔
۲) اس مسئلے کے مستقل حل کے لئے رن آف دی ریور(لور ہیڈ) بجلی کے بڑے پراجیکٹس پہ تیزی سے کام کیا جائیگا۔
۳) نالہ جاتی پراجیکٹ سائٹس کی جامع رسک اسسمنٹ ہوگی تاکہ قوم کا قیمتی سرمایہ قدرتی آفات کی نذر نہ ہو۔
۴) مشینری، مٹیریل و کام کے معیار اور عملے کی قابلیت پہ کوئی سمجھوتہ نہی ہوگا۔ اس پہ سمجھوتہ کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔
عوام سے بھی اپیل ہے کہ حکومتِ وقت سے تعاون کریں۔
��حکمہ صحت کے حکام نے 25 لاکھ کا چیک شفاء ہسپتال کے عملے کے حوالے کیا۔ یہ رقم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے Bone Marrow کے مرض میں مبتلا نوجوان محمد اویس کے علاج کیلئے خرچ کی جائے گی۔
یومِ قائداعظم۔
"یہ دن ہم��رے لئے خصوصی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ آج جہاں اپنے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے وہاں اُنکی فکروسوچ کو تازہ کرنے اور اُنکے نظریے کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا بھی دن ہے۔"
چلاس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کے لیے اہم خبر۔ چئرمین واپڈا کی ہدایت پہ 3.6 میگاواٹ تھرمل جنریٹر چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ شہر چلاس کو شام 5 تا 10 بجے تک بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
بہاولپور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اورحکومت پنجاب سے رابطہ کرکے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کی حکومت ہر وقت اپنی عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد مہیا کرے گی۔
حکومت پنجاب نے معاملے کی شفاف تحقیقات کراکے ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے اور واقعے میں زخمی طالب علموں کا علاج معالجہ سرکاری خرچے پہ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
داریل چلاس تعلیمی جرگے میں عوام سے خطاب۔
تعلیم کے حصول کا حکم ازل سے ہے جس کی واضح دلیل قرآن پاک کی پہلی نازل کردہ آیت کا پہلا لفظ "اقراء" ہےاور تعلیم فقط دینی لازم ہوتی تو ہمارے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و آلہٖ وسلم چین جانے کا حکم کبھی نہ دیتے۔