آپ کہیے تو نبھاتے چلے جائیں گے مگر اس تعلق میں آذیت کے سوا کچھ بھی نہیں میں کسی طرح بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا یا تو سب کچھ ہی مجھے چائیے یا کچھ بھی نہیں
#ادب_کا_سفر
کسی کو نفرت ہے مجھ سے
کوئی پیار کر بیٹھا ہے
کسی کو یقین نہیں مجھ پہ
اور اعتبار کر بیٹھا ہے
کتنی ظالم ہے نا یہ دنیا
کوئی ملنا نہیں چاہتا
اور کوئی انتظار کر بیٹھا ہے
لومڑی کتے سے کہیں زیادہ چالاک ہے، لیکن دنیا کتے کو پالتی ہے کیونکہ ضرورت چالاکی کی نہیں، وفاداری کی ہوتی ہے۔ یاد رکھیے! تعلّقات چالاکیوں سے نہیں، وفاداریوں سے نبھائے جاتے ہیں۔
تماشہ ہے سارا چلتی سانس کا خواہشوں کے جو مینار ہیں ایک ہچکی کی مار ہیں زندگی بھر جن خواہشوں کو حقیقت سمجھ کر سنوارتے رہے کبھی سوچا ہی نہیں کہ ایک سانس کے آگے ہماری پوری دنیا بے بس ہے..!
اور پھر انسان ایک دن یہ مان لیتا ہے کہ زندگی شاید یہی ہے نہ بہت زیادہ خوش، نہ مکمل طور پر ختم بس چلتی ہوئی ، بوجھ اٹھاتی ہوئی اور خود کو سمجھاتی ہوئی کہ بس گزارہ ہی تو کرنا ہے..!
خوبصورت چیز کو تھامے رکھنا ضروری نہیں ہوتا کبھی کبھی سکون کے لیے ایک خوبصورت منظر سے منہ موڑنا پڑتا ہے۔ جو چیز بار بار دل توڑتی ہو، اس سے فاصلہ اختیار کرنا بے وفائی نہیں، خود سے وفا ہے۔
جس کھڑکی سےدکھ ملا ہو، اسےبندکرنا سیکھو،چاہےاسکےپارکامنظرکتناہی خوبصورت کیوں نہ ہوکیونکہ ہرخوبصورت منظرہمارے نصیب میں سکون نہیں لاتاکچھ منظرصرف یادیں دیتےہیں،کچھ رشتےصرف زخم دیتےہیں اورکچھ لوگ ہماری زندگی میں صرف یہ سکھانےآتےہیں کہ خودکوکسی کی خاطر مسلسل تکلیف میں نہیں رکھناچاہیے