Pakistan is our country and it holds our motherland. No one can dare say that they love their motherland more than us. We want a free and peaceful and prosperous and democratic Pakistan, we want free and peaceful and powerful public. That’s it.
Pakistan zindabad
Pakhtunkhwa paindabad
🟥وزیراعلی پختونخوا رونا رو رہے ہیں کہ ہمارے پاس 17 دن کی گندم ہے، جس وقت گندم کی خریداری کا سیزن تھا اس وقت گندم کی خریداری میں اربوں کے گھپلے کئے گئے
🟥خریداری کے سیزن میں اپنے بندوں کے ذریعے پنجاب سے خریداری کی گئی اور پھر اس کو واپس ڈبل ریٹ پر سرکار کو فروخت کیا گیا
🟥بین الصوبائی تجارت کو روکنا خلاف آئین ہے۔ یہ سمگلنگ نہیں ہے، گندم پختونخوا جارہی ہے کسی دوسرے ملک نہیں
🟥11 جولائی 2026 کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اجلاس میں تمام صوبوں نے کہا تھا کہ گندم کی کوئی کمی نہیں اور سپلائی جاری ہے
🟥صرف ایک مہینے میں ایسا کیا ہوا کہ پنجاب اور پختونخوا میں فقدان پیدا ہوا
🟥صرف راولپنڈی میں 9 چیک پوسٹس رپورٹ ہوئے ہیں، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک ایک ٹرک سے 5، 5 لاکھ روپے رشوت لے کر ان کو چھوڑا جاتا ہے
🟥ایک ٹرک کے پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے تو اس کا اثر قیمت بڑھنے کی شکل میں سامنے آئے گا
🟥اگر گندم ترسیل پر پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ پابندی نہیں تو یہ ٹرک کس کی ہدایات پر روکے جارہے ہیں
سینیٹر ایمل ولی خان کا سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے بین الصوبائی امور میں اظہار خیال
#ANP | #AimalWaliKhan
اگرچہ تحصیل غازی سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، لیکن اصولی طور پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ پختونخوا کی ایک تحصیل تو درکنار، اگر اس کی ایک ویلج کونسل کی آئینی حیثیت سے بھی غیر آئینی طریقے سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اور جو عناصر ایسے اقدامات کریں گے وہ پاکستان کی وحدت اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور پاکستان توڑنے کے ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکیں گے۔
پختونخوا کسی فرد، حکومت یا ادارے کی ذاتی جاگیر نہیں کہ اسے اپنی مرضی سے تقسیم کیا جائے۔ یہ ہزاروں برس سے پختونوں کی سرزمین، ان کی تاریخ، تہذیب اور شناخت کی امین ہے۔
اگر کوئی غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے پختونخوا کی جغرافیائی یا انتظامی حیثیت کو چھیڑنے کی کوشش کرے گا تو وہ صرف پختونوں کے حقوق پر حملہ نہیں کرے گا بلکہ پاکستان کی وفاقی روح، آئینی ڈھانچے اور قومی اتحاد کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ اس کی تمام تر ذمہ داری ایسے اقدامات کرنے والوں پر عائد ہوگی۔
Why is the Govt avoiding responsibility? Warnings for years about organized terrorism & a weakening writ of the state were dismissed as politics. This is not point scoring, it’s about lasting peace. Federation, province, & institutions must unite with a clear, effective strategy.
دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا پولیس، تمام رینکس کے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ پولیس کے تمام شہداء اور غازیوں کو سلام!
حکومت وقت خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کا احترام کرتے ہوئے انہیں تمام تر وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے
#PoliceMartyrsDay
نئے صوبے/انتظامی یونٹس بنانے سے پہلے قرارداد پاکستان دیکھ لیں،پاکستان نے صوبے نہیں بنائے،صوبوں نے پاکستان بنایا۔ایک صوبے سے اگر 20 صوبے بھی بنائیں، کچھ بھی کریں، جب تک وسائل اور اختیار نہیں دیں گے، ان کا بھی یہی حال ہوگا۔ ایک شخص کی خواہش پر نہ صوبے بن سکتے ہیں، نہ ختم ہوسکتے ہیں