میرے بھائی، جو پی ٹی آئی والے یہاں بیٹھے ہیں، ان کی جو سیاسی حیثیت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک مقبول جماعت ہے، خواجہ آصف
#PakistanTehreekInsaf#imrankhan#QOM
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس سائبر حملے کی زد میں آگئی، ہیکرز نے اربوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کی۔ کمپنی کے مطابق صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں جبکہ متاثرہ اثاثوں کی بازیابی اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
#CyberAttack#Cryptocurrency#QOM
البانیہ میں وزیراعظم ایڈی راما کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ کے اندر رنگین دھواں چھوڑنے والے شعلے جلا کر احتجاج کیا، جس کے باعث پورا ایوان دھوئیں سے بھر گیا۔ کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے دوران پارلیمنٹ میں یہ غیر معمولی مناظر دیکھنے کو ملے۔
#Albania #EdiRama #QOM
انتخابی اصلاحات پر حکومت کا اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ
حکومت نے آئندہ انتخابات کو شفاف، منصفانہ اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے اور پارلیمانی سطح پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرے گی اور اسے انتخابی اصلاحات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں اپوزیشن کے 5 ارکان کو شامل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم نے اپوزیشن سے کمیٹی کے لیے اپنے نامزد ارکان کے نام بھی طلب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انتخابی اصلاحات کے عمل کو مشاورت، اتفاقِ رائے اور پارلیمانی تعاون کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکے۔
#ElectionReforms #ShehbazSharif #QOM
ٹرائی سیریز کے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 387 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 45.1 اوورز میں 331 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاون کی 118 رنز کی اننگز بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچاسکی۔کپتان کوشل مینڈس نے 71 گیندوں پر 89 رنز بنائے، اوشکا فرنینڈو 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
#Qom #BreakingNews #engvssrilanka
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اور برمنگھم میں مقیم پی ٹی آئی کے کارکن خواجہ انعام مانی کو مقامی پولیس نے برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے
#Qom#BreakingNews
سینٹ میں تقریرکے بعد وزیر داخلہ کی صحافیوں سے بات چیت ،مولانا کس بات پر ناراض ہیں؟
صحافی کے سوال پر محسن نقوی مسکرا پڑے
#Qom#mohsinnaqvi#maulanafazulrehman
سانحہ دیر کی انکوائری رپورٹ مکمل، والدین کا ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ ،سانحہ دیر واقعہ کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کردی گئی
#peshawar#schoolroofcollapse#Qom
ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے تین سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو بھی مدعو کرلیا گیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ آئندہ برس 11 سے 15 مارچ تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائےگا۔ کرکٹ آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ میچ کے موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کرےگا جب کہ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے بھی دنیا بھر سے مہمانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو دعوت دی ہے۔
#Qom #CricketNews
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا گورنر ہاؤس میں عالمی یوم خوراک کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب، صحت مند قوم ہی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے
#Qom#KPK
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں جے یو آئی پر تنقید،کہا کل مولانا نےکہا کہ وہ ریاست پر تھوکتے ہیں، ان کے لیے ریاست اس دن تک ماں ہوتی ہے جب تک مال ملے، جب حکومت میں حصہ نہ ملے تو ریاست پر تھوک دو
#qom#mohsinnaqvi
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
#Qom#PTI#maulanafazulrehman
اپنے کس کس کالے کرتوت پر معافی مانگیں گے۔نواز شریف سےپوچھیں مولانا کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کیوں بنایا ؟ وزیردفاع کی قومی اسمبلی میںتقریر پرJUIکا درعمل
#Qom#mohsinnaqvi