چارسدہ، تحصیل تنگی، ملکانو کلے، حجرہ قاضی اسلم میں منعقدہ عظیم الشان شمولیتی اجتماع سے خطاب
#QWP#AftabSherpao
---
چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ملک کی سول اور عسکری قیادت کو مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے اور امریکہ، ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کروانے میں سہولت فراہم کرنے پر سراہتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑا اعزاز اور سفارتی کامیابی ہے تاہم، انہوں نے کہا کہ اگرچہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے لیکن اب بھی کئی پیچیدہ معاملات باقی ہیں جنہیں آئندہ مذاکرات میں حل کرنا ہوگا۔وہ تحصیل تنگی ضلع چارسدہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت قاضی اسلم خان نے اپنے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ جنگ کے دوران جارح قوتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں جبکہ ایرانی قیادت نے اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مشکل مرحلے سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ ایران نے جارح قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا اورثابت قدم رہا۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے سے ان تمام ممالک کو فائدہ پہنچا جو پیٹرولیم مصنوعات برآمد یا درآمد کرتے ہیں۔ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں سیاسی اور معاشی استحکام بھی درکار ہے لہٰذاتمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے وفاق مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے جہاں مختلف قومیتیں آباد ہیں اس لئے تمام وفاقی اکائیوں کو اعتماد میں لے کر اتحاد کے ساتھ موجودہ چیلنجز سے نمٹنا چاہیے۔انہوں نے یاد دلایا کہ مئی 2025 کی کشیدگی کے دوران پاکستان نے اپنے روایتی حریف کو شکست دی کیونکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی تھی اور اس نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے وفاق پر زور دیا کہ تمام وفاقی اکائیوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے کیونکہ انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 برس سے خیبر پختونخوا میں حکومت کرنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنا 14واں بجٹ پیش کیا، لیکن اس میں بھی غریب عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں رکھا گیا۔ ان کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت صرف اپنے قید رہنما کی رہائی کے معاملے میں الجھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بجٹ کی منظوری کو بھی گرفتار قائد کی منظوری سے مشروط کر دیا جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہیں عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا، انہیں ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کا ایک بھی دورہ نہیں کیاحالانکہ صوبہ آٹے کی قلت، طویل گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت متعدد مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے غریب عوام کی زندگی مزید دشوار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو وسائل میں اپنا جائز حصہ اور بجلی خالص منافع کے بقایاجات بھی نہیں مل رہے ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے، تب بھی خیبر پختونخوا کو اس کا جائز حصہ نہیں ملا تھا۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، جب تک ہمارے لوگوں کو ان کے جائز حقوق نہیں ملتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہ وفاق نے بھی خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے اور پولیس و سیکیورٹی فورسز کے اہلکار امن کی بحالی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا بنیادی طور پر صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم وفاق کو بھی خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور استحکام کیلئے بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امن ترقی کی بنیادی شرط ہے کیونکہ پائیدار امن کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔آفتاب شیرپاؤ نے پاک۔افغان سرحد طورخم کی بندش پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تاجروں اور کاروباری طبقے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر کی بندش سے افغانستان کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے
مرکزی وائس چیئرمین سردار احمد نواز اور صوبائی سوشل میڈیا کواڈینٹر سندھ اسفند یار کی مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون سے ملاقات
پارٹی امور و دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال
#QWP#Karachi#Sindh
بٹگرام:
شاندار شمولیتی اجتماع مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
#QWP#SikandarSherpao
---
پشاور( )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 برسوں سے ایک ہی جماعت کی حکومت کے باوجود عوام آج بھی بنیادی سہولیات، معیاری تعلیم، بہتر صحت اور روزگار سے محروم ہیں۔وہ تحصیل شبقدر کے یونین کونسل بٹگرام میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ کارکنوں ممتاز الحق،فضل الہٰی، عزیز احمد،قیصر خان،محمد صدیق خان،فضل صادق،فہد خان،ارشاد خان،حمزہ خان،منظور احمد،افتخار احمدباچا لالا،حیات خان اورآیاز خان سمیت علاقہ کی ممتاز شخصیات نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ گزشتہ تیرہ برسوں سے صوبے میں ایک ہی جماعت برسراقتدار ہے، لیکن اس طویل حکمرانی کے باوجود نہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکے ہیں اور نہ ہی فلاح و بہبود کے شعبوں میں کوئی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اتنے طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے کے باوجود صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات، معیاری تعلیم، بہتر طبی سہولیات اور روزگار کے مناسب مواقع میسر نہ آ سکیں تو یہ موجودہ حکومت کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان اور واضح ناکامی کا ثبوت ہے۔انہوں نے صوبائی بجٹ میں تعلیم، صحت اور دیگر اہم عوامی شعبوں کیلئے ضروریات سے کم فنڈز مختص کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے بنیادی شعبوں کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت امن و امان کی خراب صورتحال، معاشی بدحالی، سماجی مسائل اور انتظامی چیلنجز سمیت متعدد سنگین بحرانوں سے دوچار ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی ترجیحات عوامی ضروریات کے بجائے سیاسی مفادات کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی مسائل کے حل، گورننس کی بہتری اور صوبے کے آئینی و مالی حقوق کے تحفظ کے بجائے ایک مخصوص شخصیت کی رہائی پر مرکوز ہے جس کے باعث صوبے کے عوام کو درپیش مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔سکندر شیرپاؤ نے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، ناقص طرزِ حکمرانی، تعلیم و صحت کے بحران اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لیکن حکومت ان مسائل کے حل کے لیے نہ سنجیدگی دکھا رہی ہے اور نہ ہی اس کے پاس کوئی موثر حکمت عملی نظر آتی ہے۔انہوں نے اس امر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت، خیبر پختونخوا کے آئینی اورمالی حقوق کے حصول میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب خیبر پختونخوا کے باشعور عوام کو مزید نعروں، دعوؤں اور سیاسی شعبدہ بازی سے گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ عوام پی ٹی آئی کی حقیقت کو بخوبی سمجھ چکے ہیں اور اب مزید دھوکے میں آنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ، صوبے کی ترقی، امن کے قیام اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی
ملکانو کلے، حجرہ قاضی اسلم
شاندار شمولیتی جلسہ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،
ملی رہبر آفتاب خان شیرپاؤ سمیت قومی وطن پارٹی کے سینئر مشران شرکت کریں گے
#QWP#AftabSherpao#SikandarSherpao
چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ملک کی سول اور عسکری قیادت کو مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے اور امریکہ، ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کروانے میں سہولت فراہم کرنے پر سراہتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑا اعزاز اور سفارتی کامیابی ہے تاہم، انہوں نے کہا کہ اگرچہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے لیکن اب بھی کئی پیچیدہ معاملات باقی ہیں جنہیں آئندہ مذاکرات میں حل کرنا ہوگا۔وہ تحصیل تنگی ضلع چارسدہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت قاضی اسلم خان نے اپنے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ جنگ کے دوران جارح قوتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں جبکہ ایرانی قیادت نے اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مشکل مرحلے سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ ایران نے جارح قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا اورثابت قدم رہا۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے سے ان تمام ممالک کو فائدہ پہنچا جو پیٹرولیم مصنوعات برآمد یا درآمد کرتے ہیں۔ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں سیاسی اور معاشی استحکام بھی درکار ہے لہٰذاتمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے وفاق مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے جہاں مختلف قومیتیں آباد ہیں اس لئے تمام وفاقی اکائیوں کو اعتماد میں لے کر اتحاد کے ساتھ موجودہ چیلنجز سے نمٹنا چاہیے۔انہوں نے یاد دلایا کہ مئی 2025 کی کشیدگی کے دوران پاکستان نے اپنے روایتی حریف کو شکست دی کیونکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی تھی اور اس نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے وفاق پر زور دیا کہ تمام وفاقی اکائیوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے کیونکہ انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 برس سے خیبر پختونخوا میں حکومت کرنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنا 14واں بجٹ پیش کیا، لیکن اس میں بھی غریب عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں رکھا گیا۔ ان کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت صرف اپنے قید رہنما کی رہائی کے معاملے میں الجھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بجٹ کی منظوری کو بھی گرفتار قائد کی منظوری سے مشروط کر دیا جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہیں عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا، انہیں ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کا ایک بھی دورہ نہیں کیاحالانکہ صوبہ آٹے کی قلت، طویل گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت متعدد مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے غریب عوام کی زندگی مزید دشوار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو وسائل میں اپنا جائز حصہ اور بجلی خالص منافع کے بقایاجات بھی نہیں مل رہے ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے، تب بھی خیبر پختونخوا کو اس کا جائز حصہ نہیں ملا تھا۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، جب تک ہمارے لوگوں کو ان کے جائز حقوق نہیں ملتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہ وفاق نے بھی خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے اور پولیس و سیکیورٹی فورسز کے اہلکار امن کی بحالی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا بنیادی طور پر صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم وفاق کو بھی خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور استحکام کیلئے بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امن ترقی کی بنیادی شرط ہے کیونکہ پائیدار امن کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔آفتاب شیرپاؤ نے پاک۔افغان سرحد طورخم کی بندش پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تاجروں اور کاروباری طبقے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر کی بندش سے افغانستان کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے
#QWP #AftabSherpao
چارسدہ، تحصیل تنگی، ملکانو کلے، حجرہ قاضی اسلم میں منعقدہ عظیم الشان شمولیتی اجتماع
معروف سیاسی شخصیت قاضی اسلم خان اپنے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی کا حصہ بن گئے
تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی چئیرمین و ملی رہبر آفتاب خان شیرپاؤ کی شرکت و خطاب
#QWP#AftabSherpao
وطن کور پشاور؛ مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون سے ملاقات اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع مانسہرہ کے نومنتخب چیئرمین محمد سہیل زیب خان اور جنرل سیکرٹری خرم رشید ایڈوکیٹ کے علاوہ ضلع ایبٹ آباد کے پارٹی چیئرمین امجد علی خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن طارق احمدخان اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق افضل نے بھی شرکت کی۔ پارٹی کے تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا
#QWP #AftabSherpao #Peshawar
وطن کور پشاور؛
مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی ضلع مانسہرہ کے نومنتخب چیئرمین محمد سہیل زیب خان اور جنرل سیکرٹری خرم رشید ایڈوکیٹ اور ضلع ایبٹ آباد کے پارٹی چیئرمین امجد علی خان پر مشتمل پارٹی عہدیداران کے وفد سے ملاقات
پارٹی امور، اضلاع میں پارٹی کی سرگرمیوں و دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا
ملاقات میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن طارق احمدخان اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق افضل بھی شریک تھے
#QWP #AftabSherpao #Peshawar
کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور پر ہونے والے تیزاب حملہ کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ ایک طرف بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں امن و امان کے حالات پہلے ہی مخدوش ہیں ایسے میں ایسی بہادر خواتین کا اپنی جانوں کی پروا کئے بنا اپنا مشن جاری رکھنا کسی جہاد سے کم نہیں۔ میری تمام ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں
ایسے واقعات سے پیشہ وارانہ شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے حوصلوں پر کاری ضرب لگتی ہے، اگر خواتین کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم نہ کیا گیا تو اس کے اثرات بلوچستان میں کام کرنے والی خواتین پر نہایت منفی ہونگے
#DrMahnoor #quetta #Balochistan #CrimeAgainstWomen
سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کی موٹروے پر ہونےوالے المناک حادثہ میں وفات پا جانے کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، آمین
#TajMuhammadAfridi#Motoryway
The Federal Budget offers limited relief to the people of Pakistan. The announced 7% increase in salaries and pensions for government employees is insufficient in the face of high inflation and rising living costs and provides only marginal relief to already burdened households.
While the government has announced some nominal adjustments in income tax, these measures are far from enough to ease the pressure on ordinary citizens. Instead of broadening the tax base and undertaking meaningful structural reforms, the budget continues to rely on a narrow tax base while inflation and unemployment remain pressing concerns.
Pakistan needs deeper reforms, not incremental adjustments.
#Pakistan #Budget2026
مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ کے گرنے ، 2 پائلٹس کی شہادت اور راہگیروں کے زخمی ہونے کا سن کر دلی دکھ ہوا۔ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں
شہید ہونے والے افسران کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہوں
#Mardan#PAF@OfficialDGISPR