درد میرا تو نہیں سمجھا تو پھر سمجھے گا کون۔
میرے حق میں تو نہیں بولا تو پھر بولے گا کون۔
آئینہ پھر آئینہ ہے، سچ ہی بولے گا حضور۔
وہ اگر جھوٹ بولے تو پھر اسے دیکھے گا کون۔
#اردو_زبان
درد میرا تو نہیں سمجھا تو پھر سمجھے گا کون۔
میرے حق میں تو نہیں بولا تو پھر بولے گا کون۔
آئینہ پھر آئینہ ہے، سچ ہی بولے گا حضور۔
وہ اگر جھوٹ بولے تو پھر اسے دیکھے گا کون۔
#اردو_زبان
کیا کروں میں اے دلِ غمزدہ
تیری دوا کا تو مجھے پتا نہیں
مل جائے دوا، تو تیری ہو شفاء
اگر ملے شفاء تو بھی کیا فائدہ
ہمیں اِس شفاء کی طلب نہیں
ہماری ہے شفاء ان کی نظرِ کرم
کریں نظرِ کرم تو پھر کیا بات ہے
#اردو_زبان
بیٹھے ہیں چین سے، کہیں جانا تو ہے نہیں
ہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانہ تو ہے نہیں...
تم بھی ہو بیتے وقت کے مانند ، ہو بہو
تم نے بھی یاد آنا ہے، آنا تو ہے نہیں...
عہدِ وفا سے کس لئے خائف ہو میری جان
کر لو کہ تم نے، عہد نبھانا تو ہے نہیں...
#اردو_زبان
پرکھنا مت پرکھنے میں کوئی اپنا نہیں رہتا
کسی بھی آئنے میں دیر تک چہرہ نہیں رہتا
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا
جہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہے
کوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
#اردو_زبان
مُدت سے نہیں آیا کوئی دوست نہ قاصد
اب در پہ خودی دیتا ہوں دستک کہ کوئی ہے
ملتا ہوں خودی سے تو بچھڑتا ہوں خودی سے
ہوتا ہوں میں موجود کہ جب تک کہ کوئی ہے
#اردو_زبان
دیکھا ہے سب ٹٹول کےپر دل نہیں رہا
سینے میں میرے ہے بھی اگرمل نہیں رہا
اُس نےنئی قمیص پہ گوٹالگالیا
ہم سے ایک چاک ادھرسل نہیں رہا
سیاہ ہیرے ہیں اب انکے گال پر
جس تل کو میں نےبوسہ دیاتل نہیں رہا
کشتِ دلِ اُداس کہ یکسر خزاں میں ہے
مدت سے کوئی پھول یہاں کھل نہیں رہا
#اردو_زبان
وفـــا ہو کر جفـــا ہو کر حیـــا ہو کر ادا ہو کر…
سمائے وہ مرے دل میں نہیں معلوم کیا ہو کر…
میرا کہنا یہی ہے تو نہ رخصت ہو خفــا ہو کر…
اب آگے تیری مرضی جو بھی تیرا مدعا ہو کر…
#اردو_زبان
رُوح مُردہ کو مُحَبّت میں عطا ہوتا ہے…
ذوق و شوق و خلش و سوز و گداز وتب و تاب…
حُسن خودبین إ تیرے وجدان و بصیرت کی قسم …
میں مُحبت ہی محبت ہوں محبت کی قسم…
#اردو_زبان
سویرےستاروں کی شبنم کہاں
ذرا دیر میں تم کہاں ہم کہاں
اداسی کےساون برس دو برس
جوانی گئی پھر یہ موسم کہاں
مسافر کو آنگن کےپھولوں سےکیا
ہوا کی ہتھیلی پہ شبنم کہاں
ہمارا بدن دھوپ کاباغ ہے
یہاں چاندنی اورشبنم کہاں
شکستوں کےڈیرے منڈیروں پہ ہیں
ہماری فصیلوں پہ پرچم کہاں
#اردو_زبان
یہ ہمارا وہ تمہارا سبھی حصہ کر لیں
ورنہ ایثار کا جذبہ کوئی پیدا کر لیں
دوسرے شخص کے ایمان پے پھر بولیں ہم
پہلے ہم اپنے عقیدے کو تو سیدھا کر لیں
ہم ہیں جھوٹے تو ہمیں گھر سے نکالیں باہر
آپ سچے ہیں تو فردوس پے قبضہ کر لیں
#اردو_زبان
مجھ سے میرا خسارہ پوچھتے ہیں…
یعنی لوگ مجھ سے تمہارا پوچھتے ہیں…
میں بتاتا ہوں میرا تعلق نہیں رہا اُن سے…
انہیں یقین نہیں آتا دوبارہ پوچھتے ہیں…
#اردو_زبان
کبھی تھک کہ سوگئے ہم کبھی رات بھر نا سوئے…
کبھی ہنس کے غم چھپائے کبھی منہ چھپا کے روئے…
میری ��استانِ حسرت وہ سنا سنا کے روئے…
مجھے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے…
میں ہوں بے وطن مسافر میرا نام بے بسی ہے…
میرا کوئی بھی نہیں ہے جو گلے لگا کے روئے…
#اردو_زبان
تیرے بارے میں، جب سوچا نہیں تھا
میں تَنہا تھا، مگر اِتنا نہیں تھا۔
تیری تصّویر سے کرتا تھا، باتیں
میرے کَمرے میں آئینہ نہیں تھا۔
سَمندر نے مُجھے، پیاسا ھی رکھا
میں جب صَحرا میں تھا ٫ پیاسا نہیں تھا
منانے رُوٹھنے کے ٫ کھیل میں ھم
بِِچھڑ جائیں گے ٫ یہ سوچا نہیں تھا۔
#اردو_زبان