آئیں نطریہ کی بات کریں آئیں ملک پاکستان کی سلامتی کی بات کریں
آئیں جمہوریت اور میرٹ کی بات کریں
آئیں مڈل کلاس نوجوانوں کی بات کریں
@iqrarulhassan#عوام_کی_آواز_عوام_راج
🌹 نمازِ فجر ادا کرنے والے تمام دوستوں کو السلام علیکم، صبح بخیر! 💖
اللہ پاک ہماری فجر کی نماز قبول فرمائے، ہمارے دن کو خیر، برکت اور سکون سے بھر دے۔ 🤲❤️
آئیں، ایک خوبصورت اور پُرامید دن کا آغاز کریں۔ 🌄🌹
عوام راج تحریک — عوام کا نظام، عوام کے لیے! ✊🇵🇰
#عوام_راج
(نئے صوبے قبول ؟) اگر قومیت کی بات ہو تو میں جٹ ہوں۔ میری بلڈ لائن اُس پنجاب سے جڑی ہے جسے 1947ء میں سرحد نے توڑ دیا۔ میرے جٹ ہندو، سکھ اور مسلمان بزرگ ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہوئے روتے رہے، پھر کبھی نہ مل سکے۔
مگر اُن بچھڑے رشتوں کی یاد کے ساتھ اللہ نے ہمیں پاکستان، یعنی بہترین نعمتوں میں سے ایک، عطا کیا۔ الحمدللہ! 🇵🇰
آج ہم پھر پنجاب کو انتظامی طور پر تقسیم کرکے نئے صوبے بنانے کے حق میں ہیں۔ ذرا سوچیے، جب پاکستان کے چار صوبے بنے تھے تب آبادی کتنی تھی، اور آج کتنی ہے؟
جب ہم پنجاب کے باسی، جو ہزاروں سال سے اس دھرتی کو آباد کرتے اور اسی مٹی میں خاک ہوتے آئے ہیں، بہتر انتظام کے لیے نئے صوبوں کو قبول کرنے پر تیار ہیں،
تو ہجرت کرکے آنے والے اور اقتدار پر قابض اشرافیہ کو اعتراض کس بات کا؟
صوبے توڑنا نہیں، عوام کو قریب لانا ہے؛ اقتدار بانٹنا ہے، عوام کو بااختیار بنانا ہے۔
~ بلال امین باجوہ
چونڈہ، ضلع سیالکوٹ، پنجاب، پاکستان 🇵🇰
#ملک_عوام_کا_ہے یہ ہمارا #پاکستان ہے۔
ن لیگی دوست اور نئے ففتھئیے ہمیں کیوں گالیاں دے رہے ہیں؟ وردی پر ہاتھ ڈالنے اور پھر اسے سیلیبریٹ کرنے والا جتھہ ہم نے تو نہیں بنایا تھا؟ آپ نے ففتھ جنریشن وار فئیر کے نام پر انہیں تخلیق کیا اور آپ ہی اب اس کے “مزے” لے رہے ہیں۔۔۔
انجوائے !!
@iqrarulhassan سب اقتدار کے بھوکے کوگ ایک دوسرے کو گرانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ملک کو تباہ کر دیا ان لوگوں نے انتقال کے لیے۔اللہ پاک ان مفاد پرستوں سے ہمارے ملک کو آزاد کروائیں
رکھیں دل پر ہاتھ اور بتائیں کہ اگر تحریک عدم اعتماد نہ ہوئی ہوتی، خان صاحب کی دوسری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ آج بھی ایک پیج پر ہوتے تو کیا تب بھی ن لیگ کے دوست ایسے ہی کرنل صاحب کا دفاع کر رہے ہوتے؟ اور کیا تب بھی پی ٹی آئی کے دوست ایسے ہی کرنل صاحب کو مطعون ٹھہرا رہے ہوتے؟؟ 2020 میں #کرنل_کی_بیوی پولیس والوں پر ناراض ہوئی تھی تو اُس ویڈیو پر یہی ن لیگ والے بُرا بھلا کہہ رہے تھے اور یہی پی ٹی آئی والے اُسے مظلوم ثابت کر رہے تھے۔ آج اُس کے بالکل برعکس ہو رہا ہے۔
مسئلہ یہی ہے کہ ہم اصول کی بات نہیں کرتے۔ ہماری حکومت میں جو ایک چیز عین حلال ہوتی ہے، دوسرے کی حکومت میں بعینہٖ وہی بات کلیتہً حرام ہوتی ہے۔ ہم شخصیت پرست، اندھ بھگت بن چکے ہیں، ہمارا ضمیر، ہماری سوچ، فکر اور رائے دوسروں کے مفاد اور اقتدار کی غلام بن چکی ہے اور ہم نے اسی کو “شعور” سمجھ لیا ہے۔
🚨 اہم اعلانیہ 🚨
پاکستان عوام راج مرکز کی طرف سے ڈیجیٹل محاذ پر اپنی آواز مزید مضبوط کرنے کے لیے "نیشنل X (ٹویٹر) کونسل" 15 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
سعید لانگ، ثناء اللہ بھائی، ضمیر حیدر، ڈاکٹر جنید بٹ، بلال امین باجوہ، نعمان گجرانوالہ، سید وجاہت علی، حماد راؤ، مہران خان، محمد بلال، عمر سیام ستی، رافیہ عباسی، عشرت فاطمہ، رمضان علی اور رائے اکمل کو نئی ذمہ داریاں مبارک ہوں۔
یہ عہدہ صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ آپ تمام ساتھی مکمل نظم و ضبط، اخلاقی پاسداری اور لگن کے ساتھ سوشل میڈیا پر عوامی مسائل کی ترجمانی کریں گے۔ آپ کی باہمی ٹیم ورک اور محنت ہی عوام راج کے پیغام کو آگے بڑھائے گی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
پاکستان زندہ آباد
عوام راج پائندہ آباد
#عوام_کی_آواز_عوام_راج
@iqrarulhassan
📢 عوام راج تحریک کی آن لائن میٹنگ
قیادت: ڈاکٹر جنید بٹ ایڈووکیٹ، ممبر نیشنل اپوائنٹمنٹ کمیٹی
🗓️ جمعرات، 27 تاریخ | 🕖 شام 7 بجے
ایجنڈہ: بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی گفتگو۔ تمام ضلعی صدور سے شرکت کی گزارش ہے۔ ✊
#عوام_کی_اواز_عوام_راج#عوام_راج_تحریک_چکوال#iqrarulhassan
@iqrarulhassan یہ لوگ ساری زندگی تبدیلی کی بات کرتے رہے کبھی خود میں اور اپنے ساتھ کے لوگوں میں تبدیلی لانے کی کوشش تک نہیں کی اور یہ کیا سیاست کریں گیں جن سے اپنی زبان نہیں سمبھالی جاتی اور لوگوں کی ماؤں بہنوں کی عزت نہیں کر سکتے۔
ڈاکٹر صاحب ہم کون ہوتے ہیں سُلانے والے؟ باجوہ کے ساتھ ہم نے سُلایا تھا؟ آپ کی پارٹی نے باجوہ کو قوم کا باپ کہا تھا اور کوئی دن جاتے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی ویسے ہی باپ تسلیم کریں گے۔
اور زبان پر کنٹرول کی بات آپ جیسا بدزبان شخص کر رہا ہے جس نے اپنے وی لاگز میں میری فیملی سے متعلق کیا کیا واہیات باتیں نہیں کہیں؟؟ میرے بیڈ رومز کا کون کون سا منظر اپنے گندے ذہن کی اختراع سے بیان نہیں کیا؟؟ مگر تب سارے افلاطون خاموش رہے، کیونکہ عزت تو آپ کی اور آپ کے گرو کی ہے، ہم تو کیڑے مکوڑے ہیں۔ آپ لوگوں نے میری فیملی کے خلاف کیا کچھ نہیں کیا اور آج بھی کیا کچھ نہیں کر رہے۔۔۔ لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جو آپ کو ظرف ہے وہ آپ کیجئے، جو ہمارا کام ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔
وقت واقعی بدل جائے گا، وقت کے ساتھ آپ پھر بدل جائیں گے۔ پھر سے جرنیلوں کی گود میں بیٹھیں گے، جرنیلوں کو آپ ویسے ہی شکایتیں لگائیں گے جیسے محلے کے گندے بچے اپنے ابو لگاتے ہیں لیکن ہم وہیں کھڑے ہیں، وہیں کھڑے تھے اور وہیں کھڑے رہیں گے۔ جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کی مخالفت سے لے کر فیلڈ مارشل کی ایکسٹینشن کی مخالفت تک۔ مشرف کی غیر آئینی مداخلت سے لے کر موجودہ اسٹیبلشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت تک، ہمارا ہمیشہ ایک موقف رہا ہے اور آئیندہ بھی رہے گا۔ ہم حقیقی جمہوریت کی جدوجہد کرتے رہیں گے، ہم ہمیشہ فوجی ڈکٹیٹروں کے ساتھ ساتھ سیاسی ڈکٹیٹروں کی بھی مذمت کریں گے، اپنی پارٹیوں میں جمہوریت لائے بغیر ملک میں جمہوریت لانے کے نعرے لگانے والے فراڈیوں کے خلاف برسرپیکار رہیں گے۔ ہم یہ سوال پوچھتے رہیں گے کہ اگر آپ کو اور آپ کے لیڈر کو جمہوریت اتنی اچھی لگتی ہے تو آج تک اپنی پارٹی میں جمہوریت کیوں نہیں آنے دی؟ جو اپنی جماعت میں جمہوریت نہیں لا سکے، وہ ملک میں جمہوریت کیسے لائیں گے؟ تیس سال فوجی جرنیلوں کے تلوے چاٹ کر سیاست کرنے والے اور پھر سے تلوے چاٹنے کے لیے پر تولنے والے کس نظام کے خلاف ہیں؟ جس امریکہ میں بیٹھے ہیں، اُسی امریکہ جیسی جمہوری سیاسی جماعتیں پاکستان میں بنانے کی بات کیوں نہیں کرتے؟ جمہوری جماعتوں، طلباء تنظیموں اور سُپر بلدیاتی نظام کا ذکر کیوں نہیں کرتے؟ اس لیے کہ اس کے ذریعے آرگینک لیڈرشپ آگے آئے گی اور آپ جیسے زبان درازوں، چاپلوسوں اور خوشامدیوں کے آگے آنے کا راستہ رُکے گا؟؟
#عوام_راج
عوام راج بلدیاتی انتخابات میں آپ کو ایسا سرپرائز دے گی کہ آپ یاد رکھیں گے۔ ان شاء اللہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہوگا، اور عوام اپنا راج قائم کرے گی۔
@PkAwaamRaaj
آج کی اسپیس میں بھرپور شرکت، مؤثر سوالات اور بامقصد گفتگو پر تمام معزز اراکین کا تہِ دل سے شکریہ۔ آپ کا ساتھ ہی ہماری طاقت ہے۔ ان شاء اللہ فکری و نظریاتی نشستوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد
✊ عوام راج پائندہ باد
@iqrarulhassan#عوام_کی_آواز_عوام_راج