فیصل آباد ایئرپورٹ پر گزشتہ رات عقل و شعور کا وہ جنازہ اٹھا کہ فرشتے بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہوں گے۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ ایک بائیس سالہ طالب علم اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک جانا چاہ رہا تھا۔
نوجوان طالب علم جب امیگریشن کاؤنٹر پہنچا تو سب کچھ ٹھیک تھا۔ کاغذات دیکھے گئے، کمپیوٹر میں انٹری ہوئی اور پاسپورٹ پر ایگزٹ کی مہر ثبت کر دی گئی۔ یہ مہر اس بات کی سند تھی کہ ریاست کو اس نوجوان کے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ مگر ابھی یہ سیاہی خشک بھی نہیں ہوئی تھی کہ اچانک ایئرپورٹ کے ایک ارسطو اہلکار کو نجانے کیا سوجھی کہ اس نے طالب علم کو بازو سے پکڑ کر ایک طرف کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔
اس طالب علم کی سب سے بڑی خطا یہ تھی کہ اس نے ایک ایسے ملک کا نام لے لیا جس کا نقشہ شاید ہمارے ان جاہلِ اعظم اہلکار صاحب نے کبھی خواب میں بھی نہ دیکھا تھا۔ "لیتھوینیا!" نام سنتے ہی اہلکار صاحب کے ماتھے پر یوں بل پڑے جیسے کسی نے ان سے کوانٹم فزکس کا فارمولا پوچھ لیا ��و۔ ان کے نزدیک دنیا صرف دبئی، سعودی عرب اور لندن تک ختم ہو جاتی ہے، یہ "لیتھوینیا" بیچ میں کہاں سے ٹپک پڑا؟
اہلکار صاحب کی منطق کا عالم دیکھیے، انہیں یہ بات ہضم ہی نہیں ہو رہی تھی کہ اگر لیتھوینیا کوئی ملک ہے، تو اس کا سفارت خانہ فیصل آباد کی کچہری یا کم از کم اسلام آباد کی کسی گلی میں کیوں نہیں؟ طالب علم نے بیچارگی سے دہائی دی کہ "جناب! یہ ملک براعظم یورپ میں ہے، اور چونکہ پاکستان میں ان کا دفتر نہیں، اس لیے مجھے ویزے کے لیے پہلے باکو (آذربائیجان) جانا پڑے گا"۔
مگر صاحب! وردی کی اکڑ اور معلومات کی کمی جب آپس میں گٹھ جوڑ کر لیں تو منطق خودکشی کر لیتی ہے۔ اہلکار کے دل میں شک کا وہ ناگ بیٹھا کہ ہلنے کا نام نہ لیا۔ چونکہ اہلکار صاحب نے خود تو کبھی میٹرک سے آگے تعلیم حاصل ��رنا ضروری نہیں سمجھا تھا، اس کی نظر میں وہ یونیورسٹی کا ایڈمیشن لیٹر اور 30 لاکھ روپے کی فیس کی رسیدیں محض ردی کے ٹکڑے تھے۔ اسے لگا شاید یہ لڑکا لیتھوینیا کے بہانے مری�� پر جا کر وہاں کی شہریت لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
طالب علم نے ایڑیاں رگڑیں، فیس کی رسیدیں لہرائیں، واسطے دیے، مگر اہلکار صاحب اپنی دانشورانہ ضد پر قائم رہے۔ نتیجہ؟ ڈھائی لاکھ کا ٹکٹ آف لوڈ کی نذر ہو گیا اور 30 لاکھ کی فیس اب لیتھوینیا کی یونیورسٹی میں پڑی ہے۔
واہ رے نظام! جہاں پہلے مہر لگائی جاتی ہے اور پھر پوچھا جاتا ہے کہ "میاں، تم ہو کون؟" ایئرپورٹ پر بیٹھے شخص کو یہ تو پتہ ہے کہ رشوت کیسے لینی ہے یا رعب کیسے جھاڑنا ہے، مگر یہ نہیں پتہ کہ دنیا کے نقشے پر کون سا ملک کہاں واقع ہے۔
حکومتِ پاکستان اور ایف آئی اے (FIA) کو چاہیے کہ ایسے ارسطوؤں کو ایئرپورٹ کے بجائے کسی پرائم��ی سکول کے جغرافیے کی کلاس میں بٹھائیں، تاکہ آئندہ کسی اور طالب علم کا مستقبل اس جہالت کی بھینٹ نہ چڑھے۔
وزیر اباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد کی ویڈیو۔۔ملک کے ایک سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ کرنے والے اور کروانے والے اج بھی ملک کی فضاؤں میں ازاد گھوم رہے ہیں اور عمران خان بے گناہ قید میں ہیں
عمران خان کے لیے دعا کرو،اس نے ہمیں بہترین لیڈر دیا،، عمران خان جیسا درویش سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والاحمکران میں نے نہیں دیکھا ہے،
مولانا طارق جمیل....❤️
دلیر مہدی ح��ن نے ویسٹرن میڈیا کو ننگا کردیا🔥
ویسٹرن میڈیا, ان ڈھائی سالو میں پہلے اسرائیل کے خلاف بیانیہ بناتے رہے, اور اب ایران کے خلاف!!
مہدی حسن نے ایک ایک شیطان کو ایکسپوز کردیا!
مہدی حسن آمریکہ میں, one man show ہے 🔥
🚨🇺🇸🇮🇱⚡️سینیٹر برنی سینڈرز
غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں 18,500 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایسے جنگی جرائم کے باوجود، امریکہ نے اسرائیل کو 22 ارب ڈالر سے زیادہ فراہم کیے ہیں ا��ر اب اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملہ بھی کیا ہے
"ہمارے ٹیکس دہندگان کے پیسے بچوں کو بھوکا رکھنے، اسکولوں پر بمباری کرنے اور بھوک سے نڈھال لوگوں کو امداد کے انتظار میں گولی مارنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں 👉
امریکی سینیٹر کرس وین ہالن کا کہنا ہے 🚨🚨
اسراہیل کے نتین یاہو نے 40 سال ایک بے وقوف اور لاپروا امریکی صدر کا انتظار کیا ۔
کہ بے وقوف خود پسند آئے اور آکر ایران کے ساتھ جنگ کرے،
وہ ٹرمپ کی شکل میں آسانی سے مل گیا جس نے ہر ملک کے کرپٹ لوگوں کی تعریف کر کے ساتھ ملایا پھر ان کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کیا ۔
🔴 امریکہ کے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے عالمی عوامی حمایت میں 79 فیصد کمی آئی ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ ملک اسرائیل ہے، اور اس کے بعد امریکہ کو سب سے زیادہ منفی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
🚨 "ایران کا شاندار اقدام
" وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں پر 10 فیصد ٹول لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔"
"اس سے ایک سال میں 73 بلین ڈالر پیدا ہوں گے."
"جس سے امریکی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا اور جنگی نقصانات کی ادائیگی ہوگی"
بڑا انکشاف👉🇺🇲🚨
ایران نے جنیوا میں امن مذاکرات کے دوران اپنی تمام افزودہ یورینیم دینے کی پیشکش کی۔ برطانوی حکام نے اسے ایک قابلِ اعتبار پیشکش سمجھا۔ چند گھنٹوں بعد، ٹرمپ نے ایران پر بمباری شروع کر دی۔ امریکہ امن نہیں چاہتا تھا، وہ جنگ چاہتے تھے
اب آپ اس ملک کے لیڈروں کو اندھا کریں گے؟ 15 فیصد بینائی سے عمران خان کو کیا نظر آتا ہو گا؟ عمران خان کی آنکھ کے معاملے پر بہت بڑی سازش کی گئی ہے اس کی شفاف تحقیقات ہونی چایئیں، اعتزاز احسن
علیمہ خان کی گفتگو 🚨
پارٹی ایسے ریلیکس ہے جیسے عمران خان کا علاج ہو گیا ہے، جو عمران خان کے بیانیہ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ، وہ سائیڈ پر ہو جائے
#ImranKhanHealthRedAlert
”اس ملک کی اشرافیہ نے جو عوام پر 55 روپے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا بم پھینکا ہے یہ آنے والی آفت کا ہلکا سا نمونہ ہے۔ پورے خطے میں کہیں پانچ سے زیادہ قیمت نہیں بڑھائی گئی یہاں پر اس مافیا نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے پورے 55 روپے بڑھا دئیے۔ اس کا مقصد تجوریوں کو بھرنا ہے، گیارہ ارب کا جو گلف سٹیم جیٹ خریدا ہے اس کے م��ہانہ 4/5 کروڑ اخراجات ہیں وہ پورے کرنا ہے“۔ @salmanAraja
جب تیل کی قیمت 10روپے بڑھتی تھی تمام اخبارات کی ہیڈ لائن ہوتی تھی حکومت نے عوام پر 10روپے کا تیل بم گرا دیا
اب کسی کے کانوں جوں تک نہیں رینگی
انصار عباسی جیسا منافق صحافی ٹویٹ کر رہا ہے عوام اور حکومت مل کر تیل کے کم استعمال پر اقدامات کریں اس نے یہ بات بھی عوام پر ڈال دی
اسد طور
”ہم نے اپنے آفیسر کو اجازت دی ہے کہ جو دور ہوتے ہیں میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکتے وہ آن لائن شرکت کریں تاکہ عوام کا پیسہ پٹرول پر نہ خرچ ہو، ہم نے سرکاری خرچ پر باہر جانے پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے۔ ہم نے نئی گاڑیاں خریدنے پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے ہم تو پہلے ہی عوامی ٹیکس کے پیسے کو بچانے کے اقدامات کررہے ہیں یہ فارم 47 کے حکمران بھی اپنی شاہ خرچیاں کم کریں“۔ وزیراعلی @SohailAfridiISF
وزیرآباد میں عمران خان کی جان بچانے والے بہادر نوجوان ابتسام حسن کو آج سحری کے وقت مسجد سے واپسی پر غیرقانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
یہ عمل نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ قانون اور انصاف کے بنیادی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جس شخص نے ایک بڑی سانحہ کو روکنے میں کردار ادا کیا، آج اسی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہم اس گھٹیا اور غیرقانونی اقدام کی پُرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ابتسام حسن کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اس گرفتاری کے ذمہ داروں کا بھی احتساب کیا جائے۔
"آج وفاقی وزراء برائے خزانہ و پیٹرولیم کے ساتھ میٹنگ میں ہم نے صاف بتا دیا کہ عوام پر کسی قسم کا مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالیں گے. حکمران اپنے لیے بارہ بارہ ارب روپے کے جہاز خریدیں، پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن کریں، عوام کے خون پسینے کا پیسہ باہر لے جائیں اور جب ضرورت پڑے تو قربانی عوام سے مانگیں، عوام کسی کے غلام نہیں، ہم ایسے کسی بھی اقدام کو سپورٹ نہیں کریں گے جس کا بوجھ براہ راست عوام پر آئے
جو حکومت میں ناجائز طریقے سے بیٹھے ہیں، وہ اپنی شاہ خرچیاں کم کریں۔ وزراء اپنے ساتھ پروٹوکول لے کر گھوم رہے ہیں، وہ کم کریں۔ جو ججز اپنے ساتھ پروٹوکول لے کر گھوم رہے ہیں، وہ کم کریں۔ جو جرنیل اپنے ساتھ پروٹوکول لے کر گھوم رہے ہیں، وہ کم کریں۔“- وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا @SohailAfridiISF
پنجاب حکومت نے اپنی کارکردگی کو اچھا دکھانے کے لیے فیملی ویلاگرز ��و hire کر لیا ہے۔ کیا آپ لوگوں کو بُدھو اور بے وقوف سمجھتے ہیں؟ اگر ایسے ہی فیملی ویلاگرز کو استعمال کر ے تشہیر کروانی ہے تو بہتر ہے آپ یہ میدان ہی چھوڑ دیں یہ ڈیجیٹل میڈیا آپ کا میدان نہیں، اسد اللہ خان