ہم نے صرف یزید کا سنا ہے ۔۔۔مریم نواز اور شہباز شریف کے دور میں یزید کو دیکھ بھی لیا ۔۔۔اج میرے گھر کے بجلی کے میٹرز اتار لیے گئے میرے گھر نہ بجلی ہے نہ پانی ۔۔۔اسی بیس پر میرے والدین پر بوگس ایف ائی ار کروائی گئی بہانا بنایا گیا کہ میرے گھر کے ملحقہ میرا سکول ان میٹرز پر چل رہا ہے حالانکہ وہ سولر سسٹم پر چلتا ہے ۔۔۔جتنے ایمپیرز کے استعمال کا الزام ہے اس میں مشکل سے تین اے سی اور گھر کی باقی چیزیں چلتی ہیں ۔۔۔چیف جسٹس اف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ صرف یہ بتا دیں کہ انصاف کس سے مانگیں ؟؟؟ عام لوگ کہاں جائیں ؟؟
شہربانو کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک صورتحال ہے کہ ملک کو کینسر اسپتال اور یونیورسٹیاں دینے والے، نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے والے قومی ہیرو کو علاج کی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
@OfficialShehr#ImranKhan#Healthcare
مسئلہ یہ نہیں کہ ملک کے حالات خراب ہین
بلکہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے جس نے ٹھیک کرنے ہین وہ بوڑھا ہو رہا ہے دن با دن ہم اسکی زندگی کے بہت ہی اہم دن ضائع کر رہے ہین
آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گیں
"زوجۃ الشہداء" یعنی شہیدوں کی بیوی
حضرت عاتکہ بنت زید رضی اللہ عنہا، بہن ہیں حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کی جو عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، اور چچا زاد بہن ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی۔
ان کے نکاح
مشہور اور زیادہ معتبر روایت کے مطابق ان کے 4 نکاح ہوئے، اور چاروں شوہر شہید ہوئے:
1. عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ
غزوہ طائف میں لگے ہوئے زخم کی وجہ سے مدینہ میں شہید ہوئے۔
2. زید بن خطاب رضی اللہ عنہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بھائی، جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔
3. حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
ابو لؤلؤ مجوسی کے خنجر سے شہید ہوئے۔
4. حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ
جنگ جمل کے بعد شہید ہوئے۔
بعض کتابوں میں 5واں نکاح بھی لکھا ہے، کسی نے *محمد بن ابی بکر* کا نام لیا ہے اور کسی نے *حسین بن علی رضی اللہ عنہ* کا۔ لیکن زیادہ محققین کے نزدیک مستند تعداد 4 ہی ہے، اور ان کی وفات 41 ہجری میں ہوئی۔
کیا یہ ان کی نحوست تھی؟
نہیں، بالکل نہیں۔
مدینہ میں لوگ مذاق میں کہتے تھے:
"من اراد الشہادۃ فلیتزوج عاتکہ"
"جس کو شہادت چاہیے وہ عاتکہ سے نکاح کر لے"
یہ ان کی نحوست نہیں تھی، بلکہ ان کے شوہر سب کے سب مجاہد اور میدانِ جہاد کے آدمی تھے۔ اس زمانے میں شہادت عام تھی۔
بلکہ اس سے سبق یہ ملتا ہے کہ بیوہ ہونے پر عورت کو منحوس سمجھنا جاہلیت کی سوچ ہے۔ حضرت عاتکہ رضی اللہ عنہا انتہائی حسین، فصیح، شاعرہ اور عابدہ خاتون تھیں، اسی لیے بڑے بڑے صحابہ نے ان سے نکاح کی خواہش کی، اور ہر شوہر کی شہادت پر انہوں نے صبر کیا اور مرثیہ کہا۔
1. طبقات ابن سعد
> عاتکة بنت زید بن عمرو بن نفیل، تزوجها عبدالله بن أبی بکر فقتل عنها، ثم تزوجها زید بن الخطاب فقتل عنها یوم الیمامة، ثم تزوجها عمر بن الخطاب فقتل عنها، ثم تزوجها الزبیر بن العوام فقتل عنها
الطبقات الکبریٰ - ابن سعد: جلد 8، صفحه 208
2. أسد الغابة - ابن الأثیر
> عاتکة بنت زید... کان أهل المدینة یقولون من أراد الشهادة فلیتزوج عاتکة
أسد الغابة: جلد 7، صفحه 190
3. الإصابة - ابن حجر عسقلانی
> عاتکة بنت زید بن عمرو... أخت سعید بن زید، تزوجها عبدالله بن أبی بکر ثم زید بن الخطاب ثم عمر ثم الزبیر، وقتلوا عنها شهداء
الإصابة فی تمییز الصحابة: جلد 8، صفحه 21
4. تاریخ طبری
> ذکر تزویج عمر بن الخطاب عاتکة بنت زید سنة 12ھ
تاریخ الطبری: جلد 2، صفحه 559
منقول
#موناسکندر
شوکت خانم کی بدولت 19 سال پہلے زندگی کی جنگ لڑنے والی ایک خاتون کی عمران خان کے لیے محبت اور شکرگزاری ان کے ہر لفظ سے جھلک رہی ہے۔
#ActNowSaveImranKhan
ایک دفعہ کسی سرکاری محکمے کے بندے ہمارے احاطے سے درخت کاٹنے کیلئے آئے ۔۔ میں نے انہیں خوب سنائیں۔۔ ان میں سے ایک بندے نے جیسے ہی فون نکالا ۔۔ میں نے فورا ارشاد فرمایا بھائی پیپسی منگواوں۔۔ بس پھر وہ کاٹ رہے تھے اور میں انہیں گلاس بھر بھر کے پلا رھا تھا ۔۔ اپنے ہی ہاتھوں سے