14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ایک ایک اینٹ جوڑ کر بنایا گیا تھا۔
اسی طرح ن لیگ کے سابق دور میں ہسپتالوں کا نظام بھی ایک ایک اینٹ سنوار کر بہتر کیا گیا مینیجمینٹ سٹرکچر کے نام سے ایک نظام لایا گیا—شفافیت بڑھی، کرپشن کم ہوئی اور لاکھوں لوگوں کو بہتر سہولیات ملیں۔
خود وزیرِ صحت نے اُس وقت کہا تھا کہ وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، مگر پرانا کلریکل نظام ہسپتالوں میں دوبارہ واپس نہیں آنے دیں گے۔
مگر آج افسوس، وہی نظام دوبارہ واپس لایا جا رہا ہے، اور یہ سب موجودہ قیادت کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے۔
سوال صرف نظام کا نہیں، اُس عزم اور اُس وعدے کا بھی ہے۔ جو نظام برسوں کی محنت سے بنایا تھا، اسے دوبارہ تباہ ہونے سے کون روکے گا؟
#14August #PunjabHealth
@MaryamNSharif@Kh_ImranNazir@RashidNasrulah@Marriyum_A@AzmaBokhariPMLN@SaniaaAshiq
#جشن_آزادی_مبارک
#پاکستان_ہمیشہ_زندہ_باد
#SavePunjabHealthSystem
#HealthReforms
For almost a decade, 447 NMS employees have served Punjab’s hospitals with dedication and sincerity. we request forfair opportunity to continue serving. We respectfully appeal for extension of contracts and protection of our families
@HP_GoP@MaryamNSharif#RestoreNMSPunjab
For almost a decade, 447 NMS employees have served Punjab’s public hospitals with dedication and sincerity. Today, we are not asking for favour—we are humbly asking for a fair opportunity to continue serving.
@HP_GoP@MaryamNSharif#RestoreNMSPunjab#JusticeForNMSEmployees
2017 سے پہلے کے ہسپتال یاد ہیں؟
پنجاب کے ہسپتالوں کو بجٹ تب بھی ملتا تھا، آج بھی ملتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ 2017 سے پہلے وہ بجٹ کہاں اور کیسے استعمال ہوتا تھا��
وہ دور بھی دیکھا ہے جب ہسپتالوں میں صفائی کا ناقص نظام، بدبو، ادویات کی کمی، فارمیسی کا بُرا حال، عملے کی غیر حاضری اور کمزور مانیٹرنگ عام شکایات تھیں۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم اور جدید مینجمنٹ کا تصور بھی محدود تھا۔
پھر ن لیگ کی ہی حکومت NMS کا نظام لائی —پروفیشنل اور اسپیشلائزڈ مینجمنٹ، کمپیوٹرائزڈ مانیٹرنگ، بہتر فارمیسی مینجمنٹ، صفائی، ادویات کی دستیابی، ACs اور ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر پر توجہ نے نظام کو تبدیل کیا۔
بجٹ نیا نہیں آیا، اسے استعمال کرنے اور مانیٹر کرنے کا نظام بہتر ہوا۔
آج اسی NMS کو ختم کرکے دوبارہ کلریکل نظام کی طرف واپسی کیوں؟
10 سال کی اصلاحا�� کو ایک فی��لے سے واپس صفر پر نہ لے جائیں۔
#SaveNMS #PunjabHealth
@MaryamNSharif @Kh_ImranNazir @SaniaaAshiq @AzmaBokhariPMLN
@CS_Punjab @pmln_org
وہ پودا جو وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر صاحب @Kh_ImranNazir اور سابق سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان صاحب @ALIJANKHAN1 نے سرکاری ہسپتالوں سے فرسودہ کلرکل نظام ختم کرکے New Management Structure (NMS) کی صورت میں لگایا تھا، آج وہی پودا اپنی جڑوں سمیت اکھاڑا جا رہا ہے۔
جن نوجوان پروفیشنلز نے بہتر مستقبل کی امید میں اپنی نوکریاں چھوڑ کر اس نظام کا حصہ بننا قبول کیا، انہوں نے اپنی جوانی کے قیمتی 10 سال سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کے لیے وقف کر دیے۔ انہی کی محن�� سے ہسپتالوں میں نظم و نسق، احتساب اور انتظامی کارکردگی میں واضح بہتری آئی۔
آج افسوس کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے کہ کئی ہسپتالوں میں دوبارہ وہی پرانا کلرکل نظام واپس لایا جا رہا ہے، جسے ختم کرنے کے لیے یہ اصلاحات متعارف کرائی گئی تھیں۔ سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ وزیرِ صحت کی موجودگی میں ہو رہا ہے، مگر NMS افسران کی آواز سننے والا کوئی نظر نہیں آتا۔
کاش... کسی کو ان دس سال کی خدمت، قربانی اور اس اصلاحاتی نظام کی بھی قدر ہوتی۔
#SaveNMS #HealthReforms #PunjabHealth