ڈیجیٹل ترقی کے اس دور میں بھی پاکستان میں خواتین اور بچے شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مستند قومی و پولیس رپورٹس کے چشم کشا حقائق کے مطابق، رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں بچوں سے زیادتی و تشدد کے 1,914 واقعات (اوسطاً 11 روزانہ، جن میں 58 فیصد بچیاں شامل ہیں) رپورٹ ہوئے، جبکہ روزانہ 4 سے 5 خواتین قتل اور ہزار سے زائد گھریلو تشدد کی بھینٹ چڑھتی ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ 45 فیصد واقعات خود گھروں کی چاردیواری میں پیش آئے، 71 فیصد کیسز میں قریبی جاننے والے ملوث پائے گئے، جبکہ تعلیمی اداروں، ورک پلیسز اور عوامی مقامات پر ہراسانی نے خواتین کا جینا محال کر رکھا ہے۔
اس سنگین صورتحال پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین، ثمینہ سعید کا دوٹوک مطالبہ ہے کہ ریاست اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو تعلیمی اداروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر محفوظ ماحول فراہم کرے اور مجرموں کو عبرتناک سزائیں دے۔
خواتین اور بچوں کا تحفظ کوئی ریاستی احسان نہیں بلکہ ان کا آئینی اور شرعی حق ہے، جسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جانا چاہیے!
ملک کا نظام چند ہاتھوں میں یرغمال ہے
مورثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام نے ملک کو نقصان پہنچایا
نطام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
#HafizNaeemUrRehman#Jamaateislami
مجھے کام بتاو میں کیا کرو میں کس کو کھاؤں۔۔
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چئیرمین عاطف علی خان گو کہ آئی ٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں۔ چئیرمین بننے سے پہلےمیری اکثر الفلاح مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد عاطف بھائی سے ملاقات ہوا کرتی تھی اور کافی سیر حاصل گفتگو بھی رہتی ۔۔
[Photos from April 2026]
مسلسل آواز اٹھائی جائے، مؤقف میں استقامت ہو اور جدوجہد کا رخ درست سمت میں رہے تو بظاہر ناممکن دکھائی دینے والے اہداف بھی حاصل ہونے لگتے ہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ مقصد واضح، نیت صاف اور کوشش میں تسلسل ہو۔
پیٹرولیم لیوی ہی کو دیکھ لیجیے!
کل تک جس لیوی کو ناقابلِ تنسیخ اور ناقابلِ تخفیف سمجھا جاتا تھا، آج اس میں کمی کا راستہ کھل چکا ہے۔ حکومتی حلقے آئی ایم ایف کی مجبوریوں کا سہارا لیتے تھے، سیاسی قوتیں اس مطالبے کو غیرحقیقی قرار دیتی تھیں اور معاشی ماہرین اسے ناقابلِ عمل سمجھ کر مسترد کر دیتے تھے۔
لیکن حافظ نعیم الرحمٰن نے اس ناممکن سمجھے جانے والے مطالبے کو عوامی بحث کا مرکز بنایا، اسے مسلسل زندہ رکھا اور پُرامن، منظم جدوجہد کے ذریعے حکومت پر دباؤ برقرار رکھا۔
پیٹرول پر فی لیٹر لیوی کا 80 روپے سے گھٹ کر 63 روپے پر آنا معمولی پیش رفت نہیں۔ یہ عوام کے لیے ایک خوش آئند ریلیف اور اس سوچ کی نفی ہے کہ حکومتی معاشی فیصلے حرفِ آخر ہوتے ہیں۔
یہ منزل نہیں، لیکن اس منزل کی جانب ایک اہم قدم ضرور ہے۔
اس پوری جدوجہد کا ایک اور قابلِ ذکر پہلو بھی ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے دکھایا کہ عوامی مطالبات منوانے کے لیے نہ سڑکوں پر انتشار ضروری ہے، نہ املاک کو نقصان پہنچانا اور نہ ہی سیاسی تصادم کو ہوا دینا۔
دلیل، استقامت، عوامی دباؤ اور مذاکرات کے ذریعے بھی حکومت کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کے لیے آمادہ کیا جا سکتا ہے۔
یہی وہ تعمیری سیاسی رویہ ہے جس کی پاکستان کو ضرورت ہے۔
سیاسی قیادت کے لیے اصل قابلِ فخر بات یہ نہیں کہ وہ کتنا بڑا احتجاج کر سکتی ہے، بلکہ یہ ہے کہ اس کی جدوجہد سے عام آدمی کی زندگی میں کتنی بہتری آتی ہے۔
کاش ہماری دوسری سیاسی قوتیں بھی محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے عوامی مسائل کے حل کو اپنی جدوجہد کا محور بنائیں۔
#شکریہ_حافظ_نعیم
Ameer Jamaat-e-Islami, Hafiz Naeem ur Rehman, is coming to TCM Hot Seat to debate with 15 selected participants on the role of Jamaat-e-Islami in Pakistan.
If you're interested in participating and challenging his claims, fill out the registration form below.
https://t.co/t6ADCoajxy
تقلید سے ناکارہ نہ کر اپنی خودی کو
کر اس کی حفاظت کہ یہ گوہر ہے یگانہ
ہم بہاؤ میں بہنے نہیں، بہاؤ کو موڑنے آئے ہیں!
تو رازِ کن فکاں ہے، اپنی آنکھوں پر عیاں ہو جا
خودی کا رازداں ہو جا، خدا کا ترجماں ہوجا
تم بونسائی نہیں، برگد ہو!
گملہ توڑو، اپنی جڑیں پہچانو، اپنی خودی بچاؤ
#9novembre
#iqbalday9november
#IqbalDay2026
جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور ان کے وفد کی ترکی کی سعادت پارٹی کے جنرل صدر محمود اریکان اور سعادت پارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات
#HafizNaeemUrRehman#Turkiye#Jamaat_e_Islami
جہاں پہلے کچرا کنڈی ہوتی تھی ، جماعت اسلامی نے وہاں اربن فاریسٹ لگایا اور مسلسل دیکھ بھال کے نتیجے میں آج یہاں 8،8 فٹ کے درخت کھڑے ہیں.
@monemzafarkhan#Karachi
مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا ایران کے ساتھ اجلاس خوش آئند اور علاقائی تعاون کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
ہم ابتدا ہی سے ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کے اس اتحاد میں شمولیت کے حامی رہے ہیں۔
تہران میں ہونے والی ملاقات خطے میں جنگ اور تصادم کے خطرات کم کرنے کا موقع ہے۔ نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں کا مؤثر جواب وسیع تر مسلم اتحاد، مشترکہ حکمتِ عملی اور علاقائی تعاون میں ہی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا اپنے مستقبل اور سلامتی کے فیصلے خود کرے، نہ کہ امریکہ یا اسرائیل اس کی تقدیر طے کریں۔
یہ ہے غریبوں کے نام پر جاری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت کی حقیقت! سالانہ 800 ارب روپے سے زائد کے بجٹ کے باوجود یہ پروگرام ملک میں غربت ختم کرنے میں ناکام رہا ۔ پچھلے 8 سال میں غربت کی شرح 21 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد پر پہنچ گئی ۔ عالمی بینک کے مطابق مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (MENAAP) کے خطے میں یومیہ تین ڈالر سے کم پر زندگی گزارنے والے انتہائی غریب افراد میں سے تقریباً 48 فیصد پاکستان میں رہتے ہیں۔ پچھلے سالوں میں خرچ کیے گئے یہ ہزاروں ارب روپے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل بدل سکتے تھے اگر بہتر منصوبہ بندی اور ترجیحات کے ساتھ خرچ کیے جاتے ۔
عوام مہنگائی کی چکی میں پسیں اور آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 گنا اضافہ—تو سوال اٹھانا عوام کا حق ہے!
پیٹرولیم لیوی، ایندھن کی قیمتوں اور ترسیلی اخراجات کا بوجھ براہِ راست عوام کی روزمرہ زندگی پر پڑتا ہے۔ حکومت ٹیکس نظام کی اصلاح، کرپشن کے خاتمے اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانے کے بجائے عوام پر بوجھ کیوں ڈالتی ہے؟
مافیاز کا تحفظ نہیں، عوام کے حقوق کا تحفظ کریں! پیٹرولیم لیوی ختم کریں۔
#raiseyourvoice #rights #JIWomen #BhattaLevyNaManzoor #IMF #Corruption
وزیر اعظم اور امیر جماعت کی ملاقات کے نتائج
وفد میں جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ سید فراست شاہ, نصر اللہ رندھاوا اور عنایت اللہ شامل تھے
سید فراست شاہ کا جی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارِ خیال
#لیوی_بھتہ_نامنظور
پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے میں 28 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کی شہادت پر دلی رنج و افسوس ہے۔
اللہ تعالی جاں بحق بچوں کے والدین اور دیگر اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمی بچوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین۔
جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی مقامی قیادت فوری امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے اہلِ خانہ سے فوری رابطہ کریں، ان کی ضروریات کا جائزہ لیں اور متاثرہ خاندانوں کو علاج معالجے سمیت ہر ممکن امداد اور تعاون فراہم کریں۔
جب منصب اقتدار پر فائز قوتیں گورنر راج اور ایمرجنسی کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کریں تو صاف مطلب ہے کہ ان کی حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کرتے ہیں، یہ مسائل کا حل نہیں۔ پی ڈی ایم جماعتوں نے رجیم چینج کے وقت سے جو تماشا شروع کیا ہے آج تک جمہوریت دشمنی کا یہ سفر جاری ہے ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی تاریخ گورنر راجوں اور مینڈینٹ تسلیم نہ کرنے کی تاریخ ہے۔ واضح ہوچکا کہ فارم سینتالیس کے ذریعے مسلط کردہ یہ نظام پوری طرح فلاپ ہوگیا ہے۔
*یحییٰ The lion of Aqsa سیریز کا سحر برقرار*
لکی ون مال میں یحییٰ سیریز کا تیسرا دن بھی بچوں کے جوش و خروش سے بھر پور رہا۔۔ دلچسپی ایسی کہ بچے اپنے ساتھیوں کو بھی ساتھ لے آئے!!
یہ محض ایک سیریز نہیں نئی نسل کے لئیے اپنے اصل ہیروز کو جاننے اور یحییٰ کے کردار سے عزم، استقامت اور حوصلہ سیکھنے کا سفر ہے۔۔
یحییٰ سیریز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ نئی نسل اپنی تاریخ سے آگاہی، اسے سمجھنے اور اپنے اصل ہیروز کے کردار سے سیکھنے کا بھرپور جذبہ رکھتی ہے۔
#NeverForgetGaza