ایف اے ٹی ایف سے نکالنے والا حماد اظہر، آج دہشت گردوں جیسا سلوک سہنے پر مجبور🚨
پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے نکالنے میں حماد اظہر کی اہم کوششیں تھیں، مگر آج اسی شخص کے ساتھ ایک دہشت گرد جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ سر پر کپڑا ڈال کر انہیں لے جایا جا رہا ہے، جو اس آمریت کی ایک شرمناک حرکت ہے
میرے بھالیں بھالے انصافینز آپ حماد اظہر کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں اس کی گرفتاری کو فرمائشی قرار دے کر،
یہ بندہ عمران خان کی حکومت میں اہم عہدے پر تھا اور اس نے پاکستان کو فیٹف کی لسٹ سے نکلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ خود اپنی تقریر میں کہہ چکا ہے کہ میں آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ رہوں گا،
آپ لوگ تب تک ہی آواز اٹھا لو جب تک وہ گرفتار ہے،
اگر حماد اظہر نے رہائی کے بعد کوئی مشکوک حرکت کی، تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ سب کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ اس پر تنقید کروں گا، لیکن کسی کے مشکل وقت میں ہاتھ چھڑا کر پیچھے ہٹ جانا یہ اصولی موقف اور اخلاقیات کے خلاف ہے۔
کم از کم میرا ضمیر گنوارا نہیں کرتا کہ میں چپ رہوں۔
شرم کرو حیاء کرو حماد اظہر کو رہا کرو،
جس جس کا دل مانے وہ بھی حمار اظہر کے لیے آواز اٹھا دے۔
اگر یہی آنسو زرداری یا نواز شریف کی بیٹی کے ہوتے تو میڈیا اور NGOs عورت کارڈ اور حقوق کے نام پر زمین و آسمان ایک کر چکی ہوتیں
مگر یہ عمران خان کی بہن کے ہیں، ایک بے بس اور تڑپتی ہوئی بہن، جس کے آنسو دیکھنے والا کوئی نہیں اور سب کی زبانوں پر لرزہ خیز خاموشی ہے 💔
دیکھیں 🚨
🇨🇳 🇺🇸 چین کے وزیرِ دفاع نے کہا کہ امریکہ نے اپنی 240 سالہ تاریخ میں صرف 16 سال جنگ کے بغیر گزارے ہیں۔
🪖🔺 انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے 80 سے زائد ممالک میں 800 فوجی اڈے ہیں۔
💥⚡️ چین نے امریکہ کو عالمی عدم استحکام کا سب سے بڑا محرک اور امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا
ہمارا مطالبہ ہے کے پٹرول پر ٹیلس اتنا ہی ہونا چاہیے جتنا نون لیگ نے فارم 45 پر قومی اسمبلی کی تشستیں جیتی تھیں۔ یعنی 17 روپے۔
اس سے پٹرول کی قیمت 264 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
ابو کے بغیر پہلی عید۔۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
میری درخواست سب دوستوں سے کے ان کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ شکریہ
جنھوں نے کہا تھا کے عمران خان کی 50 ارب کی پٹرول سبسڈی نے معیشت تباہ کر دی انھوں نے خود پٹرول کی قیمتوں میں قبل ازوقت اضافہ کر کے 87 ارب کا فائدہ آئیل کمپنی کے مالکان کو پہنچا دیا۔
شاید یہ آئل مالکان اب مریم نواز کے دس ارب کے جہاز کو رعایتی تیل کی سپلائی دے دیں۔۔
آج تک ایک روپیہ نہیں مانگا مجھ سے
کوئی فرمائش نہیں
ساٹھ لاکھ کا زیور 2009 میں مجھے دے دیا بیچنے کے لیے
واپس کبھی نہیں مانگا( جو کہ میں نے ہی دیا تھا )
لیکن پھر بھی احسان مند ہوں
یا اللہ تعالیٰ تجھے تیری رحمت کا واسطہ ہے میری زندگی!!!
میری مریم کو تندرستی عطاء فرما آمین
“میں “لا الہ الا اللہ” کا ماننے والا ہوں۔ یہ کلمہ انسان کو ہر قسم کے خوف اور غلامی سے آزادی دیتا ہے- میری زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے عاصم منیر کے ہاتھ میں نہیں۔ ہمارا ایمان ہی ہماری ”حقیقی آزادی“ کا ضامن ہے، کیونکہ یہ کلمہ انسان کو خوف کی زنجیریں توڑنے کی قوت فراہم کرتا ہے۔
مجھے توڑنے کی کوشش میں مجھے مسلسل قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، ایک سال سے میرے ذاتی ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی گئی، کئی کئی ہفتے تک اخبارات اور ٹی وی بند کر دئیے جاتے ہیں، فیملی ممبران اور وکلا تک کو ملنے سے روکا جاتا ہے- ڈیڑھ سال سے سیاسی رفقأ سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی- عاصم منیر کے لیے میرا پیغام ہے کہ مجھ پر دباؤ بڑھانے کے لیے چاہے میرے خاندان میں سے جس مرضی کو قید میں ڈال دو میں نہ جھکوں گا نہ اس ظلم کو قبول کروں گا۔ میں اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھوں گا۔
عاصم منیر افغانستان کی موجودہ حکومت کی مخالف لابی کو خوش کرنے کی کوشش میں کم عقلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے دور میں خطے میں قائم ہونے والے امن کو تباہ کر رہا ہے۔ جہاں ہمارے بہترین تعلقات ہونے چاہییں وہاں جان بوجھ کر حالات خراب کیے جا رہے ہیں- میرا دل اس پر بھی بہت رنجیدہ ہے کہ ہم نے کئی دہائیوں کی مہمان نوازی کے باوجود موجودہ دور میں اپنے افغان بھائیوں کو دھکے دے کر ملک سے باہر نکالا ہے۔ حالانکہ وہاں زلزلہ بھی آیا ہے اور ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیئے-
علی امین گنڈاپور کو خصوصی ہدایت کرتا ہوں کہ افغانستان جائیں اور ان کے ساتھ جا کر بیٹھیں اور باہمی مسائل اورامن و امان کے حوالے سے بات کریں تاکہ حالات کو مزید بگاڑ سے بچایا جا سکے۔ جعلی وفاقی حکومت کو اس بات کا جواب دینا چاہیے، مریم نواز جاپان اور تھائی لینڈ جا سکتی ہے تو خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنے صوبے میں امن کے لیے افغانستان کیوں نہیں جا سکتا؟
خیبر پختونخوا میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف ملٹری آپریشن، ڈرون حملوں اور علاقوں سے بے دخلی کروانے کا عمل دراصل تحریک انصاف کی عوامی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت کو غیر مقبول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور کو اس آپریشن کے خلاف بھر پور مزاحمت کرنی چاہیئے۔ صوبے کی عوام پہلے ہی سیلاب سے تباہ حال ہے۔ اگر وہاں ڈرون حملے اور آپریشن نہ رکا تو یہ بہت بڑی زیادتی ہو گی۔ ہمارے کتنے پولیس اہلکار بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ یہ آپریشن جب تک بند نہیں ہو گا، لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا اور دہشتگردی مزید بڑھے گی۔
اس وقت پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب کی وجہ سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔ پوری قوم کو یکجا ہو کر اس صورتحال کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ میں اگر جیل سے باہر ہوتا تو ضرور فنڈ ریزنگ اور ٹیلی تھون کرتا مگر اب اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ وہ بڑھ چڑھ کر اور دل کھول کر ریلیف کے کاموں اور سیلاب متاثرین کی امداد میں حصہ لیں۔
بلوچستان میں سیاسی جلسے پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاج میں پوری تحریک انصاف کو شرکت کرنی چاہیے۔”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو
(8 ستمبر 2025)
“لوگوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے خوف میں مبتلا ہیں۔ اسی خوف کے باعث ہم پر ظلم بڑھایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ہمیں صرف اس امید کے ساتھ ذہنی اذیت دی جا رہی ہے کہ میں ٹوٹ جاؤں اور اپنے نظرئیے سے پیچھے ہٹ جاؤں۔ مجھے توڑنے کی کوشش کا مقصد عوام کی آواز دبانا ہے۔
یہ وہی طرز عمل ہے جو سقوط ڈھاکہ کے وقت یحیٰی خان کا تھا۔ اس نے بھی صرف اپنے اقتدار کی طوالت کی کوشش میں اندھا ہو کر عوامی آواز کو دبانے کے لیے ہر قسم کی فسطائیت بپا کی اور بالآخر ملک کو توڑ دیا۔ یہ ساری تفصیلات حمود الرحمان کمیشن رپورٹ میں موجود ہیں۔ عاصم منیر بھی اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے ملک میں ظلم کر رہا ہے اور ملک کو کمزور کر رہا ہے۔
1971 اور موجودہ دور میں بہرحال فرق صرف یہ ہے کہ آج عوام باشعور ہے۔ سوشل میڈیا نے تمام حقائق عوام پر واضح کر دئیے ہیں اور عوام ظلم کے خلاف اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا سیکھ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے یہ ظلم کا نظام جلد ختم ہو کر رہے گا۔ وقت آ گیا ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے۔
ملک میں سیلاب کی وجہ سے ہر جانب تباہی ہے۔ پاکستان کی معیشت پہلے ہی تباہ حال ہے اب سیلاب کی وجہ سے لوگوں کی فصلیں، مال مویشی سب ڈوب گئے ہیں۔ جس سے زرعی معیشت مکمل تباہ ہو گئی ہے اور اس کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔ ایسے میں اہم ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کی امداد کے لیے بلا تفریق سب اپنا کردار ادا کریں۔ اگر میں جیل سے باہر ہوتا تو اس مقصد کے لیے ضرور ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ کرتا۔ محض حکومتی ادارے اتنی بڑی آفت کا مقابلہ نہیں کر سکتے بلکہ ہر ایک شخص کو اپنا حصہ ڈال کر من حیث القوم اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاری سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنا ہو گی۔
بلوچستان میں اختر مینگل کے والد کی برسی پر حملے کی شدید مذمت اور اختر مینگل سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ وہاں پر عوامی نمائندگان کو حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ 8 ستمبر کو محمود اچکزئی کی ہڑتال کی کال پر تحریک انصاف بھر پور شرکت کرے۔ بلوچستان کی عوام کو دہشتگردی اور ہائبرڈ ماحول سے نجات ملنی چاہیے۔
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور کرنے کے لیے وہاں آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جسے خیبرپختونخوا حکومت کو فوری طور پر بند کروانا ہو گا۔ علی امین گنڈا پور کو خصوصی ہدایت کرتا ہوں کہ صوبے کی عوام پہلے ہی سیلاب کی وجہ سے متاثر ہیں لہٰذا اس آپریشن کے خلاف بھرپور مزاحمت کر کے اسے رکوائیں۔ قبائلی اضلاع میں ہونے والے ڈرون حملے بند کروانا خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔
افغانستان میں زلزلے پر میرا دل بہت رنجیدہ ہے اور مجھے دکھ ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو زبردستی ملک سے باہر نکال رہے ہیں جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کو بھی اپنے افغان بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے-“
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ اور وکلأ سے گفتگو (5 ستمبر، 2025)