قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس ، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اپوزیشن چیمبر قومی اسمبلی میں ملاقات شروع۔۔۔
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے نبیلہ ارشاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دے دیا،نبیلہ ارشاد کی درخواستِ ضمانت دائر، عدالت نے فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے
اسلام آباد:نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو پولیس نے انہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا، نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو ایف ٹین مرکز میں ہوئے احتجاج میں شمولیت کے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
اقرار الحسن کا وکیل میاں علی اشفاق کا لاہور ہائیکورٹ میں حبس بے کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ ،کچھ دیر میں لاہور ہائیکورٹ میں حبس بے کی درخواست دائر کریں گے وکیل میاں علی اشفاق
عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کو حراست میں لیے جانے کا معاملہ،این سی سی ائی اے لاہور نے اقرار الحسن کو گرفتار کرنے کی ترید کردی ،این سی سی ائی اے جوڈیشل مجسریٹ کو آگاہ کردیا،اقرار الحسن ہماری کسٹڈی میں نہیں ہے،،،این سی سی ائی اے
نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ احتجاج کے روز اسلام آباد میں نہیں تھیں۔فیملی ذرائع،
نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو جوڈیشل کیا جا رہا۔۔۔اسلام آباد:ان کی رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔وکلاء
اسلام آباد:نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو پولیس نے انہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا، نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو ایف ٹین مرکز میں ہوئے احتجاج میں شمولیت کے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
شاہ فیصل الیاس کا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ، شاہ فیصل الیاس کا ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف بطورِ احتجاج استعفیٰ،شاہ فیصل الیاس نے وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کے لیے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سےاستعفیٰ دےدیا۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی، داوڑ کنڈی سمیت 4 افراد کی نظر بندی کیخلاف کیس ،درخواستوں پر حکم نامہ جاری کریں گے، جسٹس خادم حسین سومرو ،نظر بند کئے جانے والوں میں ن لیگ کے کارکن صداقت اللہ کو بھی نظر بند کئے جانے کا انکشاف
لاہور ہائیکورٹ :نورین نیازی ،ڈاکٹر عظمی خانم کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت،جسٹس عبہر گل نے سکینہ نیازی اور احد خان کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خانم کو دل کی ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔۔
،
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد ،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیرئیر ہٹانے کا دہشتگردی کا کیس،عدالت کا ریاست علی آزاد ، زینب جنجوعہ ، ایمل خان کی ایمان اور ہادی سے جیل میں ملاقات کرانے کا حکم ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
پاکستان بار کونسل کے ارکان
خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے کوئی قرارداد منظور نہیں کی، آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کا نفاذ بھی غیر آئینی ہے،
خیبرپختونخوا کی منتخب حکومت اور صوبائی اسمبلی آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں ،، اعلامیہ
پاکستان بار کونسل کے 8 ارکان کی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت،وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔۔
خیبرپختونخواہ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملہ پراپوزیشن اتحاد کا اجلاس آج رات 10 بجے ہوگا،اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اجلاس کی صدارت کرینگے
اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس،بیرسٹر گوہر سلمان اکرم راجہ اور دیگر شریک ہونگے
اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی کال دینے کا فیصلہ ہوگا۔