{MPA} Member provincial assembly balochistan and MINORITIES REPRESENTATIVE OF JUI PAKISTAN. CEO at PAK CHINA MINERALS. RAVI PAHUJA & BROTHERS Pvt limited. .
اسلام آباد:
امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن برائے سیاسی امور ٹیری سٹیئرز گونزالیزاور سابق ڈپٹی چیف آف مشن زیکری ہارکنرائیڈر کی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
زیکری ہارکنرائیڈر نے مولانا فضل الرحمان سے الوادعی ملاقات کی
زیکری ہارکنرائیڈر نے نامزد ہونے والے نئے ڈپٹی چیف آف مشن برائے سیاسی امور ٹیری سٹیئرز گونزالیز کا مولانا فضل الرحمان سے تعارف کرایا
ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار پر بات چیت
ملاقات میں خطے میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو
ملاقات میں سیاسی سمیت دلچسپی کے باہمی امور پر گفتگو
ملاقات میں سنیٹر کامران مرتضی اور مولانا اسجد محمود شریک
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ پاکستان کے غیر مسلم شہریوں کو “اقلیت” کے محدود تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہیے، کیونکہ وہ اتنے ہی پاکستانی، محبِ وطن اور قومی دھارے کا حصہ ہیں جتنے دیگر شہری۔ اسی سوچ کے تحت کابینہ نے منارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرکے “انٹر فیتھ ہارمونی ڈیپارٹمنٹ” رکھنے کی منظوری دی۔ وزیرِ اعلیٰ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بلوچستان کی غیر مسلم برادری اور بالخصوص سینیٹر دنیش کمار کے قومی موقف، حب الوطنی اور پاکستان کے حق میں دوٹوک آواز کو سراہتے ہوئے اسے قومی یکجہتی کی بہترین مثال قرار دیا
@PakSarfrazbugti
Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Sohail Afridi Meets JUI Chief Maulana Fazl ur Rehman; Detailed Discussion on Law & Order, National Situation, and Provincial Rights. 22 May 2026
#JUI#Maulana
اسلام آباد: قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی ڈاکٹر وہاب یوسفزئی کے گھر آمد
مولانا فضل الرحمٰن نے ڈاکٹر وہاب یوسفزئی سے اُن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
مولانا اسجد محمود اور طارق بلوچ بھی ہمراہ تھے۔
آج قائدِ ملت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی آنکھوں میں یہ آنسو صرف ایک فرد کے جذبات نہیں، بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے درد، فکر اور بے بسی کی عکاسی کر رہے ہیں۔
جو دل قوم، دین اور انسانیت کے غم سے بھرا ہو، وہاں الفاظ کم اور آنسو زیادہ بولتے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام ضلع پشین کے تمام کارکناں مبارکباد کے مستحق ہیں کہ 4 جون کو قائد جمعیت ان کے ہاں پشین تشریف لا رہے ہیں
اور یقینا قائد جمعیت کی آمد اگر ایک طرف ہمارے لیے اعزاز ہے تو دوسری طرف ایک امتحان بھی۔
میں بار بار یہ کہہ چکا ہوں اور آج پھر اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان پچیس کروڑ مسلمانوں کا وطن، پاکستان عالمی برادری میں بھی اور اسلامی برادری میں بھی اپنی ایک اہمیت رکھتا ہے، ایسی اہمیت کہ پوری امت مسلمہ کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے اور آج اگر امریکہ پاکستان میں آ کر، ایران پاکستان کی سرزمین پر ہماری اسلامی برادری کے، ہمارے دوست پاکستان کی سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن تلاش کر رہے ہیں، تو سن لو حکمرانوں یہ ہے وہ پاکستان کا مقام، ہم پاکستان کے اس قدر و منزلت میں اضافہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اٹھہتر سال تک تم نے میرے اس پاک وطن کو عالمی قوتوں کا غلام بنائے رکھا، میں اس وطن عزیز کی آزادی و حریت کی بات کرتا ہوں، میں اپنے قوم کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا چاہتا ہوں، میں اپنے قوم میں احساس برتری پیدا کرنا چاہتا ہوں اور جب میرے اندر یہ مقام آئے گا تو پھر یہ حقیقی معنی میں اسلامی دنیا کی قیادت بھی کرے گا اور پوری دنیا میں اپنی اسلامی اور جمہوری شناخت کے ساتھ متعارف بھی ہوگا۔
پاکستان نے جو حال ہی میں کردار ادا کیا ہے ہم اٹھہتر سال سے اس کردار کے متلاشی تھے، ہم پاکستان کو اس مقام پر دیکھنا چاہتے تھے، آپ نے کہا باہر کے مہمان آ رہے ہیں، آپ احتجاج واپس لیں، ہم نے کہا ہم لینے کے لئے تیار ہیں، ہم پاکستان کی سرزمین پر مہمانوں کی عزت کو جانتے ہیں، عوام کی تربیت اسی طرح ہوتی ہے لیکن آپ نے جو عالمی قوتوں کے جبر کے ہاتھوں پاکستان کے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے تمہیں یہ واپس لینا ہوگا، تمہیں اپنے قوم کے غریبوں کے لیے اپنے یہ فیصلے واپس لینے ہوں گے، میں اللہ کا شکر گزار ہوں میرے نوجوانوں! کہ آپ کی آواز میں یہ قوت ہے کہ آج جب میں بارہ اپریل کو آپ کی خدمت میں، مردان کے اس میدان میں حاضر ہو رہا ہوں تو حکومت پاکستان کو اپنے فیصلے واپس لینے پڑیں ہیں۔قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مردان میں خطاب
لکی مروت:فرزند قائد جمعیۃ مولانا اسجد محمود کی لکی مروت آمد ، گذشتہ روز کار حادثہ میں شہیدہونے والے حافظ محمد جنید اور مولانا احسان اللہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ۔شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعاء کی ۔ قائد جمعیت اور خانوادہ مفتی محمود کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
مولانا اسجد محمود نے کہا کہ اللہ کریم پکار اپنے نوجوان بھائیوں کی شہادت کو قبول فرمائے ۔رمضان کے مہینے کی برکت سے درجات بلند فرمائے ۔
زنگی خیل میں مولانا احسان اللہ کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس اور دعاء مغفرت
@asjadjui1
جمعیت علماء اسلام کے کارکنان قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کے حکم پر ملک بھر میں 8 فروری کو یومِ سیاہ منائیں۔
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں، ریلیاں نکالی جائیں اور پریس کلبوں کے سامنے بھرپور اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔ یومِ سیاہ کو منظم اور مؤثر انداز میں کامیاب بنا کر اس بات کا عملی ثبوت دیا جائے کہ 8 فروری کو الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایا گیا وہ قوم کے لیے ناقابل قبول ہے۔
فارم سینتالیس کے ذریعے الیکشن کمیشن اور مقتدر قوتوں کی ملی بھگت سے کامیاب امیدواروں کو ہرایا گیا اور ناکام امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، جو عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے۔
8 فروری کا دن پاکستان کی انتخابی تاریخ میں الیکشن کمیشن کے چہرے پر ایک بدنما داغ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
قائد جمعیت کی اپیل پر تمام کارکنان اللہ پر توکل کرتے ہوئے، پُرامن، منظم اور پرجوش انداز میں یومِ سیاہ کو بھرپور کامیاب بنائیں اور حق، آئین اور جمہوریت کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
مولانا عبدالغفورحیدری
مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام پاکستان