Attended the Karachi Division PPP meeting to finalize arrangements for Foundation Day. InshaAllah, Karachi’s jiyalas will once again lead with discipline, passion, and unmatched strength. 💚❤️ #PPPFoundationDay@BBhuttoZardari
صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیر صدارت اجلاس
اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین بلوچ شر، ایم ڈی سائٹ احمد فواد شاہ اور سیکرٹری سائٹ یونس ڈاہری بھی شریک
اجلاس میں صوبے بھر کے صنعتی زونز میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا
ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھا جائے ۔ جام اکرام اللہ دھاریجو
وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کیڈٹ کالج سانگھڑ میں منعقدہ ساتویں آل پاکستان ذو لسانی مقابلہ تقاریر میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
تقریب میں ملکی ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سیشنز کا اہتمام کیا گیا، جن میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کیٹیگری شامل تھیں۔
پاکستان ہمارے لیے اللہ تعالی کی نعمت ہے، ہمیں اپنی تقریر اور تحریر میں وطن کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا چاہیے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا تقریب سے خطاب۔
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے مقررین کو مبارک باد پیش کی اور مقابلے کے کامیاب انعقاد پر کیڈٹ کالج سانگھڑ کی کاوشوں کو سراہا۔
صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ اور ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے کاٹھوڑ میں زیرِ تعمیر ہسپتالوں کا تفصیلی معائنہ کیا، دونوں مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی
چنیسر گوٹھ کے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے رہائشیوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے،
بعدازاں صوبائی وزیر نے کاٹھوڑ میں زیرِ تعمیر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں افسران نے تعمیراتی مراحل اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفنگ دی، علی حسن زرداری نے جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ کاٹھوڑ اور قریبی علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں،
صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، تعمیراتی ٹیم کو ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کرکے ہسپتال سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل کیں.
کراچی: سندھ پولیس گیمز کے پرامن اور کامیاب اختتام پر پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن جنوبی میں شاندار تقریب کا انعقاد۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار گیمز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
وزیر داخلہ سندھ کی آمد پر پولیس کے خصوصی دستے نے سلام پیش کیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، شہداء سندھ پولیس کی یادگار پر دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
بارہ سال بعد سندھ پولیس گیمز کا انعقاد خوشی کی بات ہے۔وزیر داخلہ سندھ
امید ہے کہ یہ مقابلے ہر سال منعقد ہوں گے۔وزیر داخلہ سندھ
217 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت قابلِ تحسین اور خوش آئند ہے۔ ضیاء الحسن لنجار
میں تمام کھلاڑیوں کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہتا ہوں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔وزیر داخلہ سندھ
تربیت یافتہ اور مضبوط پولیس ہی جرائم کے خلاف مؤثر ڈھال ہے۔ وزیر داخلہ سندھ
تقریب کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
The Government Boys Primary School, Essa Lander — once a shelterless institution — has now been fully completed.
The Sindh Government continues its commitment to strengthening educational infrastructure and ensuring access to quality education for every child across the province. #EducationForAll
سندھ حکومت کے زیر اہتمام سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ گیمز 2025 کی تقریب
صوبائی وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت
تقریب میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈھا، جنید بلند، ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق، سندھ بینک سید اسد شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ، ڈی ایس او فرید علی اور کراچی کے تمام ڈی ایس اوز سمیت ہزاروں نوجوانوں کی شرکت
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا تقریب سے خطاب
کراچی : سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کو شرکت کرنی تھی، وزیر کھیل
کراچی: سیاسی مصروفیات کی وجہ سےوہ شرکت نہیں کرسکے، سردار محمد بخش مہر
کراچی: سی اسپورٹس چیمپئن شپ کا انعقاد بلاول بھٹو زرداری کا ویژن تھا، سردار محمد بخش مہر
کراچی: بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ای اسپورٹس ایک بڑی انڈسٹری بن سکتی ہے، سردار محمد بخش مہر
کراچی: ای اسپورٹس کے مقابلے ہر سال منعقد کرینگے اسے اپنے سالانہ کلینڈرمیں شامل کرینگے، سردار محمد بخش مہر
کراچی: چیمپئن شپ میں 15 لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی تھی، سردار محمد بخش مہر
کراچی: پہلی فائنل جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیئے گئے، وزیر کھیل
کراچی: دوسری فائنل ٹیم کو بھی پانچ لاکھ روپے دیئے گئے، سردار محمد بخش مہر
جبکہ ہارنے والی دونوں ٹیموں کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے دیئے گئے
کراچی: اگلے ایونٹ میں 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم میں اصافہ کیا جائیگا ، سردار محمد خان بخش مہر
کراچی: سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کو سالانہ کلینڈر میں شامل کریں گے، وزیر کھیل
سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا ایونٹ ہر سال منعقد ہوگا، وزیر کھیل سندھ
آئندہ ہونے والے نیشنل گیمز کراچی کے علاوہ بھی سندھ کے دیگر شہروں میں منعقد کرائیں گے، سردار محمد بخش مہر
کراچی: سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ میں4 سو سے زائد ٹیموں اور25 سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا، وزیر کھیل