حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں:
ہمارے لئے بھی بہتر ہے کہ جیسے ہم درحقیقت خاکسار ہیں۔ خاک ہی بنے رہیں جبکہ ہمارا مولیٰ ہم سے تکبر اور نخوت پسند نہیں کرتا تو کیوں کریں۔ ہمارے لئے ایسی عزّت سے بے عزتی اچھی ہے جس سے ہم مورد عتاب ہو جائیں
https://t.co/85CZKLbKX9
#Muharram1448H#محرّم کے حوالے سے میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ان دنوں میں، اس مہینے میں درود شریف پربہت زیادہ زور دیں ��ہ قبولیت دعا کے لئے یہ نسخہ آنحضرتﷺ نے ہمیں بتایا ہے اور آنحضرتﷺ کے عاشق صادق ؑنے اپنے عملی نمونہ سے درُود شریف کی برکات ہمارے سامنے پیش فرما کر ہمیں اس طرف خاص طور پر توجہ دلائی ہے۔
(خطبہ جمعہ ۲؍جنوری ۲۰۰۹ء مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل مورخہ۲۳جنوری۲۰۰۹ء)
https://t.co/nuLCOksaor
یہ اخلاق کے خلاف ہے کہ کسی بھائی کی مصیبت اورتکلیف میں اس کا ساتھ نہ دیا جاوے۔اگر تم کچھ بھی اس کے لیے نہیں کرسکتے تو کم ازکم دعا ہی کرو۔ا��نے تو درکنار میں ��و کہتا ہوں کہ غیروں اور ہندوؤں کے ساتھ بھی ایسے اخلاق کا نمونہ دکھاؤ اور ان سے ہمدردی کرو۔لاابالی مزاج ہرگزنہیں ہوناچاہیے
(حضرت اقدس مسیح موعودؑ)
https://t.co/okHDwCrmuW
حضرت مسیح موعودؑ فرما��ے ہیں:
جیسے کسی کا بچہ بیمار ہو تو خواہ وہ کہیں جاوے ،کسی کام میں مصروف ہو مگر اس کا دل اور دھیان اسی بچہ میں رہے گا۔ اسی طرح پر جو لوگ خدا کے ساتھ سچا تعلق اور محبت پیدا کرتے ہیں۔ وہ کسی حال میں بھی خدا کو فراموش نہیں کرتے۔
https://t.co/rw9i4S9W30
جب اللہ تعالیٰ ہمیں فرماتا ہے کہ نمازجمعہ کے بعداس کےفضلوں کو تلاش کرو اور ذکرالٰہی کرتے رہو تو یہ یاددہانی ہے کہ تمہارے تمام نفع ونقصان میرے ہاتھ میں ہیں۔پس یہ تمہاری خوش قسمتی ہے کہ میرےسے تعلق جوڑکر تم روحانی فائدہ بھی اٹھارہے ہو اوردنیاوی فائدہ بھی اٹھارہے ہو
(حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر�� العزیز)
(خطبہ جمعہ ۲۶؍ستمبر ۲۰۰۸ء الفضل انٹرنیشنل مورخہ ۱۷؍اکتوبر ۲۰۰۸ء )
https://t.co/luePBpF3De
ایک ترک خاتون جو غالباً کسی دکان کی مالک تھیں وہ باہرآئیں اور کہا کہ میں آپ کو دیکھ رہی ہوں کہ آپ کچھ تقسیم کررہے ہیں پھر مجھے کسی نےبتایا کہ مسلمان لوگ امن کا پرچارکررہے ہیں تو مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ مسلما نوں میں سے کوئی ایسے ��ھی ہیں جودنیا کو امن وسلامتی کی طرف بلا رہے ہیں
مکمل مضمون ’آپ بھی جا مِ مے اُڑا غیر کو بھی پلائے جا‘ 👇
https://t.co/4QbVkBoe60
“With the grace of Allah, the programmes broadcast on MTA are informing and enlightening the people of the world of the true and beautiful teachings of Islam.”
His Holiness (aba) addressing the MTA Int Conference 2021.
Watch now: https://t.co/X8gIApQ82O
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کا دعوٰی:
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امام آخرالزماں و مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لاالٰہ الّا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالیٰ اس عالم گذران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیّین و خیر المرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے اور ہم پختہ یقین کے ساتھ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن شریف خاتم کتب سماوی ہے اور ایک شُعشہ یا نقطہ اس کی شرائع اور حدود اور احکام اور اوامر سے زیادہ نہیں ہو سکتااور نہ کم ہو سکتا ہے اور اب کوئی ایسی وحی یا ایسا الہام منجانب اللہ نہیں ہو سکتا جو احکام فرقانی کی ترمیم یا تنسیخ یا کسی ایک حکم کے تبدیل یا تغییر کر سکتا ہو اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ ہمارے نزدیک جماعت مومنین سے خارج اور مُلحد اور کافر ہے۔
(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد3۔ صفحہ169 تا 170)
اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ کی سند کیا ہے؟
حضرت عائشہؓ کے مطابق تو حضورﷺ سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ کے بعد صرف اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ کی دعا کرتے تھے۔ اور قرآن کریم میں بھی اَنِ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ (ھود:۴) کے الفاظ ہیں۔ اس بارے میں راہنمائی کی درخواست ہے؟
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
استغفار کے لیے حضور ﷺ نے مختلف الفاظ اور مختلف جملے استعمال فرمائے ہیں، جو احادیث میں روایت ہوئے ہیں۔ اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِِکے الفاظ پر مشتمل استغفار جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ کسی مستند حدیث میں مروی نہیں، لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس استغفار کو بیعت لیتے وقت پڑھا ہے۔ (مکتوبات احمد جلد سوم صفحہ ۲۴۷ جدید ایڈیشن مطبوعہ یکم دسمبر ۲۰۱۳ء)، جو یقیناً اللہ تعالیٰ کے فرمان کے نتیجے میں ہی ہو گا۔ اور ویسے بھی اس استغفار میں رَبِّيْ اور مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ کے ا��فاظ سے خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک ذاتی تعلق کا احساس اور اپنے ہر قسم کے گناہوں سے معافی کا خیال پیدا ہوتا ہے اور یہ استغفار انسان کو خدا تعالیٰ کے قریب لے جانے کا موجب ہوتا ہے۔ اس لیے ایسے استغفار کے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اجتناب ایسی چیزوں سے ہونا چاہیے جو شرک پیدا کرنے والی ہوں اور انسان کو خدا تعالیٰ سےدور لے جانے والی ہوں۔
ان امور کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ہمیشہ مد نظر رہنی چاہیے کہ انسان کو اپنا علم جتانے اور اس کا بے جا اظہار کرنے کے لیے ایسی فضول اور لا یعنی قسم کی علمی بحثوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔
https://t.co/Rw2SzIlEm4
یٰحَسۡرَۃً عَلَی الۡعِبَادِ مَا یَاۡتِیۡہِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ (یٰس:31)
"اے تمام لوگو سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین وآسمان بنایاوہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا وے گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب پر ان کو ��لبہ بخشےگا۔ وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائےگا۔ خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نامرادر کھے گا۔ اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائےگی۔ اگر اب مجھ سے ٹھٹھا کرتے ہیں تو اس ٹھٹھے سے کیا نقصان کیونکہ کوئی نبی نہیں جس سے ٹھٹھا نہیں کیا گیا۔ پس ضرور تھا کہ مسیح موعود سے بھی ٹھٹھا کیا جاتا ۔جیسا کہ الله تعالیٰ فرماتا ہے:
یٰحَسۡرَۃً عَلَی الۡعِبَادِ مَا یَاۡتِیۡہِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡن�� (یٰس:31)
پس خدا کی طرف سے یہ نشانی ہے کہ ہر ایک نبی سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے۔ مگر ایسا آدمی جوتمام لوگوں کے رو برو آسمان سے اُترے اور فرشتے بھی اس کے ساتھ ہوں اس سے کون ٹھٹھا کر ے گا۔ پس اس دلیل سے بھی عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ مسیح موعود کا آسمان سے اترنا محض جھوٹا خیال ہے۔ یاد رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسیٰؑ بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی آدمی عیسیٰؑ بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گااور پھر اولاد کی اولاد مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔ تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا۔ اور دنیا دوسرے رنگ میں آ گئی مگر مریم کا بیٹا عیسیٰؑ اب تک آسمان سے نہ اتر ا۔ تب دانشمند یک دفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے۔ اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسیٰ کے انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نو مید اور ب��ظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔ مَیں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اُس کو روک سکے۔ ‘‘
(تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20صفحہ 66تا67)
(محمود احمد ناصر۔ جرمنی)
روزنامہ الفضل انٹرنیشنل
24 مارچ 2021ء
Alfazl International / الفضل انٹرنیشنل
The Holy Qur’an is not meant to sit on a shelf—it is meant to transform lives. True benefit comes when we read it, understand it, and put its teachings into practice. Are we living by the guidance we recite? 📖✨
#HolyQuran#Islam#Guidance#KhalifaOfIslam#Faith
https://t.co/BTO541ujcp | https://t.co/tYiJJhzsnf
True faith is measured not by rituals alone, but by compassion for humanity. The Promised Messiah (as) taught that a heart without mercy is far from God. In a divided world, can compassion become our common ground? ❤️
#PromisedMessiah#Compassion#Peace#Humanity#Islam
https://t.co/BTO541ujcp | https://t.co/tYiJJhzsnf
آج لندن کی پہلی تاریخی #مسجد_فضل میں نماز عیدالاضحٰی کی ادائیگی کی��ئے مسجد کے ساتھ 3 ہالز ، مارکیوں اور ملحقہ ٹینس گراونڈ میں تین ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ خدام اور لوکل تربیتی کمیٹی نے انتظام و انصرام میں حصہ لیا۔ گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کاانتظام کیا گیا۔
بشکریہ: Firas Ali Abdulwahid
May 24, 2015 ·
مسجدان جديدان تفتتحهما الجماعة الإسلامية الأحمدية في نفس اليوم
بفضل الله تعالى ومشيئته افتتحت الجماعة الإسلامية الأحمدية قبل ساعات مسجداً جديداً بإسم "مسجد المنصور" في مدينة "آخن" الألمانية تلاه في نفس الوقت تقريباً افتتاح مسجد جديد آخر في ولاية "مينيسوتا" الأمريكية بإسم "مسجد النُصرة" وقد ألقى عضو الكونغرس الأمريكي السيد "كيث أليسون" في الافتتاح كلمة حول السَلام في الإسلام والحرية الدينية رافقه ساسة وشخصيات هامة في الولاية، كما فتح المسجد أبوابه لجميع السكان من كافة الطوائف والأديان والخلفيات للتعرف على الإسلام وتقديم الخدمات للمدينة كما هي عادة مساجد الجماعة الإسلامية الأحمدية في كل مكان ولله الحمد.
#الإسلام
#الجماعةالإسلاميةالأحمدية
The Holy Prophet Muhammad (sa) transformed hearts through mercy, forgiveness, and compassion. In a world filled with division, could his example be the key to lasting peace? 🌿
#ProphetMuhammad#Islam#MercyToMankind#Peace
https://t.co/f97BevHnQu | https://t.co/CwSZkKnOM1