انتہائی افسوس ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوے میری جعلی تصویر اور جعلی آواز بناکر میری ایسی گفتگو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض لوگ اس سے گمراہ ھوسکتے ھیں یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے سائبرکرائم ایجنسیاں اسکا نوٹس لیں
جاز کی اربوں کی اوورچارجنگ، اۤڈٹ حکام کی زبانی!!
اۤڈٹ رپورٹ کے مطابق جاز Jazz کمپنی نے مختلف موبائل پیکجیز کی مد میں صرف ایک برس(مالی سال 2023-24)میں صارفین کی جیبوں سے 658 کروڑ کی اضافی رقم نکالی ہے۔اۤڈٹ حکام نے جاز کی اس مبینہ واردات کے دوران سرکاری ادارے اور ریگولیٹر PTAکے کردار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ پوسٹ میں فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق جاز نے 9 مختلف پیکیجز کی مد میں اوورچارجنگ کرکے صارفین سے 6.58ارب کی بڑی رقم بٹوری ہے۔ حکام کے مطابق جاز نے PTAکی جانب سے منظور شدہ نرخوں سے زائد رقم صارفین سے وصول کی اور یہ عمل مالی سال 2023-24 کے دوران جاری رہا۔ حکام کے مطابق اوورچارجنگ کا یہ عمل PTAکی ناقص ریگولیٹری نگرانی کا عندیہ دیتا ہے
جاز نے جن پیکیجز میں صارفین سے اربوں اضافی نکلوائے انکی تفصیل منسلک شدہ ڈاکومنٹس میں موجود ہے
یہ بہت گھمبیر معاملہ ہے.
حکومت کو اس معاملے پر ضرور غور کرنا چاہئے، پیشتر اس کے کہ، باقی ملک کے عوام بھی کشمیریوں کی طرح، اپنے زور بازو پر بجلی کے بل کو طے کروانے کےلئے سڑکوں پر آجائیں.
چلیں بجلی سستی نہ کریں، سلیب سسٹم ختم نہ کریں۔۔۔۔ صرف اتنا کر دیں کہ جس ڈویژن/سرکل میں بجلی چوری ہو، اس ڈویژن کے ایس ڈی او اور ایکسئین کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیں۔ صرف 1 ہفتہ اس اصول پر عمل ہوا تو بجلی وافر موجود گی، خود ہی سستی بھی ہو جائیگی
#NoMoreSlabLooting
آپ یہ دیکھیں کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز بھی اس مسئلے پر بات کر رہے ہیں۔ جبکہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہے۔ کیونکہ 200 یونٹ ناکافی ہیں۔ 200 یونٹ کے بعد موت ہے
#NoMoreSlabLooting
یہ سوشل میڈیا کا دور ہے آپ کے لئے لازم نہی ہے کہ سخت گرمی میں احتجاج کرنے سڑک پر جائیں
یہاں اس ٹرینڈ پر آواز اتھائیں ہم یہاں بھی حکمرانوں کو اپنی بات ماننے پر مجبور کر سکتے ہیں
#NoMoreSlabLooting
یہ سلیب سسٹم غریب عوام کے لئے کسی ایٹم بم سے کم نہیں ہے اگر 200 یونٹ نہ بھی استمال کئے ہوں تو واپڈا اہلکار ناجائز ڈیٹیکشن لگا کر غریب آدمی کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں
#NoMoreSlabLooting
دنیا میں کہیں نہیں ھے کہ 200 سے زیادہ ایک یونٹ خرچ کرنے کی اگلے 6 ماہ ڈبل ریٹ لگا کر سزا دی جائے جس ماہ 200 سے زیادہ یونٹ خرچ ھوں صرف اُسی ماہ کا بل زیادہ ریٹ سے آنا چاہیے نا کہ اگلے 6 ماہ کا
#NoMoreSlabLooting
سستی بجلی عوام کا حق ہے قومی خزانے سے گیارہ کروڑ کے بسکٹ کھانے والے اور اربوں کے اشتہارات اپنی تصاویر کے دینے والوں کا خرچہ عام بندہ کیوں بھرے
اگر کٹ لگانا تو الیٹ کی عیاشی پر لگاؤ غریب کا بل کم کرو
#NoMoreSlabLooting
مراعات یافتہ طبقات کو بجلی کے بلوں پہ چھوٹ عام شہری کے بنیادی حقوق سے متصادم ھے۔ اس سے حاکم اور محکوم میں فاصلہ بڑھتا ھے جو معاشرے میں محرومی کے احساس کو خطرناک حد تک لے جاتا ھے۔ یہاں یہ بتانا مناسب ھو گا کے منتخب نمائندوں کو کوئ ایسی چھوٹ نہیں ۔
بجلی کی قیمتوں میں مجرمانہ اضافے اور مجرمانہ Slab سسٹم کیخلاف سیاسی، سماجی وابستگی سے بالاتر ہو کر آواز اٹھائیں اور تب تک اٹھائیں جب تک یہ ظلم رک نہیں جاتا۔
#NoMoreSlabLooting
انتہائی حل طلب مسئلہ
200یونٹس کا بل 3083روپے
201یونٹس کا بل 8154روپے
مطلب200یونٹ سےاوپر ایک یونٹ کا بل 5071روپے۔ اور یہ ریٹ آپ کواگلے 6 ماہ مسلسل بھرنا ہوگا
حکومت سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کر کے عوام کا دل جیت لیں۔
پالیسی میکرز کی قابلیت کی آزمائش ہے