جلال الدین خوارزم شاہ، اک بزدل باپ کا بہادر بیٹا
چنگیزخان کو زندگی میں دو بڑی جنگوں اور سات چھوٹی جھڑپوں میں شکست ہوئی ، ہر بار مد مقابل ایک ہی تھا : سلطان جلال الدین ۔ چنگیز خان نے صرف ایک ہی دشمن کو بہادری پر خراج تحسین پیش کیا تھا وہ بھی جلال الدین تھا۔
فارسی کے شاعروں نے اسے ’ ہزار مرد‘ کہا یعنی ایسا شجاع اور ایسا دلیر جو ہزار مردوں کے برابر ہو ۔ ازبکستان سے ترکی تک لوک داستانوں میں اسے مینگو باردی کہا جاتا ہے ، ایسا دلاور جسے کبھی موت نہیں آتی
اس دلیر کی کہانی جس کیلئے چنگیز خان نے بھی حسرت کی تھی کہ اس کا بیٹا جلال الدین جیسا ہوتا تو وہ پوری دنیا فتح کرلیتا👇