گریڈ 18 کی سرکاری ملازمہ نازیہ کرامت کو معطل کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خاتون نے ایکس اکاؤنٹ @naziagoraya سے تضحیک آمیز پوسٹس کیں۔ انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی گئی
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سخت مذمتی بیان
تحریک تحفظ آئین پاکستان قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ اسلام آباد میں پیش آنے والے شرمناک، غیر آئینی اور غیر جمہوری سلوک کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے جانے والے وفد کو غیر قانونی طور پر روکنے کے بعد، علامہ راجہ ناصر عباس پریس کانفرنس کے بعد رہائش گاہ واپس جاتے ہوئے بہارہ کہو بائی پاس کے اختتام پر سب انسپکٹر نعیم نے انہیں گاڑی سے اترنے پر مجبور کیا۔ ایک بیمار بزرگ اور ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کو سڑک پر اتار کر تقریباً تین کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور کرنا انسانی وقار کی توہین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے آئینی، جمہوری اور پارلیمانی نظام پر بدنما داغ ہے۔
یہ واقعہ اس تلخ حقیقت کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ ملک میں آئین، قانون اور پارلیمانی تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ اگر سینیٹ کے قائد حزب اختلاف کے ساتھ یہ سلوک کیا جا سکتا ہے تو عام شہری کے حقوق اور آزادیوں کا تحفظ ناممکن ہو جاتا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان واضح کرتی ہے کہ یہ اقدامات ملک کو ایسی سرزمین میں تبدیل کر رہے ہیں جہاں آئین، قانون اور انسانی حقوق کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ ہم ذمہ دار اہلکاروں اور احکامات جاری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور آئین، جمہوریت اور شہری آزادیوں پر اس حملے کے خلاف ہر قانونی، سیاسی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کریں گے۔
اگر بیلٹ پیپر پہ صرف ن لیگ ہو لیکن ساتھ ایک شرط لگا دی جائے کہ آپ نے اس حلقے کا صرف 10 فیصد ووٹ لینا ہے ن لیگ پھر بھی الیکشن نہیں جیت سکتی اکیلی ہونے کے باوجود الیکشن ہار جائے گی ! رانا عاطف ۔۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون (بشریٰ بی بی) کو کرپشن کے جرم میں اعانت پر سنائی گئی سات سال کی کم قید کی سزا کے دوران قیدِ تنہائی میں رکھنے کا یہ کیس سامنے آیا ہے. یہ عمومی نوعیت کا کیس ہے ایسے کیسز روزانہ کی بنیاد پر عدالت میں آتے ہیں لیکن عمران خان اور بشریٰ بی بی کو وہ سزا دی جا رہی ہے جو انہیں عدالت سے ملی ہی نہیں، بیرسٹر سلمان صفدر کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کے خلاف کیس میں دلائل
وزیراعلی سہیل آفریدی نے فیصلہ کن احتجاج کا عندیہ دے دیا!
ہم نے تمام آئینی اور قانونی راستے اپنائے مگر کہیں سے انصاف نہیں ملا۔ ہمارے پاس اب احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ اب ہم نکلیں گے۔
@SohailAfridiISF#خان_کی_قید_تنہائی_جرم_ہے#ReleaseImranKhan
عمران خان سابق وزیراعظم ہیں 74 سال انکی عمر ہے،5 مرتبہ انکو ہسپتال لایا گیا ہے ملاقاتیں نہیں ہو رہیں،انکی فیملی سے وکلاء سے ملاقاتیں نہیں ہو رہیں،انکو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے کتابیں نہیں دی جاتیں،انکو 22 گھنٹے اور میری بیگم کو 24گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، وکیل سلمان صفدر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت کابینہ کا 54واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی فلاح، بہتر طرزِ حکمرانی، مالی نظم و ضبط، تعلیم، صحت، ڈیجیٹل گورننس اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
▪️شہداء کے ورثاء کے لیے بڑی سہولت: لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اور سکسیشن سرٹیفکیٹس کے حصول پر تمام سرکاری فیسیں مکمل طور پر معاف کر دی گئیں۔ یہ سہولت مسلح افواج، پولیس، نیم فوجی دستوں، دورانِ ڈیوٹی شہید سرکاری ملازمین اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہریوں کے قانونی ورثاء کو حاصل ہوگی۔
▪️ڈیرہ اسماعیل خان میں نادرا ریجنل آفس: موضع رٹہ کلاچی میں دو کنال سرکاری اراضی نادرا کے نام منتقل کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ جدید ریجنل نادرا آفس قائم کیا جا سکے۔
▪️ڈیبٹ مینجمنٹ کمیٹی کا قیام: صوبے کے قرضوں کے مؤثر انتظام، مالی نظم و ضبط اور بہتر پالیسی سازی کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
▪️ڈیجیٹل گورننس اینیبلمنٹ یونٹ: محکمہ خزانہ میں Digital-GEU کے قیام کی منظوری دی گئی تاکہ سرکاری محکموں میں ڈیجیٹل نظام، شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
▪️20 کروڑ ڈالر کا PRID پروگرام: محصولات میں اضافہ، سرکاری اخراجات میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ڈیجیٹل سروس ڈیلیوری کے فروغ کے لیے پروگرام کی منظوری دی گئی۔
▪️این ایف سی مقدمہ: صوبے کے آئینی و مالی حقوق کے مؤثر دفاع کے لیے 3 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دی گئی۔
▪️تعلیم: گورنمنٹ ایجوکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس 1971 کا اطلاق ماڈل سکول بٹگرام تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
▪️ٹرانسپورٹ اصلاحات: محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈرائیونگ سکول کو بند کرکے نیا ڈرائیونگ سیل قائم کرنے کی منظوری دی گئی، جو نجی ڈرائیونگ سکولوں کی نگرانی اور ریگولیشن کرے گا۔
▪️بارانی علاقوں کا منصوبہ: پانی کے تحفظ کے منصوبے کی باضابطہ تکمیل، واجبات اور بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔
▪️صحت کا شعبہ: ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 میں ترامیم کی منظوری دی گئی تاکہ ریگولیٹری نظام کو مزید مؤثر اور معیاری طبی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
▪️جنرل ہسپتال نشترآباد: ہسپتال کی بلا تعطل فعالیت کے لیے اضافی فنڈز، بجٹ حد، آپریشنل معاہدے میں توسیع اور ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے آؤٹ سورسنگ کی منظوری دی گئی۔
▪️میڈیکل کالج: ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر کی موجودہ عمارت میں میڈیکل کالج قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
▪️شہداء پیکیج: محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے اہلکاروں کو نظرثانی شدہ شہداء پیکیج 2025 دینے کی منظوری دی گئی۔
▪️تمباکو کیس: غیر تیار شدہ تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق مقدمے کی مؤثر پیروی کے لیے سینئر آئینی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔
▪️پختونخوا ہائی وے اتھارٹی: مالی سال 2025-26 کے بجٹ تخمینوں کی منظوری دی گئی۔
کوہستان مالیاتی اسکینڈل: برآمد ہونے والے سونے کی شفاف جانچ، خالصتاً تعین اور فروخت کے لیے باقاعدہ طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔
▪️کامرس اینڈ ٹریڈ اسٹیٹسٹکس رولز 2026: صوبے میں تجارتی اعدادوشمار کے مؤثر نظام کے لیے نئے قواعد کی منظوری دی گئی۔
▪️وادی تیراہ کے متاثرہ خاندان: 6,900 اضافی تصدیق شدہ عارضی طور پر بے گھر خاندانوں کے لیے 5 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی تاکہ معاوضوں اور ماہانہ فوڈ سپورٹ الاؤنس کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔
#CMKP #SohailAfridi #KPCabinetMeeting
شہباز گل بنام مریم اورنگزیب 🔥🔥
مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں تقریر کرکے بڑے غرور سے کہا ہے کہ "ہاں لیا ہے 1300 کروڑ کا جہاز" مریم اورنگزیب اپنی اوقات سے بڑھ کر اپنے قد سے بڑی بات کر رہی ہے۔ مریم اورنگزیب کی ماں کو صرف اسلیے MNA بنایا گیا کیونکہ وہ شریف خاندان کی خادمہ تھی اور مریم اورنگزیب بھی محض ایک خادمہ کی بیٹی ہے جو منہ سے نسوار نکال کر بات کرتی دیکھی گئیں۔ وہ بھی مریم نواز کی خادمہ ہی ہے۔ نوازشریف نے بھی ایک بار کہا تھا میری اثاثے اگر میری آمدن سے زیادہ ہیں تمکو کیا ۔
ملتان میں ایک بوڑھے شخص کے پاس اپنے بیٹے کو کفن پہنانے کے پیسے نہیں تھے جس کے ٹیکس کے پیسے سے یہ جہاز پر چڑھی پھر رہی ہے اور انکی رعونت دیکھو
اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی غیرقانونی قرار دے کر ختم کرنے کی درخواستوں پر سماعت شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں
عمران خان کیلئے بہن علیمہ خان جبکہ بشریٰ بی بی کیلئے بیٹی مبشرہ مانیکا نے درخواست دائر کر رکھی ہے
مجھے اندازہ ہے آپ نے 12 بجے ڈویژن بنچ بھی کرنا ہے اپنے دلائل کو مختصر رکھوں گا، سلمان صفدر
اور ہم نے چائے کی قربانی بھی دے دی، جسٹس خادم حسین سومرو کے مسکراتے ہوئے ریمارکس
وزیر دفاع خواجہ آصف پہلے سیالکوٹ میں جمہوریت تو لائیں، ریحانہ ڈار سے اپنی شکست کا اعتراف کریں اور انکی نشست انکو واپس کریں
میثاقِ جمہوریت کی دعوت دینے والے پہلے عمران خان پر قائم جھوٹے مقدمات ختم کریں اور تمام PTI اسیران کو رہا کریں۔
نعیم حیدر پنجوتھہ
@NaeemPanjuthaa
#خان_کی_قید_تنہائی_جرم_ہے
سوشل میڈیا پر ہر گالی نکالنے والے اکاونٹ کو مریم نواز نے Follow کیا ہوا ہے، میٹھا کو ن لیگ نے کواڈنیٹر مقرر کر دیا ہے، یہ ان کا لیول اور میرٹ ہے،
ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ
نہ وکیل۔ نہ کتابیں۔ نہ فون کالز۔ نہ اہلِ خانہ سے ملاقات۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اب سات ماہ سے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ اور وہ کرنل جو عاصم منیر کی ہدایات پر عمل کر رہا ہے، جو کچھ کر رہے ہیں وہ ایک مجرمانہ فعل ہے۔
#خان_کی_قید_تنہائی_جرم_ہے