یہ آیات قیامت کے دن دوبارہ زندہ کیے جانے کی اللہ تعالیٰ کی کامل قدرت کو بیان کرتی ہیں۔ جس رب نے انسان کو پہلی بار پیدا کیا وہ اسے دوبارہ پیدا کرنے پر بھی پوری قدرت رکھتا ہے۔
بوجھو تو جانیں!
اس وقت ملکی و بین الاقوامی میڈیا پر صرف ایک ہی شخص کا چرچا ہے۔ اگر آج اس کی ایک تصویر بھی میڈیا پر آ گئی تو کروڑوں روپے کے اشتہارات پر پانی پھر سکتا ہے۔
#ImranKhan
مکافاتِ عمل کا مطلب ہے کہ اچھے یا برے کام کا بدلہ ملتا ہے لیکن محبت کوئی سودا یا حساب نہیں ہے محبت ایک احساس ہے جو زبردستی پیدا نہیں کیا جا سکتا، خدا نے انسان کو دل کی مرضی میں آزاد رکھا ہے اس لیے کسی کے دل میں اپنے لیے محبت پیدا کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہوتا۔
بیرونی سرپرستی پر قائم سیاسی نظاموں میں نئے اتحاد اکثر عوامی جذبات اور مقدس نعروں کو اقتدار کے تحفظ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ حقیقی تبدیلی تب آئے گی جب عوام نعروں کے بجائے کردار، دعووں کے بجائے نتائج اور جذبات کے بجائے حقائق کو بنیاد بنا کر سیاسی فیصلے کریں۔
#PakistanSaudiTürkiye
سیلاب کے باعث متعدد مکانات، پٹرول پمپ، زرعی اراضی، رابطہ سڑکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچے بھی بری طرح متاثر یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، جس کے باعث متاثرہ علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرین فوری امداد، بحالی کے اقدامات اور حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔
قدرتی حسن اور منفرد ثقافت کا امین چترال ان دنوں شدید قدرتی آفات کی لپیٹ میں ہے۔ وادی کے مختلف علاقوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
جاری ہے۔۔۔ 1/3
#chitral
گزشتہ دنوں چترال کے خوبصورت علاقے جغور میں آنے والے سیلاب نے سینکڑوں گھروں پینے کے پانی کی پائپ لائنوں، سڑکوں اور پلوں کو تباہ کر دیا اسی طرح شیشکوہ بروز اور گہیرت سمیت دیگر علاقوں میں بھی سیلاب نے شدید تباہی مچائی ان واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں.
تحصیل کہوٹہ کی اسسٹنٹ کمشنر حوبرو حسینہ نے چھتری خود تھام کر موجودہ سسٹم کو مزید تباہی سے بچانے کی کوشش کی۔
البتہ ریڈ کارپٹ پر فوٹو شوٹ کروانا باقاعدہ افسر شاہی کا ڈیوٹی بن چکا ہے۔
پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں بلکہ سافٹ اسٹیٹ ہے جہاں کھلے عام قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں۔ اگر خود ریاست کے وزیرِ داخلہ اور عسکری ترجمان بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں تو پھر لگتا ہے کہ صرف عوام ہی بے وقوف بن رہے ہیں۔
#DGISPR
ہجوم میں رہتے ہوئے بھی انسان اکیلا ہو سکتا ہے۔ سوال دلچسپ ہے مگر جواب اس سے بھی زیادہ گہرا۔ اگر احساس زندہ نہ رہے تو ہجوم تنہائی اور لوگوں کی بھیڑ سب ایک جیسے لگتے ہیں۔ اصل زندگی احساس کا نام ہے ورنہ سانس لینا تو محض زندہ رہنے کی ایک علامت ہے۔