سندھ حکومت کے لیے بی آر ٹی نہ بنانا آسان تھا، لیکن مشکل راستہ اختیار کرتے ہوئے جدید ٹرانسپورٹ نظام قائم کیا گیا۔ پیپلز بس سروس کے تحت روزانہ 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن
سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال۔
@BBhuttoZardari@sharjeelinam
سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بن چکی ہے۔ 21 لاکھ سیلاب متاثرین کو گھر فراہم کرنا ایک تاریخی کارنامہ ہے، جس کے ذریعے تقریباً ایک کروڑ 26 لاکھ افراد کو باعزت رہائش
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سندہ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے
@sharjeelinam
سندھ حکومت کے لیے صرف بسیں خریدنا کافی نہیں تھا، اصل چیلنج جدید بی آر ٹی انفراسٹرکچر کی تعمیر تھا۔ صحرا میں منصوبے بنانا آسان، مگر گنجان آباد شہروں میں ترقیاتی کام مکمل کرنا حقیقی امتحان ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال۔
@sharjeelinam
سندھ حکومت عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام تمام سڑکیں بہترین حالت میں ہیں اور انفراسٹرکچر کی مزید بہتری کا سفر جاری ہے۔
@BBhuttoZardari@sharjeelinam@rawalsharjeel
آئی ورک فار سندھ حکومتِ سندھ کا وہ پلیٹ فارم جہاں سرکاری و نجی تمام ادار�� جاب پوسٹ کرتے ہیں اور ہزاروں نوجوان بآسانی اس پر اپلائی کر سکتے ہیں۔ آج بھی 11 ہزار کے قریب نوکریاں موجود ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال
@sharjeelinam
صحت کے شعبے میں صوبہ سندھ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں آگے ہے اور لاکھوں روپے کا علاج مفت کیا جا رہا ہے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ علاج کیلئے آ رہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال
@sharjeelinam
کراچی دبئی سے بھی بہتر تھا، اس شہر کی بربادی کی شروعات ضیاء الحق کے دور سے اور اس کے بعد اس کی پیداوار سے ہوئی۔ پھر یہاں کلاشنکوف کلچر آیا جس سے اس شہر کو مزید پستی میں دھکیل دیا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال
@sharjeelinam
ییلو لائن بی آر ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی جبکہ اس میں ہونے والی کرپشن کے خلاف حکومتِ سندھ خود میدان میں آئی اور کارروائی کی۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال
@sharjeelinam
سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تاریخی سرمایہ کاری کرتے ہوئے 185 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ اس بجٹ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور شہریوں کو ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
@MuradAliShahPPP
روزگار کی تلاش اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان!
“آئی ورک فار سندھ” پلیٹ فارم پر سرکاری اور نجی شعبے کی تقریباً 11 ہزار ملازمتیں دستیاب ہیں، جو نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع سے جوڑنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
— سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن
@sharjeelinam#IWorkForSindh#Jobs
سندھ حکومت نے بجٹ منظوری سے قبل ہی منیمم ویج بورڈ سے منظوری حاصل کر لی ہے، جس کے تحت یکم جولائی 2026 سے صوبے میں 43 ہزار روپے کم از کم اجرت نافذ ہوگی۔ یہ محنت کش طبقے کے لیے اہم قدم ہے۔وزیر محنت سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب
@sindhinfodepart سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نہ صرف شہری سہولیات میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ معیشت اور روزگار کے مواقع بھی بہتر بنا رہا ہے، جس سے مجموعی ترقی کی رفتار میں تیزی آ رہی ہے۔
مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے 185 ارب روپے کی ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ اس بجٹ کے تحت عوام کو محفوظ، سستی اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ان فنڈز سے نئے بس روٹس، BRT لائنز کی تکمیل، EV ٹیکسی سروس کے آغاز اور صوبے بھر میں بس سروس کی توسیع جیسے اہم منصوبے مکمل کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو بہتر، تیز اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق ای وی ٹیکسی اسکیم حکومتِ سندھ کے عوام دوست وژن کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف ٹرانسپورٹ کو جدید بنائے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنے گا۔
@sharjeelinam
رواں ماہ سندھ حکومت ای وی ٹیکسی اسکیم کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس منصوبے ک�� تحت عام شہریوں کے ساتھ خواتین کے لیے بھی علیحدہ پنک ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرائی جائے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب