اپنی قوم کی لڑائی لڑتے لڑتے قومِ یوتھ کی چلتی بس میں سوار ہونے والو !!
ہر کوئی اپ��ا ہی سوچتا ہے آپ کس چکر میں پڑ گئے؟
یہ روز بروز بدلتے ہوئے بیانئیے ہی تو وجہ نہیں کہ آج آپ تنہا کھڑے انگوٹھا دکھا کر ہر کسی سے لفٹ مانگ رہے ہیں۔
عملیت پسندی اور حقیقت پسندی کہاں وڑ گئی ؟
یوٹیوب سے باہر بھی ایک زندگی ہے ��و پنہور خاندان پہ گزر رہی ہے ذرا ادھر بھی دھیان دیں۔ @AwazEHaq90 @OfficialDGISPR #ReleaseNisarAndMohsinPanhwar
کراچی الیکشن کمیشن آفس کے باہر تحریک انصاف کے احتجاج میں اچانک ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی انٹری عمران خان کے حق میں نعرے، الطاف حسین کے نام کے پوسٹر بھی ہاتھ میں
#Karachi#ElectionResults2024#MQM#PTI#AltafHussain
The son of the missing #MQM London leader, Nisar Panhwar, urges authorities to release his father and brother. #NisarPanhwar and his son Mohsin were allegedly abducted by unknown individuals on January 9, shortly after their nomination papers were accepted for election candidacy.
Read more: https://t.co/FkjSmxt4Rf
#MissingPersons
ایم کیو ایم لندن کی فنکاریاں دیکھیں اپیل کر کر کے معصوم مہاجر ماؤں بہنوں کو بولا جارہا ہے کہ پی ٹی آئ کے دھرنوں میں شرکت کرو ، ان عقل کے اندھوں سے کوئی یہ پوچھے کے تمہارے اپنے خاندان والے کیوں نہیں نکلتے اور ہم کیوں انکی ریلیوں میں جائیں , مرنا ہے تو خود مرو ہمارا کیا قصور۔ اپنی شکست پر تو نکالے نہیں پر حلوائی کی دوکان پر نانا جی کی ��اتحہ کیوں ؟ ویسے آپ کے ساتھ کراچی میں ہوئی دھاندلی پر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بیان؟ لگتا ہے آپ ایویئں بے گانی شادی میں ناچ رہے ہیں۔ اب قوم کی مزید جگ ہنسائی نہ کروائیں۔ @AwazEHaq90
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دو ہزار چوبیس کے انتخابات ایک مذاق بن کر سامنے آۓ ہیں جس کے نتیجے میں تمام سیاسی جماعتیں اب اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں ایسے ماحول میں پاکستان کی سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو مدبرانہ فیصلوں کی ضرورت ہے اور اپنی دیرینہ پالیسی کو ری وزٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے,پاکستان کو درپیش مسائل حل کرنے کی سکت برسوں سے چلے آرہے روایتی سیاسی نظام میں نہیں اگر ملک بچانا ہے تو نوجوان پڑھے لکھے سیاستدانوں کو اسپیس دینا ہوگا جو گراس روٹ لیول سے ہوں جو مسائل سمجھتے ہوں،ملک کی سڑسٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور سسٹم میں کہیں نوجوان نظر نہیں آتا نتیجتاً وہ تنگ آکر ہجرت پر مجبور کردیا جاتا ہے،نوجوانوں کو موقع دیں پلیٹ فارمز بننے دیں اسٹوڈنٹ یونین پر سے پابندیاں اٹھائیں اور ملک بدلتا آپ خود دیکھیں گے،اور اگر آپ اسی پالیسی پر گامزن رہتے ہیں کہ جیسا چل رہا ہے چلنے دو تو معذرت کے ساتھ کل آپ بھی ریپلیس ہوجائیں گے نہ یہ ملک رہے گا نہ آپ کا اسٹیک۔@OfficialDGISPR@BBhuttoZardari@MaryamNSharif@ImranKhanPTI@Shahidmasooddr@GovtofPakistan
چھتری ہٹا دیں میدان میں آجائیں اور قوم کو فیصلہ کرنے دیں معافی کس کو اور کس سے مانگنی چاہئیے اور کس انداز میں مانگنی چاہئیے،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاۓ گا۔
Part 1
چھتری ہٹا دیں میدان میں آجائیں اور قوم کو فیصلہ کرنے دیں معافی کس کو ا��ر کس سے مانگنی چاہئیے اور کس انداز میں مانگنی چاہئیے،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاۓ گا۔
Part 1
میں اپنی اوراصل ایم کیوایم (Real MQM) کےتمام ذمہ داروں،کارکنوں اور ہمدردوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان @ImranKhanPTI اور PTI کے تمام منتخب امیدواروں، ثابت قدم اور وفاپرست ذمہ داروں، محنتی کارکنوں، ماؤں بہنوں اور ہمدردوں کو 8 فروری 2024ء کےالیکشن میں PTI کی بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے زبردست مبارکباد پیش کرتاہوں۔
میں پاکستان کے تمام جمہوریت پسند عوام سے بھی اپی�� کرتاہوں کہ وہ @PTIofficial کو دیئےگئے عوامی مینڈیٹ کوکھلےدل سے تسلیم کریں۔
میں ساتھ ساتھ ملک کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اورتمام سول وعسکری اداروں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ بھی PTI کے عوامی مینڈیٹ اورفتح کوکھلےدل سے تسلیم کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے باقاعدہ آغاز ونفاذ کے عمل کوکامیاب بنانےمیں اپنااپنامثبت کردار اداکریں۔ میں ملک کے سول وعسکری اداروں اورملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے مزید اپیل کرتاہوں کہ ملک میں اب وفاق اورصوبوں میں جہاں جہاں PTI کو اکثریت حاصل ہوئی ہے وہاں وہاں PTI کے حکومت بنانے کےآئینی اورقانونی حق کوتسلیم کریں، اسی میں ملک کی بقا وسلامتی اورجمہوریت کی بقاہوگی
@OfficialMqm
#Election2024 #ElectionResults #ElectionResults2024
On behalf of Real MQM, @OfficialMqm I extend my heartfelt congratulations to @ImranKhanPTI and all the elected candidates of PTI as well as to the steadfast officials, hardworking workers, and supporters. The victory of PTI in the February 8, 2024 election with a significant majority is a momentous occasion, and I share my joy with mothers, sisters, and comrades.
I urge all democratic people of Pakistan to embrace the public mandate given to @PTIofficial wholeheartedly. I also call upon the leaders of political & religious parties, civil, and military institutions to openly acknowledge the public mandate and the victory of PTI, and to contribute positively to the successful establishment and implementation of democracy in the country.
Furthermore, I appeal to all civil and military institutions, as well as political and religious parties, to recognise the constitutional and legal right of PTI to form a government in the Centre and provinces where PTI has gained a majority. This acknowledgment is crucial for the survival, security, and prosperity of our country.
#Election2024 #ElectionResults
#ElectionResults2024
وفاپرست کارکنان وعوام اورامیدواران ہفتہ 17 فروری کو PTIکےاحتجاج میں بھرپورشرکت کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لندن۔15، فروری2024ء
جیسا کہ آپ کےعلم میں آگیا ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان صاحب نے اپنے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ 8، فروری2024ء کے عام انتخابات میں پاکستان کی 76 سالہ تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی جس کے خلاف @PTIofficial بروز ہفتہ 17، فروری 2024ء کو12بجے دن ملک گیر احتجاج کرے گی ۔
میں اصل ایم کیو ایم@OfficialMqm کےکراچی سمیت سندھ کے تمام شہری علاقوں اور پاکستان بھرمیں موجود ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں ، ہمدردوں اور ایم کیوایم کے تمام آزاد امیدواروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ PTI کے پرامن احتجاج میں شریک ہوکرنہ صرف اُسے کامیاب بنائیں بلکہ اس احتجاج کوپاکستان کی تاریخ میں ہونے والے تمام احتجاجوں کا ریکارڈ توڑنے میں اپنا اپنا بھرپورکرداربھی ادا کریں۔
ساتھ ساتھ میںPTI کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہرخان ودیگر رہنماؤں سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ خدارا!! اصل ایم کیوایم اور فوج کی بنائی ہوئی ایم کیوایم پاکستان کےفرق کو سمجھیں ۔ایم کیوایم پاکستان 23، اگست2016ء کو فوج اورآئی ایس آئی نے بنائی تھی جبکہ اصل ایم کیوایم (Real MQM) کی بنیاد 18، مارچ1984ء کو میں نے رکھی تھی ۔
پاکستان سمیت پوری دنیا کا ہرذی شعور فرداس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ الطاف حسین ہی اصل ایم کیوایم کا بانی اور قائد ہے اور جس طرح پاکستان بھر کا الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات جناب عمران خان صاحب @ImrannKhanPTI کو بانیPTI لکھتے ہیں اور یہی الفاظ کہہ کر اُسے نشر بھی کرتے ہیں، اُسی طرح الطاف حسین کا نام لینے کے بجائے بانی ایم کیوایم لکھتے ہیں لہٰذا براہِ مہربانی اصل ایم کیوایم اورفوج کی بنائی ہوئی ایم کیوایم پاکستان کے فرق کو سمجھیں۔
کیا PTI کے تمام رہنماء اور کارکنان نہیں جانتے کہ PTI کے خلاف کئے جانے والے ریاستی ہتھکنڈوں کے خلاف پورے ملک میں اگر کسی جماعت کے رہنماء نے بھرپورطریقے سے آواز اٹھائی ہے تووہ صرف الطاف حسین کے علاوہ کوئی اور نہیں ۔ جس طرح PTI کامینڈیٹ ریاستی اداروں نے چرایا ہے اورعمران خان صاحب کی PTI سے لوگوں کو توڑ کر فوج نے استحکام پاکستان پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین اور پی ٹی آئی نظریاتی بنائی ہیں اُسی طرح میری بنائی ہوئی ایم کیوایم سے لوگوں کو توڑکر، خرید کر یا بلیک میل کرکے PSP اور ایم کیوایم پاکستان بھی فوج اور آئی ایس آئی نے بنائیں ۔
کیا PTI کے رہنما اور کارکنان نہیں جانتے کہ 8، فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں جن آزاد امیدواروں کی میں (الطاف حسین) نے حمایت کی تھی انہیں یاتو گرفتارکیاگیا یا انہیں روپوش ہونے پر مجبور کیاگیا ۔
کیاPTI کےرہنمااور کارکنان نہیں جانتے کہ فوج کی بنائی گئی MQM-Pکے نامزد امیدواران انتخابی نتائج کی بنیاد پر چوتھے یا پانچویں نمبر پر تھے لیکن انہیں بدترین دھاندلی کے ذریعے اور نتائج یکسر تبدیل کرکے بھاری اکثریت سے کراچی اورحیدرآباد سے کامیاب قراردیا گیا ۔
لہٰذامیں، PTI کے رہنماؤں سےکہوں گا کہ وہ کڑے اوربرے وقت میں PTI کاساتھ دینے والی اصل ایم کیوایم اور الطاف حسین کو خدارا نہ بھولیں ۔ غداروں اور جانی ومالی اورجلاوطنی کی قربانیاں دینے والے وفاپرستوں کے فرق کو سمجھیں ۔
PTI سے تعلق رکھنے والے سینئر ارکان بخوبی واقف ہیں کہ میں اپنی 45 سالہ جدوجہد میں فوج اورآئی ایس آئی کی سیاسی معاملات میں مداخلت کا سخت ناقد رہا ہوں ۔ جس کا ثبوت میری 25 سے 30 سال پرانی وہ تقاریر ہیں جوایم کیوایم کی ویب سائٹhttps://t.co/dKZOMY7QSz پر موجود ہیں اورپی ٹی آئی کے رہنما انہیں دیکھ اور سن کر��یری بیان کردہ باتوں کی تصدیق کرسکتے ہیں ۔انہی کڑی تنقید کی وجہ سے مجھے تین مرتبہ جھوٹے مقدمات میں گرفتارکیاگیا اور ڈکٹیٹرجنرل ضیاء الحق کے دور میں مجھے ایک پرامن مظاہرہ کرنے کی پاداش میں سمری ملٹری کورٹ سے 2،اکتوبر1979ء کو 9 ماہ قید ِبامشقت اور 5 کوڑوں کی سزا دی گئی جسے میں نے تمام تر پی��کشوں کے باوجوداپنی 9 ماہ کی پوری سزامکمل کی ۔
فوج کےغیرآئینی وغیرقانونی عمل کے خلاف باربار تنقید کرنےکےجرم میں فوج اورISIنے پورے پاکستان میں میرے خلاف جھوٹا اورمنفی پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کے عوام کےسامنے مجھے غدار، ملک دشمن ، دہشت گرداور انڈیا کا ایجنٹ قراردیکر پوری پاکستانی قوم کو مجھ سے بدظن کیا گیا، خاص طورپرصوبہ پنجاب اور صوبہ KPKکے عوام میں یہ پروپیگنڈہ بڑی شدت کے ساتھ کیاگیااور پنجاب اورخیبرپختونخوا کے عوام کو مجھ سے متنفر کیاگیا۔ 1/2
ہم کوئ غلام ہیں!!!
امریکہ سے کہتے ہیں کہ الیکشن کی تحقیقات کروائیں۔
فضل الرحمن مولانا ڈیزل
پی ٹی آئ کا وفد آج رات جے یو آئ کے مرکز کا دورہ کرے گا۔
مرجاؤں گا زرداری ڈاکو سے بات نہیں کروں گا۔۔۔
میں پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری سے بات کرنے کے لئے تیار ہوں۔
بیانیہ وڑ گیا
الطاف حسین صاحب بہت معذرت کے ساتھ اپنی پالیسی کو ری کنسائل کریں مجھے نہیں پتہ آپ کے مشیر کس ڈگر پر آپ کو لے جارہے ہیں،پی ٹی آئ کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوۓ یہ سوچ لیتے کہ پی ٹی آئ اپنا وزیر اعظم کس کو نامزد کررہی ہے یہ موصوف عمر ایوب،رولنگ ایلیٹ کا حصہ ہیں جس کے خلاف آپ کی جدوجہد ہے یا تھی،بہر حال اس کے باپ اور دادا کے کرتوت بھی زبان زدِ عام ہے،میرے خیال میں اب ایم کیو ایم پاکستان پر بھی آپ کی تنقید نہیں بنتی کیونکہ اگر انہوں نے نظریے سے انحرا�� کیا اور انگریزوں کے غلاموں کے سہولتکار بنے ہیں تو آپ بھی ان سے کچھ مختلف نہیں کر رہے آپ سسثم میں نہ ہوتے ہوۓ بھی اس سسٹم کی خاموش حمایت کر رہے ہیں۔
ویسے یہ بتانا میرا کام نہیں تھا یہ ان کا کام تھا جو آپ کے ارد گرد نام نہاد وفادار اور نظریے کے پہرےدار بن کر بیٹھے ہیں انہوں نے آپ جیسی شخصیت کو جس صف میں لا کر کھڑا کیا ہے وہ تاریخ میں صفِ باطل کے نام سے لکھی جاۓ گی،بہرحال سیاست سے بڑھ کر اصول اور نظریات ہوتے ہیں یہ آپ ہی نے ہمیں سکھایا اور آج آپ ہی کی پوزیشن اس کے برخلاف ہے۔ @AwazEHaq90 @AltafHussain_90
تمام تر مہاجر رہنماؤں کے نام میرا پیغام محبت،سب نے اپنی اپنی طرف سے انتخابات م��ں جان ماری جو کھیل گئے وہ کھیل گئے،جو صرف جذبات کے سہارے تھے وہ پیل دیے گئے،بہرحال وقت ابھی بھی ہے مل بیٹھیں،ادار،غدار کی سیاست پر اناللہ پڑھ لیں یا پھر فیصلہ کرلیں کہ پارلیمانی سیاست کا حصہ ہی نہیں بننا اصولی بننا ہے تو پورے بنیں،الطاف بھائ آپ اب میٹنگ بٹھا لیں مشاورت سے کوئ ایک ایسااصولی فیصلہ کریں کہ کوئ کچھ بھی سور پھونکے آپ کے کان میں،آپ اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹیں چاہے اس پھونکنے والے کو کیوں نہ فارع کرنا پڑے،بہت سے ہیرے جواہرات گراؤنڈ پر موجود ہیں انہیں لندن بلائیں تاکہ وہ TRC میں آپ کی وہ مدد کرسکیں جو آپ کو مشکلات سے نکلنے میں مدد کرے اور جو لندن بیٹھے ہیں ان کو اب گراؤنڈ پر بھیجیں،وفاداری کا امتحان مصائب میں ہوتا ہے ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں میں ہر کوئ وفادار ہوتا ہے،پرندوں کی جگہ بدلیں الطاف بھائ پھر سہی وفاداری کا امتحان ہوگا۔جرت مندانہ فیصلوں کا وقت ہے بھائ۔ @AwazEHaq90 @AltafHussain_90
رشید بھیا کے اچانک انتقال کا سن کر کافی دکھ اور افسوس ہوا ہے تحریک سے تقریباً پینتالیس سال کی وابستگی نہ ماتھے پہ شکن نہ چہرے پہ رعونت اور آخری ایام تک اپنے نظریات سے وفاداری،اللہ پاک رشید بھیا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماۓ اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ،پوری مہاجر قوم ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہے۔