پاکستان کوبچانے کیلئے آرمی چیف تمام حقیقی جماعتوں کےرہنماؤں کی گول میز کانفرنس بلائیں
………………………………………………
Truth and Reconciliation کی بنیاد پرسب جماعتوں کودعوت دی جائے
………………………………………………
یہ وقت حقائق کاادراک کرنے، انہیں تسلیم کرنے اورمظلوم قوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کاہے
………………………………………………
225ویں فکری نشست سے خطاب
پاکستان کےحالات انتہائی نازک اورناگفتہ بہ ہیں۔ بلوچستان میں صورتحال انتہائی سنگین ہے، خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیولگ چکاہے،حالات انتہائی دردناک اورتکلیف دہ ہیں، آئے دن دل کو چیردینے والے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ آج ملک جس انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے ،اس کا تقاضہ ہے کہ ہم سوچیں کہ وہ کونسے عناصر ہیں جو ملک کی تباہی، معاشی بدحالی اور نظام کی خرابی کے ذمہ دارہیں۔
پاکستان کی 77سالہ تاریخ میں ملک کے نظام کی خرابیوں اورملک کی نسلی ولسانی اکائیوں کے سا تھ عدم مساوات ، ناانصافیوں اورزیادتیوں کے نتیجے میں 1971ء میں پاکستان دوٹکڑے ہوگیا لیکن افسوس کہ ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ میں آج یہی کہتاہوں کہ ملک کوجونقصان ہونا تھا ہوچکا، آج وقت آگیا ہے کہ ملک کے تمام اداروں اورعوام کے نمائندوں کوسرجوڑکر بیٹھنا ہوگا اور فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہ�� باقیماندہ پاکستان کو بچانے کےلئے کیاکیااصلاحات کرسکتے ہیں جس کے مثبت اثرات تمام اداروں ، ملک کی اکائیوں اورتمام طبقوں پر پڑتے نظرآئیں،موجودہ حالات میں ہم مخالفت برائے مخالفت سے بگڑے ہوئے حالات کو بہتربنانے کے مؤثراقدامات نہیں کرسکتے۔اس کےلئے ہمیں اپنے دل، اپنے ذہن اور اپنی سوچ وفکر کووسیع سے وسیع ترکرنا ہوگا ۔
میں خلوص دل اورنیک نیتی کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان خصوصاًچیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ تما م حقیقی جماعتوں کے رہنماؤں کی ایک گول میز کانفرنس بلائیں، اس گول میز کانفرنس میں ان تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا جائےجنہیں عوام کی اکثریت کی جینوئن حمایت حاصل ہو، خواہ وہ حکومت میں ہوں، اپوزیشن میں ہوں یاا ن کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی ہو۔ اس کانفرنس میں فوج کے جرنیل بھی شریک ہوں۔اس کانفرنس میں سب کی بات سنی جائے، سب حالات کاتجزیہ پیش کریں کہ ملک میں خرابیوں کی جڑیں کیا رہی ہیں، سب اپنی رائے دیں کہ ملک میں خرابیوں کوکیسے دورکیا جائے اورنظام کو کیسے درست کیاجائے ۔
میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب سے خصوصی درخواست کروں گاکہ ماحول کوسازگار بنانے کےلئے ضروری ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کئےگئے مقدمات کاخاتمہ کیاجائے، Truth and Reconciliation کی بنیاد پر تمام کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے کہ آئیں ملک کی بہتری کے لئے اقدامات کریں۔ کیونکہ ہم لڑائی جھگڑے کرکے اورطاقت کااستعمال کرکے حالات کوبہتر نہیں بناسکتے۔اگر ہمیں حالات کوبہتر بنانا ہے توہمیں ماضی کو بھولنا ہوگا اور اپنی اناؤں کوایک طرف رکھ کر کہیں نہ کہیں سےمثبت قدم اٹھانا ہوگا اورآگے بڑھناہوگا۔
جنرل عاصم منیرصاحب! وقت تیزی سےگزر رہا ہے، اللہ نے آپ کوطاقت اور اختیاردیاہے، آپ پر ملک کوبچانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، یہ وقت حقائق کاادراک کرنے، انہیں ت��لیم کرنے اور مظلوم قوموں کے زخموں پر مرہم رکھنےکاہے۔ گزشتہ 77برسوں میں پاکستان کی مختلف سول اورملٹری حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ نے جو اقدامات کئے ہیں اور حالات سے نمٹنے کے لئےجوطریقے اختیار کئے ہیں اس کے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں۔وقت کاتقاضہ ہےکہ غیردانشمندانہ اور غیرحقیقت پسندانہ پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے اورا یسے عمل و اقدامات اور جذبات کے اظہارمیں ایسے الفاظ سے گریز کیاجائے جوعوام میں غصہ اورمزید دوریاں پیداکریں۔وقت کاتقاضہ ہے کہ بلوچوں،پشتونوں، سندھیوں، مہاجروں، سرائیکیوں، کشمیریوں اورہزارے وال سمیت ملک کے چپے چپے میں رہنے والی تمام نسلی ولسانی اکائیوں کوگلے لگائیے، سب کے ساتھ انصاف کیجئے، ان میں احساس شراکت پیداکیجئے تاکہ ہراکائی یہ سمجھے کہ یہ میراملک ہے اوروہ اس کاحصہ ہے۔ملک کی خاطرایک مرتبہ یہ کوشش کرکے دیکھئے، ورنہ ایک دوسرے کو گالیاں دیکراورایک دوسرے پر الزامات لگا کرہم نفرتوں اور دوریوں میں اضافہ کریں گے، اس کانقصان ملک کوپہنچے گااور جب ملک کونقصان پہنچتاہے تواس سے نہ صرف ملک کے ٹکڑے ہوتے ہیں بلکہ عوام کے دل کے ٹکڑے بھی ہوجاتے ہیں۔ناراض لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھ کر،ان سے وعدہ خلافی اور بدعہدی کے بجائے نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کرکے اوران کی شکایات کاازالہ کرکے ناراض لوگوں کوبھی قومی دھارے میں لایاجاسکتا ہے۔ 1/2
https://t.co/42exkUJTF1
ایم کیو ایم کےتمام کارکنوں، ذمہ داروں�� ماؤں بہنوں، بزرگوں، بچوں اور پوری قوم کو MQM کا 41 واں یوم تاسیس مبارک ہو ۔
MQM مہاجروں سمیت تمام حق پرست محروم و مظلوم اور مفلوک الحال عوام کےلئے امید کی کرن ہے اور رہتی دنیا تک کےلئے امید کی کرن رہے گی۔
#41FoundationDayWithAltaf
Tribute to all the social workers who worked tirelessly for the mankind in the holy month of Ramadan,special thanks to
@Hammadfactor@ibnefarshori for their efforts in this ration drive.
روزہ جسم کی صفائی کے ساتھ ساتھ روح کی صفائی او ر پاکیزگی کا بھی ذریعہ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روزہ فرض عبادت ہے لیکن اگرغورکیاجائے تواس میں انسان کاہی فائدہ ہے۔ اس فرض عبادت سے جسم کی بھی صفائی ہوتی ہے اورروح کی بھی۔ ہم سال کے گیارہ ماہ تک انجانے میں یاجان بوجھ کر جوگناہ کرتے ہیں، چوری چکاری کرتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، امانت میں خیانت کرتے ہیں، وعدہ خلافی اور بدعہدی کرتے ہیں، کاروبارمیں دونمبری اوربدعنوانی کرتے ہیں۔ ہماراعمل ایساہی ہے کہ جیسے کوئی سفید چادرگیارہ ماہ تک گندگی سے سیاہ ہوجاتی ہے اور اس کی دھلائی کرناپڑتی ہے۔ روح کی اس گندگی کوصاف کرنے اور روح کی پاکیزگی کےلئے روزہ فرض کیا گیا ہے۔ روزے سے روح کی پاکیزگی کے ساتھ ساتھ جسم کی تطہیر بھی ہوتی ہے۔ہمیں روزے کے مقصد کوسمجھنے کی ضرورت ہے، روزے کےلئے منشائے الہٰی یہ ہے ہم ماہِ رمضان المبارک میں دوسرو�� کی بھوک اور پیاس کا احساس کریں، مستحقین کی ہرممکن مدد کریں اور خشوع وخضوع کے ساتھ عبادات کرکے اپنی روح کو ہرقسم کی گندگی سے پاک صاف کرلیں ۔
ہم سب کواپنے اعمال کاجائزہ لیناچاہیے کہ ہم روزے کے مقاصد کوپورا کررہے ہیں یانہیں۔ ہمیں چاہیےکہ ہم روز ے کی روح کو سمجھیں، دھوکے بازی نہ کریں، جھوٹ نہ بولیں، کسی کاحق نہ ماریں، مظلوموں کی مدد کریں، ان کاسہارا بنیں۔ ہمیں آج یہ عہد کرناچاہیے کہ ہم روزے کے اصل مقاصد اور اس کی روح پر عمل کریں گے۔
اللہ سے دعاہے کہ وہ غربت وتنگدستی اور مسائل ومشکلات کاشکارلوگوں کی پریشانیوں کودورفرمائے ۔
میں دعوت ِ افطارکااہتمام کرنے والے MQM UK ایسٹ لندن یونٹ کے کارکنوں اورذمہ داروں کوشاباش پیش کرتاہوں۔
الطاف حسین
( ایم کیوایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار سے خطاب)
15مارچ 2025ء
https://t.co/IuYZ5UXp1f
Political turmoil
Social unrest
These factors are the cause behind terrorism.
Question is:what's the plan?
whether state is going for War or a Grand Dialogue?
جن بچوں نے تقریبا ساٹھ لاکھ روپے سکہ رائج الوقت کا راشن بانٹنے میں میری مدد کی ان میں کے سے ایک نے کہا بڑے بھائی جس محلے میں 100 تھے وہاں اب 200 مستحق ہیں۔۔اگلے سال تین سو ھونگے۔۔کوئی حل ھونا چاھیے۔پچھلے سال میں نے کہا تھا کے ایک پی او سی کرو۔۔چھوٹے پیمانے پر چار لاکھ کا بجٹ رکھو
#BREAKING For the first time, Russia-China-Iran will hold a joint high-level meeting in Beijing in 2 days to discuss Iran's nuclear program and Trump's threats
The US threatens Iran with a military attack. Starting a war or inflicting a blow isn’t something that can be done by one side without receiving a response. Iran is capable of carrying out a counterattack, and it will definitely inflict such a blow.
A Call for Introspection: The Future of Pakistan Hangs in the Balance
Statement on #JaffarExpressAttack#jaffar_express
March 11, 2025
I implore the ruling authorities of #Pakistan to abandon the path of war and bloodshed and instead initiate purposeful, result-oriented negotiations with the #Baloch resistance fighters. The time for dialogue is now—before more innocent lives are lost and the chasm of conflict deepens beyond repair.
In the landscape of Pakistan’s political history, I stand as a singular anomaly—one who did not inherit power through dynastic privilege, feudal lineage, capitalist wealth, or religious patronage. My journey in politics was not scripted by legacy but shaped by struggle, rooted in the aspirations of the lower-middle class to which I belonged.
I embarked on this arduous path through student activism, striving with an unwavering commitment to give voice to the marginalized. With relentless effort, I laid the foundation of the Mohajir Qaumi Movement (MQM), which later evolved into the Muttahida Qaumi Movement (MQM). Through democratic participation, MQM rose to prominence, emerging as the third-largest political force in Pakistan and the second-largest in Sindh.
For someone from an impoverished or middle-class background to attain such political stature in Pakistan was once deemed inconceivable. Yet, by the grace of Almighty Allah, I defied those odds. Successive regimes have unleashed state machinery against me, employing oppressive crackdowns and terrifying military operations, yet they have failed to erase my bond with the people. Today, by divine favor, millions still hold me in their hearts, not merely as a leader but as the embodiment of an ideology, "Realism and Practicalism." My political journey now spans 46 years, and even now, I remain resolute in my ability to contribute towards ending the turmoil that grips our nation.
For years, I have consistently urged both civilian and military rulers to cease the ruthless suppression of Balochistan’s people. The use of brute force to silence their genuine grievances is a perilous miscalculation. History has shown that when oppression crosses its limits, protests evolve into full-fledged resistance, and resistance, when cornered, leads to a "Point of No Return." That moment, which I have long warned against, is now unfolding before our very eyes.
Today, following a series of insurgent attacks, Baloch fighters have seized control of the Jaffar Express, a train bound from Quetta to Peshawar. According to media reports, the majority of passengers onboard are government employees, including military personnel. This is not merely an incident; it is a resounding signal of a crisis that has reached an alarming threshold.
To the people of Pakistan and, more importantly, to those who wield power, I make this final plea—there is still a window of opportunity to choose diplomacy over destruction. There is still time to engage in earnest dialogue with those who resist, rather than escalating a war that will only claim more human lives. If this moment is squandered, the consequences will be irreversible.
For now, all that remains within my reach is prayer—and I continue to pray, day and night, for peace and sanity to prevail.
Altaf Hussain
اہل ِ پاکستان کے لئے لمحہ فکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11، مارچ2025ء
میں پاکستان کے تمام سیاسی ومذہبی سیاستدانوں میں واحد سیاستداں ہوں جس نے خاندانی سیاست، موروثی سیاست ، جاگیردارانہ سیاست ،سرمایہ دارانہ سیاست یامذہبی سیاست کی چھتری کے سائے تلے سیاست میں قدم نہیں رکھا بلکہ غریب اور لوئرمڈل کلاس سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اسی طبقہ سے سیاست کاآغاز کیا۔
طلباء سیاست سے سیاسی سفر کاآغاز کیا اور شب وروز کی مح��ت سے عوامی جماعت مہاجرقومی موومنٹ اورپھر مہاجر قومی موومنٹ سےمتحدہ قومی موومنٹ بنائی اورانتخابات میں حصہ لیکرایم کیوایم کو ملک کی تیسری بڑی جماعت اورصوبہ سندھ کی دوسری بڑی جماعت بنایا۔
غریب ومتوسط طبقہ سےتعلق رکھنے والےکسی شخص کاپاکستان میں اس مقام تک پہنچنا ناممکن تھا جسے میں نے اللہ تعالی ٰ کے فضل وکرم سے ممکن کرکے دکھایا۔تما م ترحکومتی اور انتہائی بھیانک فوجی آپریشن بھی عوام کے دلوں سے میری محبت کو نہ نکال سکے ۔اللہ کے فضل وکرم سے آج بھی کروڑوں لوگ نہ صرف مجھے دل سےچاہتے ہیں بلکہ میرے دیئے ہوئے نظریئے ''حقیقت پسندی اور عملیت پسندی'' پر یقین بھی رکھتے ہیں۔میراسیاسی تجربہ اب 46 سال مکمل کرچکا ہے ۔ میں آج بھی ملک میں پھیلی ہوئی شورش وبے چینی کو ختم کرنے میں اہم اور مثبت کردار ادا کرسکتا ہوں ۔
میں سالہا سال سے سول وفوجی حکمرانوں سے اپیل کرتا رہا ہوں کہ صوبہ بلوچستان میں طاقت کے ذریعے بلوچ عوام کی جائز آواز دبانے کا سلسلہ فی الفور بند کیاجائے ورنہ طاقت کے بے دریغ استعمال سے بلو چ عوام کی آواز ، احتجاج سے بڑھ کر مزاحمت کا راستہ اختیار کرے گی اور پھر بالآخر معاملہ "Point of no return" تک جاپہنچے گااور آج ایسا ہی ہورہا ہے ۔ دیگر روزمرہ کے مزاحمتی حملوں کے بعد آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین ''جعفرایکسپریس'' پر بلوچ مزاحمت کاروں نے قبضہ کرلیا۔میڈیا کی رپورٹس کےمطابق ا س ٹرین میں سوار مسافروں کی اکثریت سرکاری ملازمین بشمول فوجی جوانوں سے تعلق رکھتی ہے۔
میں پاکستان کے عوام کےعلاوہ طاقت رکھنے والے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اب بھی موقع ہے کہ مزاحمت کاروں سے جنگ وجدل کرنے کے بجائے فوری طورپربامقصد مذاکرات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں مزید انسانوں کی جانوں کو بچایاجاسکے ۔
فی الحال میں دعا کے علاوہ اور کیاکرسکتا ہوں سو وہ میں دن رات کررہاہوں۔
الطاف حسین
https://t.co/MIzbxeTynV
11th March 2015, Remembering Syed Waqas Shah on his 10th Martyardom Anniversary.He was shot dead by paramillitary Rangers during the raid on MQM HQ "90".
@AltafHussain_90@OfficialMqm
بین الاقوامی ادارے سیویکس (CIVICUS) نے پاکستان کو ملک میں سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کرنے، مظاہرین کی آواز دبانے، آزادیٔ اظہار اور ڈیجیٹل آزادی پر لگائی جانے والی قدغنوں کے باعث پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
🚨🚨#BREAKING: In a disturbing development, militant group BLA claimed seizing control a train Jaffer Express in #Balochistan and made hundreds of passengers hostage.
پنجابی مادر پدر آزاد ہیں جو چاہیں آپ کو بکیں،باقی قومیتیں اس بات کا سوا حصہ بھی بول دیں تو آپ کی انا کا مسئلہ بن جاۓ اور آپریشن لانچ ہوجاۓ۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
@OfficialDGISPR