رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کریں
تیری عمر خدا اور بھی دراز کرے
سالگرہ مبارک عمران خان! 🎂
آپ صرف ایک نام نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کے لیے امید، حوصلے اور جدوجہد کی علامت ہیں۔ زندگی کے نشیب و فراز میں جس ثابت قدمی کے ساتھ آپ نے اپنے مؤقف پر قائم رہنا سکھایا، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ آپ کی محنت، عزم اور پاکستان کے لیے دیکھی گئی ایک بہتر مستقبل کی خواہش ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، سلامتی، عزت اور لمبی زندگی عطا فرمائے، آپ کی ہر مشکل آسان کرے اور آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ 🤲❤️
#HappyBirthdayImranKhan
کسی کا کوئی تو ہوتا ہے اتنے لوگوں میں ،؛!
ہمارا کوئی نہیں ہے "حضور" دیکھیں ناں ،؛!!!؛،
ہماری آنکھ میں خوشیوں کا رقص ہوتا تھا ،؛!
اب ان میں درد مکیں ہے "حضور" دیکھیں ناں ،؛!!!؛،
ہمیں نکالا گیا پہلے آسمانوں سے ،؛!
اور اب تو تنگ زمیں ہے "حضور" دیکھیں ناں ،؛!!!؛،
#قومی_زبان
اللہ تمہیں ایسے نابینا لوگوں سے محفوظ رکھے ، جو دنیــا کو تو صاف دیکھ لیتے ہیں ، مگر تمہــاری آنکھـوں میں چھپی اداسی ،
تمہارے لہجے میں چھپــا درد ۔
اور تمہـْارے انـدر بجھتـی ہوئی روشـنـی کبھی محســوس نہ کــر سکیں۔ 🦢🖤
#قومی_زبان
یہ تم سے کہہ دیا کس نے
کہ تم بن رہ نہیں سکتے
یہ دکھ ہم سہہ نہیں سکتے
چلو ہم مان لیتے ہیں
کہ تم بن ہم بہت روۓ
کئی راتیں نہیں سوئے
مگر افسوس ہے جاناں
کہ اب کہ تم جو لوٹو گے
ہمیں تبدیل پاؤ گے
بہت مایوس ہوگے تم
اگر تم پوچھنا چاہوں
کہ ایسا کیوں کیا ہم نے
تو سن لو غور سے جاناں
پرانی اک روایت تنگ آکر توڑ دی ہم نے
محبت چھوڑ دی ہم نے...
#قومی_زبان
کسی کے دور جانے سے
تعلق ٹوٹ جانے سے
کسی کے مان جانے سے
کسی کے روٹھ جانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کو آزمانے سے
کسی کے آزمانے سے
کسی کو یاد رکھنے سے
کسی کو بھول جانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کو چھوڑ دینے سے
کسی کے چھوڑ جانے سے
نا شمع کو جلانے سے
نا شمع کو بجھانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
اکیلے مسکرانے سے
کبھی آنسو بہانے سے
نا اس سارے زمانے سے
حقیقت سے فسانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کی نارسائی سے
کسی کی پارسائی سے
کسی کی بے وفائی سے
کسی دکھ انتہائی سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
نا تو اس پار رہنے سے
نا تو اس پار رہنے سے
نا اپنی زندگانی سے
نا اک دن موت آنے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
#قومی_زبان
اس شہر تمنا میں کوئی مجھ سا مکیں ہے
آندھی میں چراغوں پہ جیسے پورا یقین ہے
تعبیر بھلے چھین لے آنکھوں کی بصارت
اک خواب حقیقت میں حقیقت سے حسیں ہے
بارش کی دعا" تو" ہے تو پھر قوس و قزح" میں "
گر تجھ سا نہیں کوئی تو مجھ سا بھی نہیں ہے ۔۔۔۔
#قومی_زبان
اس کیفیت کو وہی سمجھ سکتا ہے جو اس بے بسی سے گزرا ہو ،، سامنے والے کو لگتا ہے کہ انسان ڈرامہ کررہا ہے لیکن اندر کا درد چیخوں کے ساتھ بھی باہر نہیں آتا ۔۔۔ بس دل کرتا ہے کہ کوئی ایسا ہو جو سب کچھ یکدم ٹھیک کر دے نہیں تو پھر اتنی تکلیف ہو کہ دم ہی نکل جائے۔
زمیں کے اندر آرام گاہوں میں،
سونے والے مصوروں کو کہاں خبر تھی!
کہ بعد ان کے تمام منظر، سبھی تصور
ادھورے ہونگے
دعائیں عمروں کی دینے والوں کو کیا خبر تھی
دراز عمری عذاب ہوگی...