افسوس ہے کہ پاکستانی سرکاری اور پرائیویٹ میڈیا موقع ملنے کے باوجود انٹرنیشنل لیول پر متحرک ہونے کے قابل نہیں. سنجیدہ پاکستانی انٹرنیشنل براڈکاسٹ قائم کرنے کا یہ بہترین موقع تھا. پاکستان عالمی سفارتکاری کی قیادت کررہا ہے، اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی وزیر اعظم اور ڈیفنس چیف امریکیوں ایرانیوں قطریوں اور سوئس میں نمایاں ہیں. لیکن دنیا عربی قطری ترکی اور سوئس میڈیا کو دیکھ رہی ہے اپ ڈیٹس کیلئے. پاکستانی میڈیا کہیں نہیں. سازشی نظریات اور جذباتیت سے باہر نکلیں تو کچھ کریں. بھارت کے ساتھ مئی 2025 میں بھی میں نے سب سے پہلے نشاندہی کی تھی کہ ٹویٹر پر پابندی ختم کریں اور انگریزی میں کوئی ایک عالمی لیول کا پاکستانی ٹی وی پروگرام ہونا چاہئے. شکر ہے کچھ کوششیں کی گئیں لیکن ابھی بھی بہت پیچھے ہیں.
@RShahzaddk یار خدا کا نام ہے کیا ثابت کرنا چاہ رہیں۔موجودہ تیل کی قیمتیں کیوں بڑھی تمہیں نہیں پتہ۔گورنمنٹ کا یہ کم احسان ہے پٹرول و ڈیزل کی کمی نہیں ہونے دی۔اور ٹائم پہ قیمتیں کم دیں۔لوگوں کو اپ اتنا پاگل سمجھتے ہیں؟ ٹھیک ہے اپ تنقید کریں ہمیں تو پاگل نہ بنائیں۔
@realrazidada نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایندھن سبسڈی اسکیم کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عمیر شبیر کنتھ نے پٹرولیم منسٹری کی جانب سے بریفنگ دی۔پبلک ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل مالکان اور کسانوں کو ریلیف پر تفصیلی بات ہوئی۔
پچھلے ستر اسی برس کے دوران بارہا مختلف ناموں سے ٹیکس اصلاحات نافذ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن ہم پاکستان کے لیے جان تو دے سکتے ہیں ٹیکس ہرگز نہیں۔ یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہیں پاسباں اس کے۔ یہ ٹیکس بیچ میں کہاں سے آ گیا۔۔۔سالا۔
وسعت اللہ خان ترمیمی