جیو نیوز پر چلنے والے اس بیان کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو مجھ سے منسوب کیا ج�� رہا ہے۔ بانی چیئرمین عمران خان نے ایسی کوئی ہدایت نہیں دی اور نہ ہی میں نے میڈیا پر ایسا کوئی بیان دیا ہے۔ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔
First they banned the bat.
Then they banned the batsman.
Now they banned the batsman’s party.
A free and fair political system is essential for #Pakistan’s future. Banning #PTI is the opposite of free and fair.
#ImranKhan
https://t.co/GLM5U7u2Lo
اکانومسٹ @TheEconomist کا عمران خان @ImranKhanPTI کے بارے میں نیا آرٹیکل
حکومت اور اس کی پشت پناہی کرنے والے جرنیل عمران خان کی پارٹی @PTIofficial کو کالعدم قرار دینا چاہتے ہیں۔
بنوں میں امن مارچ کے شرکاء پر فائرنگ کا مجھے اس کے علاوہ کوئی مقصد سمجھ نہیں آتا کہ اپنی مٹھیوں سے سرکتی ہوئی طاقت بچانے کے لیے پاکستان کی فوجی قیادت خیبر پختونخواہ کو آگ میں دھکیل کر اب یہاں نفرت کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے ورنہ جو گھر سے نکلے ہی امن کے نام پر ہیں ان پر گولیاں برسا کر انہیں کس سے محبت کا درس دینا مقصود ہے؟
کونسی پالیسی ہے یہ کہ پہلے سیف پیسج فراہم کرو، پھر واپس لاکر بساؤ، پھر ان کو مارنے کے بہانے بے گناہوں کا خون بہاؤ، وہ اپنے خون کا حساب مانگنے نکلیں تو اور گولیاں چلاؤ۔ اور خون بہاؤ۔۔ چالیس سال سے یہی ہی کھیل رچایا جارہا ہے، لیبل بدل بدل کے ایک ہی سودا ہے جو ہمارے خون کی قیمت پر بیچا جاتا ہے۔ دو سال سے ہم کہہ کہہ تھک گئے ہیں کہ مزید جنازے اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ کسی کے دل میں خلوص کی رمق بھی ہو تو دو سال کم عرصہ نہیں ہوتا اس بات کی طرف توجہ کرنے کے لئے کہ جس کا عندیہ آپ کو ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں امن کا نعرہ لگاتی عوام دے رہی ہو۔
نیت کا کھوٹ ہی آپ کو بےخبر رکھ سکتا تھا یا پھر شریکِ جُرم ہونا۔ اور اگر کوئی آخری گمان رہ ب��ی گیا تھا اس بات میں تو آج وہ بھی زائل ہوا؛ تم ہو شریکِ جرم!
تم شریکِ جُرم نا ہوتے تو حالات کو سانحات کی نہج پر ہی نہ آنے دیتے۔ تم شریکِ جُرم نہ ہوتے تو ہماری پکار کو دیوانے کے بڑ کہہ کر نہ جھٹلاتے۔ تم شریکِ جُرم نہ ہوتے تو ہمارے ہاتھوں میں بغاوت اور غداری کے پرچے نہ ہوتے۔ تم شریکِ جُرم نہ ہوتے تو تمہاری آستینوں کے سانپ ہماری گلیوں میں اژدھوں کیطرح نہ پھنک رہے ہوتے۔ تم لائے ہو یہ آگ ہماری دہلیز پر اور اب تم مصر ہو کہ ہم مان لیں کہ تم اسے بجھاؤ گے؟
اپنے آنگن کے پھول تو اپنے خون سے سینچے تھے ہم نے، کونسی قیمت تھی جو اپنی خوشحالی کی ادا نہیں کی تھی۔۔ جو مانگا تم نے، دان دیا۔ دھن دولت، طاقت عزت۔۔ کیا نہیں دیا اس قوم نے تمہیں؟
بدلے میں فقط ایک در و دیوار کی حفاظت کا تقاضہ تھا تم سے، تم ��قب زنوں کے سہولتکار بن گئے۔۔ ہمارے قاتلوں کے آلہ کار بن گئے؟ تم۔ میرے قاتل میرے دلدار، تم ہی میری مٹی کے غدار بن گئے۔۔ میں نہیں کہتا آفیشل میٹنگز کا احوال لے آؤ باہر، کیا تمہارے سامنے پولیس افسر منت نہیں کررہے آج کہ ہمارے راستے کی ایک ہی ��کاؤٹ ہے؛ ہمارے محافظ۔ یہ کہ ہم اپنے شہر بسانا بھی جانتے ہیں، بچانا بھی۔ بس ایک تم اپنے پنجے نکال لو۔
بس ایک تم ہماری گردن میں گڑے اپنے دانت نکال لو۔
مگر تم تو شریکِ جُرم ہو۔ تم ہی تو میرے مجرم ہو!
میری قوم اس بات پر گواہ ہے کہ جب جولائی ۲۰۲۲ میں مالاکنڈ ڈویژن میں دہشتگردی کی نئی لہر کی بساط بچھائی جانے لگی تو میں نے اس سلسلے کے آغاز سے قبل اپنی قوم کو آگاہ کیا اور سوال اٹھائے۔ جواباً آئ ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے میڈیا ونگ کی جانب سے میرے خدشات کو پراپگینڈہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ میں بےجا خوف و ہراس پھیلا رہا ہوں۔ جب یہ عناصر مالاکنڈ میں داخل ہوگئے اور بھتہ خوری اور دھمکی آمیز کالز اور خطوط کا سلسلہ شروع ہوا تو میں نے حکومت اور سیکیوریٹی اداروں دونوں سے درخواست کی کہ ۸۰ ہزار شہدا بشمول ۱۰ ہزار سیکیوریٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانی دے کر ہم نے یہ امن حاصل کیا ہے خدارا اب مزید پاکستانیوں کو کسی اور کی جنگ کا ایندھن نہ بنایا جائے۔ جس پر اس وقت کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے بیان آیا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور میں شرپسند ہوں، پراپگینڈہ کر رہا ہوں۔ حکومت اور سیکیوریٹی اداروں کی نیت جان کر میں نے اپنی قوم سے رجوع کیا ا��ر ان کے ساتھ مل کر ایک مسلسل تحریک چلائی اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک قطرہ خون بہائے بغیر مالاکنڈ ریجن سے دہشتگردوں کو واپس پلٹنا پڑا۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جس امن کے نام پر اربوں روپے ڈالر ہڑپے گئے اور ہزاروں جانیں گنوائیں گئیں اس کو صرف قوم کو یکجا کرکے بحال کرنے پر ریاست داد دیتی۔ یہ کاوش ایک کیس سٹڈی کے طور پر دیکھی جاتی الٹا ریاست نے مجھے مطلوب قرار دے دیا۔ مجھ پر مقدمے درج ہوئے، اداروں کی سرپرستی میں میرے گھر پر اسلحہ بردار افراد بھیجے گئے، خاندان کو ھمکیاں دیں گئیں، رستے سے ہٹانے کی کوششیں ہوئیں۔ میرے ہی ایم پی ایز کو بلا کر سمجھایا گیا کہ یہ نادان ہے ”ask him to stay out of it” معلومات بہت تھیں۔ ان کے منصوبوں کا بھی علم تھا لیکن الزام تراشی کے بجائے اپنے لوگوں کے امن کو ترجیح رکھا اور بار بار رکھا اگرچہ دھوکے اور چالبازیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ا��ر دھونس دھمکیاں بھی مگر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر امن کے لیے اپنی قوم کو یکجا ہونے کا پیغام دیا۔ ملاکنڈ سے مایوس ہو کر پلان کا رُخ جنوبی اضلاع کی جانب موڑ دیا گیا۔ اب واپسی کا راستہ وہ اپنانا تھا جہاں سے ماضی میں اس گھناؤنے کھیل کی شروعات کی گئیں تھیں۔ لہذا میں نے لکی مروت، وزیرستان، بنوں، اورکزئی، کُرم، ڈی آئی خان، ٹانک، کرک، ہنگو، کوہاٹ کے نوجوانوں کے ساتھ جرگے کیے اور ان کو موبالائیز کیا۔ تفصیل طویل ہے مگر مختصر یہ کہ جس سرحد کو محفوظ بنانے پر قوم کے اربوں روپے لگے، جس امن کو یقینی بنانے کے لیے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، جس جنگ کا ایندھن ہمارے ہزاروں شہری اور فوجی جوان بنے اُس سے قوم کو بچانا اتنا بڑا گناہ عظیم تھا کہ اگست ۲۰۲۲ سے اپریل ۲۰۲۳ تک بارہا مجھے قتل کرنے کے غرض سے پلان ترتیب دیے گئے۔ مجھ پر انگریز کے زمانے کے بغاوت اور غداری کے وہ مقدمے درج کیے گئے جن کی سزا موت ہے اور پھر مئی ۲۰۲۳ سے اس مقصد کے حصول کے لیے مزید نئے بہانے تراشے گئے۔ قانونی اور غیر قانونی ہر راستے کا انجام ایک ہی لکھ دیا؛ موت۔ میں جو پہلے سے ہی روپوش تھا مکمل طور پر رابطے سے باہر ہوگیا۔ اور یوں پوری قوم کو ��ہشتگرد قرار دے کر اصل دہشتگردوں کو کھل کر کھیلنے کے لیے زمین فراہم کردی گئی۔ نگران حکومت کے دور میں انہیں پوری طرح لکی مروت اور بنوں میں آباد ہونے کا موقع دیا گیا۔ اب سننے میں آرہا ہے کہ آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے تو مجھ پر جو شرپسندی اور پراپگینڈہ کی تہمت لگائی گئی اس کا کیا؟ بس یہی وجہ تھی نہ کہ حالات اس نہج پر لانا ضروری تھا؟ کیونکہ مقاصد کا حصول اس پر موقوف تھو؟ جب خیبر پختونخواہ میں ہماری حکومت بنی تب ہی یارانِ غار کو خبردار کردیا تھا کہ ناصرف اس خطے کے لیے نئے گیم پلان پر عملدرآمد جاری ہے بلکہ اگلے چند ماہ میں اسی عمل کو آپ کے خلاف بطور چارج شیٹ استعمال کیا جا��یگا لہذا کھل کر اس مسئلے پر سامنے آئیں اور قوم کو آگاہ کریں۔ اور میں آج بھی اپنی قوم کو بتا رہا ہوں جو آگ ہماری دہلیز پر جلادی گئی ہے آپ جانتے ہیں کہ اُس کے شعلے نہ پہلے میری دیواروں پر رُکے تھے نا آگے اٹک کے پُل پر ٹہرنے ہیں۔ دریاؤں کا کے یا ریگستانوں کی خشکی سے نہیں رُکتی یہ قاتل لہریں۔ مہران بیس سے لے کر واہگہ بارڈر تک آپ اور میں بھی مریں گے اور وہ سیکیوریٹی جوان بھی جو ہمیشہ ریاست کی غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھتے ہیں۔ پھر وہی کھیل رچایا جائیگا۔ سوال اٹھانا غداری۔ نشاندہی بغاوت۔مگر کل کا پراپگینڈہ آج کی حقیقت میں ڈھل رہا ہے، اب آپریشن ہوں گے، جنازے اٹھیں گے، بے گھری، بے سروسامانی، ذلت ہوگی اور پھر اپنی غلط پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ان مظلوموں کا خون بیچا جائیگا جو اپنے وطن کی محبت میں بلا چوں چراں میدان میں اترتے ہیں۔۔ میں اس ملک کے پالیسی سازوں سے بھی کہتا ہوں وہ جو خود کو ریاست کہلانے پر مصر ہیں؛ ۷۷ سال ہوگئے خدارہ قوم کے بچوں کو لکڑی کے ان ٹکڑوں برابر ہی سمجھ لو جن کو ایندھن بناتے ہیں، انہیں بھی کچھ سوچ سمجھ کر شعلوں میں پھینکا جاتا ہے۔ اتنے تن کٹیں تو جنگل بھی بنجر ہوجاتے ہیں جتنے سر ہم نے کٹا دیے۔ اگر آپ اپنے آقاؤں کے آگے اتنے ہی بے بس ہیں تو کچھ وقت کے لیے پیچھے ہٹ جائیں ہم کل کیطرح آج بھی بنا ایک قطرہ خون بہائے اپنا امن قائم رکھ سکتے ہیں۔ ��س یہ اپنوں کے ہاتھ نہ شامل ہوں بربادئ گلشن میں تو دشمن سے نمٹنا تو ہماری تاریخ ہے۔
پولیس گردی عروج پر پہنچ چکی ہے،، عمران ریاض کے بھائی کو پولیس نے احاطہ عدالت سے ویڈیو بنانے پر حراست میں لے لیا!!
جج کی مداخلت پر عمران ریاض کے بھائی کو رہائی ملی!!
ہماری اسٹیبلشمنٹ کرپشن کو برا ہی نہیں سمجھتی، میں احتساب کی بات کرتا تھا وہ کہتے تھے کہ معیشت پہ توجہ دیں احتساب رہنے دیں ان کو یہ سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ قانون کی حکمرانی اور معیشت آپس میں منسلک ہیں۔ ~ عمران خان
#خان_سرخرو_ہوکر_رہےگا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد عباس کا خفیہ ایجنسیوں بالخصوص ISI کی جانب سے جج صاحب اور انکے اہل خانہ پر دباؤ کا انکشاف۔
چارج سنبھالنے کے بعد پہلے دن ہی آئی ایس آئی کے افسر نے ملاقات کا پیغام بھجوایا ،انکار پر مسلسل مجھے اور خاندان کو ہراساں کیا گیا، گیس کا میٹر توڑ دیا گیا، بجلی کا جعلی بل بھیجا گیا، عدالت کے باہر فائرنگ کی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کے جج محمد عباس کے لاہور ہائی کورٹ کو لکھے خط میں انکشافات۔۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیا
https://t.co/q08P5QhsIg
بالکل اپ صحیح کہہ رہے ہیں اپ نے اللہ کے گھر جانے کے لیے پوری کوشش کی پورا زور لگایا ۔۔۔لیکن اپ ک�� پوری طاقت اور پورے زور سے اللہ کے گھر جانے سے اور اللہ کی عبادت کرنے سے روکا گیا 😓