لیہ کے نوجوان زاہد اقبال نے اے آئی فلم بنائی جو پوری دنیا میں چھا گئی۔ صرف ایک ہفتے میں یوٹیوب پر 48 ملین ویوز لیئے اور اوورآل ایک بلین ویوز کراس کر چکی ہے۔
دستیاب رپورٹس کے مطابق اب تک $166000 ریونیو جنریٹ کر چکی ہے۔ گورے اور عربی اس فلم کو زیادہ پسند کر رہے ہیں اور اس پر مختلف ریویوز دے رہے ہیں۔
نوجوان نے ثابت کیا کہ محنت اور لگن سے کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان کا نام بھی اے آئی کی دنیا میں روشن ہوا۔
ایک اور چیز یہ ہوئی کہ اب اس نوجوان کی بدولت بہت سارے لوگوں کو اپنے کورس بیچنے میں آسانی ہو گی 😂
جب کہ زاہد اقبال صاحب کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم کی میکنگ اور جتنے بھی اے آئی ٹولز استعمال ہوئے اس کے بارے میں اپنے اسی یوٹیوب چینل پر ویڈیو کے ذریعے بلکل مفت بتائیں گے۔
حالانکہ ان کو چاہیئے کہ اس موقع کو بھی کیش کریں اور انڈیا میں جیسے ایک اکاونٹ بنا اور اس نے سسپنس کریئٹ کر کے سبسکرپشن دی جس کو لاکھوں لوگوں نے لیا اور ویڈیو ان تک پہنچی تو اس نوجوان کو بھی میرے خیال سے وہی کرنا چاہیئے۔ کیوں کہ یہ اس کی محنت ہے۔۔۔۔
Congratulations Zahid Iqbal ❤️