زندگی میں ہمارا سامنا ایسے لوگوں سے بھی ہوجاتا ہے جو کسی نا کسی مشکل میں پھنسا ہوا ہے اور وہ مدد کا طلب گار ہے اور اللہ نے ہمیں اِس قابل بنایا ہو کہ ہم اس کی مدد کر سکتے ہوں اور ہم نظر انداز کرتے ہوئے اُس کی مدد نا کریں تو کیا ہمیں نیک کہا جا سکتا ہے ؟
یہ بات توجہ سے سن لو ! تم سے پہلی قومیں اپنے انبیاء کرام اور نیک لوگوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیتی تھی ، خبردار ، تم قبروں کو سجدہ گاہ مت بنانا ،میں تمہیں اِس بات سے منع کر رہا ہوں
( صحیح مسلم: حدیث نمبر -1188)
زندگی کا کیا بھروسہ
نا جانے کب ، چلتے پھرتے ، بیٹھے اٹھتے ،
کسی کام میں مصروف رہتے رہتے سانس
روک جائے اور موت کا بلاوا آجائیں ،
ہو بھی سکتا ہے نا ؟
کیونکہ موت تو اٹل ہے ،
پھر کیوں نا پوری سنجیدگی سے ہم اپنے گزرے وقت پر غور و فکر کرتے ہوئے نیکی کی طرف لوٹ آئیں
شاید بخش دیا جائے
موبائل کا استعمال ہم نے سیکھ لیا
موٹر کار چلانا سیکھ لیا
کمپیوٹرتیز رفتار کے ساتھ استعمال کرنا سیکھ لیا
پر کیا ؟؟؟
قرآن پڑھنا سیکھا
اگر سیکھا
توجو تلاوت کیا
اُس کو سمجھنا سیکھا
اگر سمجھا
تو کیا اس پر عمل کرنا سیکھا
ہاں یا نا
سوچنا ضرور ؟؟؟
ہم یہ کیسے کہہ لیتے ہیں؟
فلاں کا درجہ بلند ہے
اور اُس کا درجہ کمتر
یہ گھٹیا
وہ بڑھیا
یہ جنّتی ہے
وہ جہنمی
جو كام اللہ تعالیٰ کا ہے
کیا انسان خود ہی طےکرسکتا ہے بھلا ؟
یہ بھی تو ممکن ہے
اللہ کے حضور
ایک چھوٹی سی نیکی
اعلیٰ مقام دلا دے
ایک چھوٹا سا گناہ
سارے نیکیوں کو ضائع کر دیں
ہاتھ پر ہاتھ رکھکر بیٹھے ہوئے اللہ تعالیٰ سے غیبی مدد مانگتے رہنے سےاللہ تعالیٰ کی غیبی مدد اگر آجاتی توکوئی بھی آج ناکام نہیں رہتا
اللہ تعالیٰ سے غیبی مدد کی اُمید کے لئے مضبوط ایمان اور نیک اعمال کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئےکوشش اور لگاتار کوشش کرتے رہنا بھی ضروری ہے۔
نمازوہ عبادت ہے
جس سےکئی عمل ہوجاتے ہیں
بندہ نماز کی نیت باندھ
کر اللہ کے حضور کھڑا ہو جاتا ہے
کہ ساری کائنات کا خالق تو ہے
اور میں حقیر سا تیرا بندہ ہوں
قیام رکوع وسجود میں
عاجزی بھی تلاوت بھی ذِکربھی
درود بھی دعاءبھی
ذہنی سکون بھی جسمانی ورزش بھی
کامیابی کی ضمانت بھی-
آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ان بے بس مردوں عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پا کر دبا لئے گئے ہیں اور فریاد کر رہے ہیں کہ خدایا ہم کو اِس بستی سے نکل جس کے باشندے ظالم ہیں اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مدد گار پیدا کردے
(القران )
دعائیں تو ہم کرتے رہیں گے
یا اللہ غیب سے ہماری مدد کردے
غیب سے فلاں کی مدد فرما
بھلے ہی ہم سے حقوق اللہ و حقوق العباد
ترک ہوتے رہیں
بھلے ہی ہم نماز کے پابند نا ہوں
بھلے ہی ہم مقاصد حاصل کرنے کے لئے جدوجہد نا کرتے ہوں
مگر آرزو یہ کہ
اللہ غیب سے مدد کر دیں
جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسرے سرپرست بنالئے ہیں اُن کی مثال مکڑی جیسی ہے جو اپنا گھر بناتی ہے اور سب گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہی ہوتا ہے ،کاش یہ لوگ علم رکھتے
(العنکبوت:41)