کوٹلی
17 اپریل
جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام صدائے انقلاب طلباء کنونشن کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پر JKLF-JKSLF کی مرکزی ، زونل ، ضلعی و طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی
#TeamJKLF
29 اکتوبر 2025 لندن
لندن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے قائد انقلاب یاسین ملک کی غیر قانونی سزا کے خلاف انٹرنیشنل لا فرم Bedford Row chambers کی خدمات حاصل کر لیں
ترجمان جے کے ایل ایف برطانیہ زون
#FreeYasinMalik#ReleaseYasinMalik#JusticeForYasinMalik
29 اکتوبر 2025 لندن
برطانیہ لندن قائد انقلاب یاسین ملک کی غیر قانونی سزا کے خل��ف انٹرنیشنل لا فرم اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین کی پر یس کانفرنس،غیر قانونی کیسسز کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ پٹیشن دائر
ترجمان جے کے ایل ایف برطانیہ زون
#FreeYasinMalik
قائد انقلاب چیئرمین JKLF محمد یاسین ملک کی دہلی تہاڑ جیل سے عدالتی کاروائی کے دوران ویڈیو لنک سے باہر آئی آج کی تصویر۔ اللہ پاک قائد کو سلامت رکھے۔ آمین
انشااللہ 28 اپریل 2025 کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کا “جہد مسلسل امان اللہ خان کنونشن” راولاکوٹ میں منعقد ہو رہا ہے اس کنونشن میں پورے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے پارٹی کارکنان شرکت کر رہے ہیں۔
جے کے ایل ایف/جے کے ایس ایل ایف
#IndependentJammuKashmir
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔
سنٹرل انفارمیشن آفس۔
پریس رلیز مورخہ 4 اپریل 2025ء۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے آج پارٹی سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری اپنے بیان میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو انصاف کے تقاضوں کے برعکس قرار دیا جس میں انہوں حکومت کی ایماء پر اور سی بی آئی کی غیر منتقی دلیل پر جموں ٹاڈا کورٹ میں جسمانی طور پر پیش کرنے کی یاسین ملک کی استدعا مسترد کردی۔
ترجمان کے مطابق سی بی آئی کی اس نامناسب دلیل، کہ یاسین ملک کو ایک خطرناک دہشت گرد ہونے کے سبب تہاڑ جیل سے باہر نہیں نکالا جاسکتا ہے، کو یاسین ملک نے اپنی صفائی کے دوران مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گرد نہیں بلکہ ایک پرامن سیاسی رہنما ہے اور یہ کہ انہوں نے اپنی طویل سیاسی جدوجہد کے دوران کئی بھارتی وزرائے اعظم سے مسئلہ کشمیر کے پرامن سیاسی حل کے حوالے سے مزاکرات کے کئی راؤنڈ کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے آج عدالتی پیشی کے دوران یاسین ملک کے دلائل یکسر نظرانداز کئے اور جسمانی طور پر جموں کورٹ میں پیش ہونے کی یاسین ملک کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ویڈیولنک کے زریعے ہی گواہان کا جرح کرنے کا باضابطہ فیصلہ سنایا۔
دو جسٹسز پر مبنی سپریم کورٹ کے بینچ نے اپنے فیصلے میں ہائی کورٹ جموں کشمیر اور ٹاڈا کورٹ جموں کو ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم بہتر بنانے کی ہداہت دی۔ سپریم کورٹ نے جموں ٹاڈا کورٹ کو ویڈیو لنک کمزور یا خراب ہونے کی صورت میں عدالتی کاروائی فورا” روکنے کی خصوصی ہدایت بھی دی��
یاد رہے گذشتہ سے پیوستہ عدالتی کاروائی کے دوران سپریم کورٹ نے یاسین ملک اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دائر ائیر فورس اور روبعیہ سید مقدمات جموں ٹاڈا کورٹ سے دہلی تہاڑ جیل کے احاطے کے اندر قائم کردہ مجوزہ نئی خصوصی عدالت میں منتقل کرنے کی سی بی آئی کی درخواست مسترد کی تھی۔
ترجمان کے مطابق جموں ٹاڈا کورٹ میں دونوں مقدمات کی پیشی رواں مہینے کے 19 تاریخ کو طے ہے۔
منجانب: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔
قائد انقلاب یاسین ملک نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو ایسی لیگیسی دینا چاہیں گے جس میں جموں کشمیر کا پنڈت،ہندوں ،سکھ اور مسلمان محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں گے۔
#ReleaseYasinMalik