اسلام آباد: میانوالی کے 200 بستروں والے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال سے بانی چیئرمین عمران خان کے نام کی افتتاحی تختی ہٹانا ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران سیاسی مخالفین کا مقابلہ کارکردگی سے نہیں بلکہ تاریخ مٹانے کی کوششوں سے کرنا چاہتے ہیں۔
تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ ہسپتال، جس کا افتتاح دسمبر 2022 میں عمران خان نے کیا، میانوالی اور سرگودھا ڈویژن کے لاکھوں عوام کے لیے اہم طبی سہولت ہے۔ اس منصوبے کی شناخت ختم کرنے کی کوشش عوامی خدمت کے منصوبوں کو سیاسی تعصب کی نظر سے دیکھنے کے مترادف ہے۔
یہ منصوبہ عوام کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا، کسی فرد یا جماعت کی ذاتی ملکیت نہیں۔
• پاکستان کا واحد کرکٹ ورلڈ کپ عمران خان کی قیادت میں جیتا گیا، یہ حقیقت کسی تصویر یا تختی سے تبدیل نہیں ہو سکتی۔
• شوکت خانم، نمل یونیورسٹی، صحت کارڈ اور دیگر فلاحی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ میراث کام سے بنتی ہے، سرکاری احکامات سے نہیں مٹتی۔
• تاریخ تختیاں ہٹانے سے نہیں بدلتی، عوامی یادداشت اور خدمات اسے زندہ رکھتی ہیں۔
جو لوگ اپنی کارکردگی سے مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ دوسروں کی شناخت مٹانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن منہ کی کھاتے ہیں۔
عمران خان کا نام کسی تختی کا محتاج نہیں، ان کی خدمات ، عوامی اثر اور اس چور ٹولے میں عمران خان کا خوف ہی خود ان کی پہچان ہیں۔
#مزاحمت_سے_ہوگی_خان_کی_رہائی
عمران خان، وہ نام جو 1992 میں پاکستان کے ہر دل کی دھڑکن بن گیا تھا۔ وہ ہیرو جس نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور ہمیں وہ ورلڈ کپ جیت کر دیا جس کی ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ ان کی قیادت، ان کا جذبہ، اور ان کی محنت آج بھی ہماری یادوں میں تازہ ہے۔
لیکن آج... وہی چہرہ، وہی ہیرو، حکومت کے ڈر اور خوف کی وجہ سے چھپایا جا رہا ہے۔ ایک ایسا لیڈر جس نے ملک کی خاطر سب کچھ قربان کر دیا، اسے آج ایک قیدی کی طرح رکھا جا رہا ہے۔
کیا یہ انصاف ہے؟ کیا ہم اپنے ہیروز کے ساتھ یہی سلوک کرتے ہیں؟
#PAKWatch🇵🇰: Today, THOUSANDS marched to Adiala jail in Rawalpindi, where they DEMANDED THE IMMEDIATE RELEASE OF IMRAN KHAN.
PAK = NO RULE OF LAW = 3RD WORLD.
FREE IMRAN KHAN.
اقوام متحدہ کا بیان 🚨
ہمیں یہ رپورٹ ملی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو بنیادی قانونی تحفظات تک رسائی کے بغیر طویل عرصے تک تنہائی میں قید رکھا گیا ہے۔
عمران خان کو ذاتی ڈاکٹروں، وکلاء اور خاندان کے افراد تک رسائی سے محروم رکھا گیا ہے
#خان_کی_قید_تنہائی_جرم_ہے
Solitary Confinement is Illegal. No court orders have instructed Adiala Jail superintendent to keep Imran Khan and Bushra Bibi in solitary confinement.
#خان_کی_قید_تنہائی_جرم_ہے
ہمیں کیوں مجبور کر رہے ہو؟ اپنے لوگوں کو کیوں مجبور کر رہے ہو؟
یہ آپ کا فلسفہ ہمیں نہیں لگتا۔
▪️آپ الیکشنوں کی منڈی لگائیں گے،
▪️الیکشن بیچیں گے،
▪️اسمبلیاں بیچیں گے،
اس کو آپ نہ غداری سمجھتے ہیں نہ برا کام سمجھتے ہیں؟
⛔️ اور جو اس کام کو روکتے ہیں ان کو آپ غدار کہتے ہیں۔ دماغ خراب ہو گیا ہے آپ کا؟
⛔️ جو لوگ اسمبلیاں بیچتے ہیں، وہ پاکستان کے ہیروز ہیں؟
#ReleaseImranKhan
یہ ہے علی حسن طور، ایک اوورسیز پاکستانی، جو پاکستان آئے تو انہیں واپس جانے نہیں دیا گیا۔
انہوں نے 8 ماہ جیل کی سختیاں برداشت کیں، مگر اپنے نظریے اور عمران خان سے وفاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ آج بھی ان کی ہر ویڈیو میں عمران خان کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔
میرے نزدیک علی حسن طور ثابت قدمی، جرات اور وفاداری کی مثال ہیں۔ ایسے لوگ ہی اپنے مؤقف پر ڈٹ کر کھڑے رہتے ہیں۔ سلوٹ ہے ایسے بہادر انسان کو۔ ❤️✊
اپنا فیلڈ مارشل سائیڈ پر کرو اگر ایک ہفتے میں ہم نے تمہاری حکومت نا گرائی تو ہم گھروں میں واپس چلے جائیں گے، یہ عمران خان کے نام سے خوفزدہ ہیں۔ خالد نثار
عمران خان کی ملاقاتیں جیل مینوئل کے مطابق بحال کی جائیں۔
عامر ڈوگر کا عمران خان کی غیر قانونی تنہائی قید ختم کرنے، ملاقاتیں بحال کرنے سمیت فوری ہسپتال میں علاج کرانے کا مطالبہ۔
ہنزہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی سیاسی بے وفائی پر ہم اپنے تمام ووٹرز، سپورٹرز اور کارکنان سے دلی معذرت خواہ ہیں۔ عوام نے جس اعتماد اور امید کے ساتھ ووٹ دیا، اس اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے کارکنان اور ووٹرز کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس سیاسی دھوکے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
تاریخ میں پہلی دفعہ حکمران جماعت نے بائیکاٹ کر دیا۔ اپوزیشن پنجاب کے ساڑھے بارہ کروڑ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔ آج بجٹ سیشن میں ہم نے تمام حقائق و اعداد و شمار ان کے سامنے رکھے، مگر حکومت بائیکاٹ کر کے چلی گئی۔ ہم نے جب انہیں آئینہ دکھایا کہ یہ بجٹ اٹ اِز نتھنگ مور دین گیم آف نمبرز ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے تو ان کی حکومت میں کسان مر گیا، مزدور کی روزی ختم ہو گئی، انڈسٹری اور کارخانے بند ہیں۔ حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال صرف اپنی سیاسی تشہیر کے لیے ہو رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی
@MoeenQureshiPTI