عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اب جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس جا چکی ہے مگر پاکستان میں عوام کو مہنگا فیول فراہم کیا جارہا ہے۔ پٹرول کی قیمت کم کرکے 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کو تحفظ دینے کے بجائے عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا کا فائدہ منتقل کرے۔ پٹرولیم لیوی کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں، اسے مکمل ختم کیا جائے۔ ٹرانسپورٹ کے کرائے، کھانے پینے کی اشیأ ، اور تمام ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں کو فوری طور پر 28 فروری کی سطح پر لایا جائے۔
گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا ورنہ 5 کروڑ کا جرمانہ!
قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا یہ بل جاہلانہ بھی ہے اور غاصبانہ بھی، یہ عوام کے بنیادی حق پر ڈاکا ہے۔ اس بل کی منظوری قومی اسمبلی میں بیٹھے ارکان کی اہلیت ،اور قابلیت کا شاندار اظہار بھی ہے کہ وہ آئین سے متصادم بل پاس کررہے ہیں! مکان تو چھوڑیں اس طرح کے ٹاورز کھیل کے میدانوں اور پارکس میں بھی کمیونٹی کی مرضی کے بغیر نصب نہیں ہونا چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ عوامی مفاد کے خلاف اس بل پر آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر اور کمیٹی کے سربراہ کو کیا ان عہدوں پر موجود رہنا چاہیئے؟
اب 10 یا 15 روپے کمی سے کام نہیں چلےگا، وقت آگیا ہے کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔ اور اسے تین سال کے لیے منجمد کیا جائے۔ ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر رہی ہے۔ حکومت اپنے خزانے کے لیے جو فی لیٹر پٹرول پر 116 روپے لیوی سمیت 150 روپے ٹیکسز وصول کررہی ہے اس میں فوری کٹوتی کی جائے۔ پاکستان کے غریب اور مڈل کلاس عوام کب تک شاہی خزانہ کا بوجھ اٹھائیں گے؟ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے جمعہ 19 جون کو ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر بڑے مظاہرے کریں گے۔ عوام خصوصاً نوجوان بھرپور شرکت کریں
ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا طے پانا درحقیقت ایران کی فتح اور اسرائیل امریکہ اتحاد کی شکست ہے۔ ایران کی مزاحمت نے ثابت کردیا کہ سامراج اسی وقت اپنے عزائم میں کامیاب ہوتا ہے جب مزاحمت نہ ہو لیکن جہاں استقامت کے ساتھ مزاحمت ہو وہاں سامراج کو شکست ہوتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کو وسعت دی جائے اور اس میں ایران اور ترکیہ کو بھی شامل کیا جائے۔ اب فوری طور پر پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کا آغاز کیا جائے اور منصوبہ مکمل کیا جائے ، ایران کے ساتھ فوری آزادانہ تجارت شروع کی جائے
مڈل کلاس تنخواہ دار طبقے سے حکومت نے 605 ارب انکم ٹیکس وصول کیا ہے۔ یہ طبقہ بری طرح پِس رہاہے۔ بچوں کی تعلیم، بجلی گیس کے بھاری بِل، مہنگا پٹرول، ناجائز لیوی، کھانے پینے کی چیزوں پر ٹیکس، صحت اور علاج کے اخراجات اور مہنگائی کا طوفان۔۔حکومتی اقدامات اور پالیسیوں نے اس طبقے کا جینا محال کردیا ہے۔
حکومت بجٹ میں ریلیف کے اقدامات کرے۔ ماہانہ 1 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ پرانکم ٹیکس مکمل ختم کیا جائے، اس سے زیادہ کی تنخواہ والوں کی شرح کم ازکم آدھی کی جائے۔ زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی حد 35 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد پر لائی جائے۔ پروفیشنل افراد اور ماہرین بدترین ٹیکس نظام کی وجہ سے تیزی سے ملک چھوڑ رہے ہیں جو خوفناک رجحان اور ملک کے مستقبل کے لئے تباہ کن ہے۔
پاکستان کو بے نظیر انکم سپورٹ نہیں ایجوکیشن سپورٹ، اسکل سپورٹ اور اے آئی سپورٹ پروگرام کی ضرورت ہے۔ قوم کے بچوں کو معیاری تعلیم اور اسکلز کی ضرورت ہے۔ ایک طرف صوبائی حکومتیں تعلیمی ادارے آؤٹ سورس کررہی ہیں دوسری طرف غریبوں کا نام لیکر سیکڑوں ارب روپے ایک ایسے پروگرام کے لیے رکھے جارہے ہیں جو غربت میں کمی کے بجائے اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق ملک میں گذشتہ تین برس میں غربت میں 33 فیصد اضافہ ہوا اور ایک کروڑ 30 لاکھ نئے افراد غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام قوم کو بھکاری بنانے کا فراڈ پروگرام ہےاور پی پی اور ن لیگ کی ملی بھگت ہے۔ پیپلزپارٹی کے طرز حکمرانی نے یہ بات ثابت کردی کہ اگر وہ کسی پراجیکٹ کے لیے پیسے مانگ رہے ہے تو سمجھ لیں کرپشن کرنےکے لیے مانگ رہے ہیں ۔اور وڈیرہ سسٹم کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
اس سال بھی قوم نے تقریباً 1800 ارب روپے ایسی بجلی کے ادا کیے جو پیدا ہی نہیں کی گئی
آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور غیر ضروری ادائیگیاں بند کی جائیں
حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی پاکستان
@NaeemRehmanEngr#IPPs#Karachi
All governments must explain what role the Rs. 8,066 billion levy has played in the development of petroleum refineries.? Petrol prices should be reduced to Rs. 250 and locked for the next three years.
@NaeemRehmanEngr#پٹرول_لیوی_ختم_کرو
پٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں فوری طور پر 122 روپے کمی کی ضرورت ہے ، عالمی مارکیٹ میں قیمت گر رہی ہے، جبکہ لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ اگر حکومت 250 روپے فی لیٹر پٹرول کی سطح کو بحال کرے اور اس قیمت کوکم ازکم دو سال کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت ڈیکلئیر کردے تو معیشت میں تیزی بھی آئے گی اور خود ہی آمدن کے اہداف پورے ہونے لگیں گے۔ ٹیکس جمع کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کا استعمال عوام کی جیب پر ڈاکا بھی ہےاور معیشت کی بربادی کا سامان بھی ہے ۔ آئی ایم ایف کو واضح انکار کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی۔
ملک کے عوام کا جو حصہ زکوٰۃ کا مستحق اور حق دار ہے حکومت اس سے بھی ہر لیٹر پٹرول پر 117 روپے لیوی وصول کررہی ہے۔ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ جن لوگوں کے لیے آج محدود تنخواہ میں اپنا ماہانہ خرچ پورا کرنا ناممکن ہوگیا ہے ان سے اذیت ناک اندازہ میں ٹیکس وصولی کی جارہی ہے۔ صرف رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 1200 ارب روپے سے زائد لیوی وصول کی جاچکی ہے جب کہ 30 جون تک یہ ظالمانہ وصولیاں 1700 ارب روپے پہنچنے کا امکان ہے۔ جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت کو آئینی حدود سے متجاوز اس لیوی کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا
ملک بھر کے اساتذہ سے خصوصی آن لائن خطاب
موضوع: معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار
15 مئی بروز جمعۃ المبارک، 10 بجے دن
#حافظ_صاحب_چھا_گئے#SocietyBuildWithHafiz#بدل_دو_نظام
پیٹرول پر 160 روپے ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن کے ساتھ مل کر حق اور انصاف کے لیے آواز بلند کریں۔
عوام اب مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے!
📍 Venue: Abpara Chowk
📅 Date: Friday
⏰ Time: 5 PM
Jamaat e Islami
#JIProtestAgainstFuelPrice
کل 15 مئی اسلام آباد میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج کریں گے۔ عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں۔ ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام حکومت نے خزانہ بھرنے کے لیے پٹرول پرلیوی 117 روپے فی لیٹر تک پہنچادی ہے۔ حکومت ناکام معاشی پالیسیوں اور نا اہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے، 415 روپے تک پٹرول و ڈیزل کی قیمت پہنچانے کے بعد بھی وزیراعطم اپنے سینے سے پتھر ہٹانے کے لیے تیار نہیں اور ان کے وزرا مزید اضافے کی باتیں کررہے ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں مسلسل اور ناجائز اضافے کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔ حکومت کو لیوی ختم کرکے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ہر شے پر نظر آرہے ہیں۔ اشیاء مہنگی ہوجائیں تو بعد میں سستی نہیں ہوتیں۔ کل 15 مئی کو پورے پاکستان کے عوام کی ترجمانی کریں گے۔ حکومت نے روش نہیں بدلی تو ہڑتال اور پہیہ جام کا اعلان بھی کریں گے۔
پاکستان کا پہلا تعلیم کارڈ جاری کرنے پر کراچی کے گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت کو مبارک پیش کرتا ہوں، ایک ایسے وقت جب حکومت عوام پر ہر ہفتے پٹرول بم گرا رہی ہے گلبرگ ٹاؤن نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہزاروں طلبا کو کورس و تعلیمی اشیاء کی خریداری کے لئے وظائف جاری کیے ہیں۔ جماعت اسلامی کے منتخب بقیہ 8 ٹاؤنز میں بھی ان شاءاللہ تعلیم کارڈ جلد جاری ہوگا۔
Ameer Jamaat-e-Islami @NaeemRehmanEngr congratulated the Iranian nation for compelling the United States to agree to a ceasefire through their unwavering resistance, and also shared a future roadmap for the security and stability of the Muslim world.
#ceasefire #pakglobalpeacemaker #Iran #IranWar