@MaryamNSharif@hinaparvezbutt@SaimaFarooq@CMComplaintCell@MaryamkoBatayn
سرگودھا میں گھر سے دکان پر چیز لینے جانیوالی 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل۔
معصوم بچی جس کریانہ سٹور پر سودا سلف لینے گئی، مردہ حالت میں اسی کی بالائی منزل سے برآمد ہوئی جہاں دکان میں کام کرنے والے لڑکوں کی رہائش تھی۔
یہ حیوانیت کب رکے گی
میری آپ سب سے عاجزانہ طور پر درخواست
جنہوں نے بچی کے ساتھ یہ سب کیا
سر عام عبرت کا نشان بنائیں
قائدِ ملتِ سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ڈیرہ غازی خان کے عوام کی دیرینہ ضرورت کو قومی سطح پر اجاگر کرتے ہوئے غازی گھاٹ پل کو ڈبل کرنے کے لیے سینیٹ آف پاکستان میں بھرپور آواز بلند کی۔
یہ پل پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے درمیان رابطے کی اہم شاہراہ ہے، جس کی توسیع نہ صرف خطے کی ترقی بلکہ لاکھوں عوام کی سہولت کا باعث بنے گی۔
سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ نے ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی معنوں میں ڈیرہ غازی خان کے سپوت ہیں، جو اپنے علاقے کے مسائل اور عوامی حقوق کے لیے ہر فورم پر مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
#Admin_post
قائدِ ملتِ سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ کا ڈیرہ غازی خان کے عوامی حقوق کے لیے بھرپور مؤقف — پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے درمیان رابطے کی اہم شاہراہ غازی گھاٹ پل کی ڈبلنگ کے لیے سینیٹ میں گفتگو!
#DrHafizAbdulKarim#GhaziGhatBridge#DeraGhaziKhan#SenateOfPakistan #PublicVoice #Development #DGKhan #markazijamiatahlehadit
@Aadiiroy2 اس کا عمل اس کے ساتھ ہے لیکن سنت رسول کو بیچ میں کیوں لا رہے ہیں؟
کیا بغیر داڑھی اور داڑھی والوں کا حساب مختلف ہو گا؟
آپ جانتے ہیں اس پوسٹ کو لبرل اٹھا کر اسلام کی کتنی مخالفت کر سکتے؟
لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات۔ ریسٹورنٹس میں صفائی، حفظانِ صحت کو یقینی بنانا اور ملاوٹ سے پاک خوراک پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مؤقف واضح ہے کہ شہریوں کی صحت اور خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
امریکہ۔ایران مفاہمتی یادداشت (MOU) کے 14 اہم نکات
1۔ دونوں ممالک اور ان کے اتحادی فوری اور مستقل جنگ بندی پر متفق، لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں ختم ہوں گی۔
2۔ امریکہ اور ایران ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔
3۔ حتمی معاہدے کے لیے 60 دن کے اندر مذاکرات مکمل کرنے کا ہدف، باہمی رضامندی سے توسیع ممکن۔
4۔ امریکہ فوری طور پر ایران کے خلاف بحری پابندیاں ختم کرنے کا عمل شروع کرے گا اور 30 دن میں مکمل خاتمہ کرے گا۔
5۔ ایران 60 دن تک خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے درمیان تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنائے گا۔
6۔ امریکہ اور علاقائی شراکت دار ایران کی تعمیرِ نو اور معاشی ترقی کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر کام کریں گے۔
7۔ امریکہ اقوام متحدہ، IAEA اور یکطرفہ امریکی پابندیوں سمیت تمام پابندیاں ختم کرنے کے شیڈول پر اتفاق کرے گا۔
8۔ ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، افزودہ یورینیم کے ذخائر پر IAEA نگرانی میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ ہوگا۔
9۔ حتمی معاہدے تک دونوں فریق موجودہ صورتحال برقرار رکھیں گے؛ ایران جوہری پروگرام میں توسیع نہیں کرے گا اور امریکہ نئی پابندیاں یا اضافی فوجی تعیناتی نہیں کرے گا۔
10۔ امریکہ ایرانی تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور متعلقہ مالیاتی خدمات کے لیے فوری رعایتیں (waivers) جاری کرے گا۔
11۔ ایران کے منجمد اثاثے اور فنڈز مرحلہ وار استعمال کے لیے دستیاب بنائے جائیں گے۔
12۔ معاہدے پر عملدرآمد اور نگرانی کے لیے مشترکہ ایگزیکٹو میکانزم قائم کیا جائے گا۔
13۔ جنگ بندی، بحری اقدامات، تیل کی برآمدات اور فنڈز کی بحالی جیسے ابتدائی اقدامات کے بعد حتمی معاہدے پر باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔
14۔ حتمی معاہدے کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک پابند قرارداد کے ذریعے کی جائے گی۔