سکول میں استانی نے بچوں سے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعام کا وعدہ کیا کہ جو بھی فرسٹ آیا اس کو نئے جوتے ملیں گے ٹیسٹ ہوا سب نے یکساں نمبرات حاصل کیے اب ایک جوڑا سب کو دینا نا ممکن تھا اس لیے استانی نے کہا کہ چلیں قرعہ اندازی کرتے ہیں جس کا بھی نام نکل آیا اس کو یہ نئے جوتے دیں گے اور قرعہ اندازی کے لیے سب کو کاغذ پر اپنا نام لکھنے اور ڈبے میں ڈالنے کا کہا گیا۔
استانی نے ڈبے میں موجود کاغذ کے ٹکڑوں کو مکس کیا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوجائیں اور پھر سب کے سامنے ایک اٹھایا جوں ہی کھلا تو اس پر لکھا تھا و��ا عبد الکریم سب نے تالیاں بجائی وہ اشکبار آنکھوں سے اٹھی اور اپنا انعام وصول کیا۔ کیوں کہ وہ پٹھے پرانے کپڑوں اور جوتے سے تنگ ��گئی تھی۔ والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا اور ماں لاچار تھی اس لیے جوتوں کا یہ انعام اس کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔
جب استانی گھر گئی تو روتی ہوئی یہ کہانی اپنے شوہر کو سنائی جس پر اس نے خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ رونے کی وجہ دریافت کی تو استانی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی کہ مجھے رونا وفا عبد الکریم کے جوتوں سے زیادہ دیگر بچوں کی احساس اور اپنی بے حسی پر آتا ہے۔ جب میں نے ڈبے میں موجود دیگر کاغذ کے ٹکڑوں کو چیک کیا تو سب نے ایک ہی نام لکھ دیا تھا “وفا عبد الکریم” ان معصوم بچوں کو وفا عبد الکریم کے چہرے پر موجود لاچاری کے درد اور کرب محسوس ہوتا تھا لیکن ہمیں نہیں جس کا مجھے افسوس ہے۔
میرے ایک استاد بتایا کرتے تھے کہ بچوں کے اندر احساس پیدا کرنا اور عملا سخاوت کا درس دینا سب سے بہترین تربیت ہے۔ ہمارے کئی اسلاف کے بارے میں کتابوں میں موجود ہے کہ وہ خیرات، صدقات اور زکوات اپنے ہا��ھوں سے نہیں دیتے بلکہ بچوں کو دے کر ان سے تقسیم احساس پیدا ہوتا ہے.
اللہ کرے یہ پیغام سب تک پہنچ جاٸیں
ذرا سی شرم بھی ہو تو چراغ بجھ جائیں
کہ موم بتی نے رخ کر لیا ہوا کی طرف
ہماری زندگی برباد ہو گئی لیکن
قصوروار نہ لائے گئے سزا کی طرف
#ReverseAntiEmployeesRules#چلو_چلو_لاہور_چلو
ڈی ٹائپ سمندری روڈ پر احتجاج کے دوران پولیس کا لاٹھی چارج اور خواتین اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی سکول کے بچوں نے اپنے اساتذہ کا بدلہ لے لیا پولیس بھاگنے پر مجبور ہو گئی۔
#ReleaseAGEGAleadership
دنیا میں اساتذہ کے احترام میں سڑکیں بند کی جاتی ھیں کہ اساتذہ گزر رھے ھیں۔پاکستان دنیا کا واحد ملک ھے جہاں اساتذہ کو اپنے حق کے لئے سڑکوں پر دھرنے دینے پڑتے ھیں۔پھر اساتذہ کو گھسیٹا جاتا ھے ۔
#ReverseAntiEmployeeRules
جرات مندانہ فیصلے ایسے کیے جاتے ہیں۔ ویلڈن خانیوال۔
بریکنگ نیوز:
کل سے پنجاب کے تمام دفاتر اور سکول میں تالا بندی ہو گی۔ ہرگز ہرگز نہ جائیں اور اےای او کو میسج کردیں کہ "ہم احتجاج پر ہیں۔" تمام اسکولوں میں " مطالبات کی منظوری تک سکول غیر معینہ مدت تک بند رہے گا۔ " کے پینافلیکس، اشتہارات یا پوسٹر صدر دروازے پر لگائیں۔ شکریہ
لاہور کے احتجاجی دھرنا میں اعلی قیادت کی طرف سے اعلامیہ جاری۔
اگیگا پنجاب
#ReviseAntiEmployeeRules
اپنے قائ��ین کا ساتھ دینے اور اپنے حقوق کی جنگ میں شامل ہونے کے لئے دوستوں سے مشاورت اور تیاری✌️
لے کر رہیں گے اپنا حق
حکومتی غنڈی گردی نا منظور
#ReleaseAGEGAleadership
#ReverseAntiEmployeeRules
السلام علیکم ۔ لاہور دھرنے قیادت رات 1:30 گرفتار ہو گئی ہے اپ سب اساتذہ سکولز کا مکمل bycott کریں کوئی dengue وغیرہ نہ کریں اور پورے پنجاب کے ڈی س آفس کے سامنے دھرنا دیں ۔۔جو لاہور آ سکتے ہیں وہ لاہور آئیں ۔۔#ReverseAntiEmployeeRules