ریاست سمجھتی ہے کہ شبیر کی جبری گمشدگی اور مجھ پر ایف آئی آر کرنے اور فورتھ شیڈیول کے بعد ہم ڈر جائیں گے۔ جس ریاست کو خوفِ خدا نہ ہو، اس سے ڈرنا خوف کی بے حرمتی ہوگی۔
ریاست سمجھ لے آپ میرے پیر بیڑیوں سے باندھ بھی لیں میں شبیر کی بازیابی کے لئے چیختی رہوں گی۔
#SaveShabirBaloch
پاکستان کی ایک کینگرو کورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سیاسی رہنما گلزادی بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ میں اس فیصلے کو صرف ایک سزا کے طور پر نہیں دیکھتی، بلکہ اسے بلوچستان میں انصاف کے ساتھ ہونے والے مسلسل مذاق اور پُرامن سیاسی آوازوں کو دبانے کے جاری عمل کی ایک اور مثال سمجھتی ہوں۔
جس مقدمے میں دفاع کے وکیل کی غیر موجودگی میں گواہ پر جرح کی جائے، جہاں دفاع کو اپنی بات مؤثر طور پر رکھنے کا مکمل موقع نہ دیا جائے، اور جہاں جج ملزم اور اس کے وکلاء کی عدم موجودگی میں طے شدہ احکامات کی تکمیل کرے، وہاں عدالت کے طرزِ عمل، دباؤ اور غیر جانب داری پر سوال اٹھنا فطری ہے۔ ایسے حالات میں ہمیں یہ پوچھنے کا پورا حق ہے کہ یہ عدالتوں کا یہ طرز عمل انصاف کے زمرے میں آتا ہے ؟
گلزادی بلوچ کوئی نامعلوم چہرہ نہیں، وہ ہماری ساتھی اور ہماری جدوجہد کا ایک حصہ ہے۔ اسے خاموش کرنے کے لیے عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے، مگر اس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہماری آواز کو قید نہیں کیا جا سکتا۔ گلزادی کی سزا اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بلوچستان میں پُرامن سیاسی جدوجہد کو کس قدر دباؤ اور جبر کا سامنا ہے۔
ہمارے ساتھیوں پر جبر صرف قید اور مقدمات تک محدود نہیں۔ ہماری تنظیم کے سرگرم کارکن نذر مری بلوچ کو بھی گزشتہ ایک سال سے جبری طور پر لاپتہ رکھا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پُرامن سیاسی کارکنوں کو قید اور لاپتہ کرکے بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟
ہمیں مذاکرات کا درس دینے والوں سے میرا ��وال ہے: جب ایک طرف ہمارے ساتھی جیلوں میں قید ہوں، دوسری طرف ان کے دفاع اور قانونی حقوق محدود کیے جائیں، اور سیاسی جدوجہد سے دستبرداری کے لیے دباؤ ڈالا جائے، تو پھر مذاکرات کس بنیاد پر ہوں گے؟ گلے پر چھری رکھ کر مذاکرات نہیں ہوتے، یہ صرف جبری خاموشی مسلط کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔
آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ روا رکھا جانے والا یہ مجرمانہ طرزِ عمل بلوچستان میں پُرامن جدوجہد پر ریاستی اداروں کے جاری جبر کی ایک سفاک مثال ہے۔ نام نہاد مذاکراتی عمل کے دوران، بلوچستان میں جاری خونریزی اور مسلسل جبر کے باوجود، معاملہ فہمی، سنجیدگی اور نیک نیتی کے بجائے دباؤ، ہٹ دھرمی اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔
مذاکرات کے نام پر مسلسل ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ ہم اپنی پُرامن سیاسی جدوجہد سے دستبردار ہو جائیں۔ ہمیں کہا گیا کہ تمام ججز ہمارے ہاتھ میں ہیں اور آپ کی دی ہوئی کوئی بھی درخواست کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ہم نے ان تمام حالات کے باوجود دلیل اور سیاسی جرات کا راستہ اختیار کیا، جو ہماری بنیا��ی سیاسی تربیت کا حصہ ہے۔ ہم بلوچستان کے عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کرنے والی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہم نے کبھی بھی مکالمے اور مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
اس جبر کے دورانیے میں بھی ہماری تنظیم لاپتہ افراد کی سالانہ رپورٹ محکمہ داخلہ بلوچستان میں جمع کرائی، جو ہمارے زمہدار تنظیم ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
مگر ہم نے مذاکرات کے نام پر کسی بھی سیاسی انجینئرنگ کو نہ پہلے قبول کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔ بی وائی سی بلوچ عوام کی نمائندہ جماعت اور ان کی امانت ہے۔ ہماری جدوجہد کسی فرد یا عہدے کے لیے نہیں بلکہ اپنے عوام کے بنیادی حقوق اور انصاف کے لیے ہے۔
ہمارے انکار کے بعد چار رکنی عسکری مذاکراتی ٹیم نے ہمیں کہا کہ فیصلہ یہ ہے کہ جب تک آپ ہماری باتیں نہیں مانیں گے، آپ جیل میں رہیں گے۔ ہمیں یہ بھی کہا گیا کہ جج کو بھی یہی حکم دیا گیا ہے۔ ہمیں یہ پیشکش بھی کی گئی کہ اگر ہم ان کی بات مان لیتے ہیں تو ہم میں سے ایک شخص کو رہا کر دیا جائے گا؛ وہ باہر جا کر ان کی باتوں پر عمل کرے گا تو باقی لوگوں کو بھی رہا کر دیا جا��ے گا۔ہمیں دو، تین سال کے لیے یورپ میں آباد ہو جانے کی پیشکش بھی کی گئی۔ ہم نے ان سمیت تمام ایسی پیشکشوں کو مسترد کیا، کیونکہ ہماری جدوجہد کسی وقتی رعایت، مراعات یا ذاتی مفاد کے لیے نہیں ہے۔
ہم نے واضح کیا کہ ہم کسی سلیکٹڈ پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنیں گے، جو عوام کے بجائے عسکری قوتوں کے ترجمانی کریں نہ کبھی بلوچستان کو چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں پناہ لیں گے۔ ہمارا انتخاب بلوچستان کی عوام ہیں، اور ہمارا راستہ اپنے عوام کے بنیادی جمہوری حقوق کی جدوجہد ہے۔ اگر اس جدوجہد کی قیمت قید ہے تو ہم یہ قیمت ادا کریں گے، اور جیل سے بھی اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ہم ان تمام اداروں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ طاقت کے بل پر آپ بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو حل نہیں کرسکتے۔ آپ نے بی وائی سی کے رہنماؤں کو قید کرنے اور کارکنوں کو لاپتہ کرنے کے باوجود بلوچستان میں امن قائم نہیں کیا-
میں گلزادی بل��چ کے وکلاء کی ٹیم کا حصہ رہی ہوں، اور اس مقدمے کی کارروائی نے میرے سامنے ایک بنیادی اور نہایت سنگین قانونی سوال کھڑا کیا ہے: کیا کسی شخص کو اس وقت عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے جب اس کے خلاف پیش کی گئی اہم شہادت کو دفاع نے مؤثر جرح کے ذریعے چیلنج ہی نہ کیا ہو؟
گلزادی بلوچ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ لیکن اس فیصلے کی بنیاد میں وہ گواہی بھی شامل ہے جو ایسے مرحلے پر ریکارڈ کی گئی جب دفاع کی جانب سے کوئی وکیل موجود نہیں تھا۔ یہ معاملہ محض طریقۂ کار کی ایک معمولی خامی نہیں۔ کسی بھی منصفانہ عدالتی کارروائی میں دفاع کا حق، وکیل کی مؤثر معاونت، اور گواہوں پر جرح کا موقع بنیادی قانونی تقاضے ہیں۔
جرح کا مقصد صرف گواہ سے سوالات کرنا نہیں ہوتا۔ جرح وہ قانونی ذریعہ ہے جس کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش کی گئی شہادت کو جانچا اور پرکھا جاتا ہے۔ گواہ کے بیان میں موجود تضادات، اس کی یادداشت، مشاہدے کی صلاحیت، بیان کے پس منظر اور ممکنہ مفادات جیسے پہلو جرح کے ذریعے سامنے آتے ہیں۔ اسی عمل کے ذریعے دفاع کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ استغاثہ کے مقدمے کو چیلنج کرے اور عدالت کے سامنے یہ واضح کرے کہ کسی بیان کو محض اس لیے درست اور قابلِ اعتماد نہیں مانا جا سکتا کہ وہ ریکارڈ پر موجود ہے۔
اگر کسی اہم گواہی کو دفاع کی مؤثر موجودگی اور جرح کے بغیر ریکارڈ کیا جائے، تو اس شہادت کی قابلِ اعتماد حیثیت اور اسے سزا کی بنیاد بنانے کے قانونی جواز پر لازماً سوال اٹھتا ہے۔ جو الزام دفاع کے سامنے مؤثر طور پر پرکھا ہی نہ گیا ہو، اسے بلاجواز قطعی سچ تصور نہیں کیا جا سکتا۔
کسی بھی مقدمے میں الزام ثابت کرنے کی ذمہ داری استغاثہ پر ہوتی ہے۔ ملزم پر یہ ذمہ داری نہیں کہ وہ محض الزام کی موجودگی کو غلط ثابت کرے۔ اسی لیے دفاع کا حق بنیادی اہمیت رکھتا ہے: عدالت کو فیصلہ صرف الزام کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس الزام اور اس کے ثبوت کو قانونی طور پر پرکھنے کے بعد کرنا ہوتا ہے۔
اس مقدمے میں ایک دوسرا بنیادی سوال عدالت کی غیر جانب داری سے متعلق بھی پیدا ہوتا ہے۔
میں نے خود اس مقدمے کی کارروائی دیکھی، اور میرے مشاہدے میں عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے سے قبل ایسے ریمارکس سامنے آئے جنہوں نے عدالتی غیر جانب داری اور پہلے سے ذہن بن جانے کے بارے میں سنجیدہ خدشات پیدا کیے۔ عدالت کا فرض صرف یہ نہیں کہ آخر میں غیر جانب دار فیصلہ تحریر کرے؛ عدالتی غیر جانب داری پورے مقدمے کی کارروائی میں نظر آنی چاہیے۔
ایک منصفانہ عدالت وہ ہے جو استغا��ہ اور دفاع، دونوں کو مؤثر طور پر سنے، شواہد کو کھلے ذہن کے ساتھ پرکھے، اور حتمی نتیجے تک پہنچنے سے پہلے کسی ایک فریق کے مؤقف کو حتمی حقیقت نہ سمجھے۔
اگر کسی فریق کے پاس یہ معقول بنیاد ہو کہ عدالت نے شواہد کی مکمل جانچ سے پہلے ہی اپنی رائے ظاہر کر دی تھی، تو یہ صرف تاثر کا مسئلہ نہیں رہتا؛ یہ عدالتی عمل کی منصفانہ حیثیت سے متعلق ایک سنجیدہ قانونی سوال بن جاتا ہے۔
اسی لیے اس مقدمے میں اپیل کو محض ایک رسمی مرحلہ سمجھنا درست نہیں ہوگا۔ اپیل کی عدالت کے سامنے سوال صرف یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ��چلی عدالت نے کس بنیاد پر سزا سنائی، بلکہ یہ بھی جانچا جانا چاہیے کہ کیا گلزادی بلوچ کو ابتدا ہی سے منصفانہ اور مؤثر عدالتی کارروائی کا وہ حق حاصل تھا جو قانون اور انصاف دونوں کا تقاضا ہے؟
کیونکہ انصاف صرف نتیجے کا نام نہیں۔ انصاف اس پورے عمل کا نام ہے جو نتیجے تک پہنچاتا ہے۔
اگر دفاع کو اہم شہادت کے وقت مؤثر نمائندگی حاصل نہ ہو، اگر گواہ کے بیان کو جرح کے ذریعے پرکھنے کا حقیقی موقع نہ دیا جائے، اور اگر عدالت کے طرزِ عمل سے اس کی غیر جانب داری پر سنجیدہ سوالات پیدا ہوں، تو پھر یہ جائز طور پر پوچھا جا سکتا ہے کہ آیا سزا ایک مکمل اور منصفانہ عدالتی عمل کا نتیجہ تھی یا نہیں۔
گلزادی بلوچ کا حق صرف یہ نہیں تھا کہ اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ اس کا حق یہ تھا کہ اس کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق، غیر جانب دار عدالت کے سامنے، مؤثر دفاع اور مکمل جرح کے مواقع کے ساتھ چلایا جائے۔ ہم اسی بنیادی قانونی نکتے کو ہر متعلقہ عدالت کے سامنے اٹھائیں گے۔
سزا کا وجود بذاتِ خود منصفانہ عدالتی کارروائی کا ثبوت نہیں ہوتا۔ پہلے یہ طے ہونا ضروری ہے کہ سزا تک پہنچنے والا پورا عمل قانونی تقاضوں، دفاع کے حق، جرح کے اصول اور عدالتی غیر جانب داری کے معیار پر پورا اترتا تھا یا نہیں۔
گلزادی بلوچ کو محض سزا نہیں، منصفانہ سماعت کا حق حاصل تھا۔ اور اگر وہ حق مؤثر طور پر فراہم نہیں کیا گیا، تو یہ سوال پوری قانونی قوت کے ساتھ اٹھنا چاہیے کہ آخر جس شخص کو منصفانہ طور پر سنا ہی نہ گیا ہو، اس کے خلاف سنائی گئی سزا کو کس بنیاد پر برقرار رکھا جا سکتا ہے؟
#ReleaseBYCLeaders
We are alarmed by the life sentence handed down to prominent Baloch rights activist and Baloch Yakjehti Committee leader Gulzadi Baloch. The use of baseless charges against peaceful activists raises serious concerns about the misuse of laws to silence and criminalise dissent.
Those in power must understand that the criminalisation of peaceful activism will not remain restricted to Balochistan. When the fundamental rights of one community are denied, the rights of others across Pakistan are also put at risk.
I appeal to civil society and the media across Pakistan to stand in solidarity with Baloch rights activists, raise their voices against the blatant misuse of laws, and unite in the struggle to defend our fundamental rights. Your silence today could come at a much greater cost tomorrow for you all.
آج میری بہن گل زادی بلوچ اور وکلاء کی غیرموجودگی، دلائل کے بغیر جسٹس قادر بخاری نے انتہائی غیر منصفانہ، جانبداری پر مبنی فیصلہ سنا کر گل زادی بلوچ کو جھوٹے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
خضدار میں فوج نے گھر میں چھاپے کے دوران ایک ہی فیملی کے 4 بیگناہ بلوچوں کو قتل کردیا۔
#پنجابی سیاستدان نا اسکی مذمت کریگا
نا میڈیا اسکو دکھائیگا
نا دانشور پوڈکاسٹ کریگا
نا انقلابی احتجاج کریگا
نا قلمکار لکھے گا
کیونکہ انکا خون پنجابی مزدور کی خون کی طرح پاک نہیں، یہ بلوچ
In Killi Yar Muhammad Sonaro, Wadh, FC firing killed four civilians and injured several others, including seven year old Shahzaib. Four civilians are dead. A seven year old child has been shot. This is the human cost of military operations being imposed on Baloch communities in the name of security.
For Baloch people, this violence is neither new nor exceptional. Civilians are killed, people are forcibly disappeared, homes are raided, families are harassed, young men are arbitrarily detained, and entire communities are subjected to military force. Year after year, the same violence is repeated across Balochistan, while Baloch lives are treated as though they are expendable and entire populations can be punished for the actions of others.
How many Baloch civilians must be killed before this can no longer be called a “security operation”? How many children must be shot before their lives are considered worth protecting? How many families must lose their children before the violence inflicted on Baloch communities is treated with the horror it deserves?
Seven year old Shahzaib should never have been shot. Four civilians should not be dead. These are not acceptable costs of maintaining security. Baloch children cannot be made to grow up under guns, and Baloch civilians cannot continue to be killed, disappeared, detained and terrorised while their suffering is justified in the language of security.
There is no security in making an entire people fear for their lives.
گونیکو کلکور، بلوچستان میں پانی ایک بہت بڑی ضرورت ہے
یہاں لوگوں کے قریب پانی کا کوئی مناسب ذریعہ موجود نہیں، اور انہیں دور سے پانی لانا پڑتا ہے۔ بارش نہ ہونے کی صورت میں پانی کے ذرائع بھی خشک ہو جاتے ہیں، جس سے غریب خاندانوں کی مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں
حقیقت پر مبنی کامریڈ ڈاکٹر مارنگ بلوچ میں کشمیریوں سے بھی یہی کہتا ہوں کہ پاکستان اپ کا کوئی ہم نوا نہیں ہے.
میں تمام انسان دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس ظالم اور جابر فوجی ریاست کے خلاف اواز اٹھائیں.✌️✊
#StopKashmiriGenocide#RightsMovementAJK
ڈاکٹر ما�� رنگ بلوچ کی گرفتاری اور ان کے ساتھ جیل میں ہونے والا سلوک #بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی علامت ہے۔آج ماہ رنگ جیل میں ہیں، مگر ان کے الفاظ، ان کے خواب، ان کی مزاح��ت آزاد ہے
#ReleaseMahrangBaloch #Balochistan
نے سما ءِ ادی نی شیزال ئسے اوس ،ننا یقن او گمان آن زیات شیرزال ئسے اوس۔
ننے یقین ءِ نی اندون محکم مسونوس اندون محکم سلوس آک،
دارو نا ءِ ہرکس فون کننگ ءِ ارفیننگ ءِ نُم امرور ءِ لمہ امر ءِ ای کل آتے پاننگوٹ نن جوان اُن کنا لمہ ماہرنگ نا لمہ ءِ گڑا ماہ رنگ نا وڑا مضبوط ءِ ۔
مننگ کیک اینو دژمن خواشی کننگ ءِ کہ نن دا جنگ ءِ کٹان آک ولے ای پاوہ نا دا جنگ ءِ کنا ایڑ کٹا ماہ رنگ کٹا تا انتئہ کہ او ماہرنگ آن اندون خولیس نا آماچ ئسورہ کہ ہمو جج کہ سودا مسوس ہمو جج ان��ا فیصلہ تننگ نا ٹائم نا خن تے تون خن شاغیننگ کتوکا اندا وجغان او بند کمرہ ٹی دوز آتے امبار نا کیس ءِ چلیفے او فیصلہ ءِ تیس آک،
نے سما ءِ ادی کورٹ ئنا سٹاف نا کاٹم دارو کنا مونا شیف ئسکا انتئہ کہ اوفتے کُل ءِ سما ئسکا کہ ہمرو نا انصافی ئس مسونے ،
نن ایڑ آک ایلم وخت ئس دم دارینگان ءِ نے آ بسون ءِ گڑا نی ننے پاریس ءِ نُما ایڑ دا گل زمین کہ دریا ٹی پوڑی نا کچ ام قربانی تننگ اف دا گل زمین دا نا باتی آک باز کرزیرہ ءِ ای اوفتے کن ہچ ئس ام کننگ افیٹ ،نا دا ہیت آک ننے ہمت تیسونو نا تربیٹ ننے ہمت تیسونے نا سیاسی تربیت ننا کسر شونی ءِ کرین ءِ او اندون کرو ءِ۔
ننے سما ءِ دژمن بسک نی جیل ئنا تہٹی باز پیرغننگ نا کوشست کرءِ ولے نی
ماہ ران نا مش امبار تینا اصول آتے ٹی سلوک ئسوسا تینا ڈغار نا باتی تا حق آتے کن سالوک ئسوسا اوفتا حق آتا سو��ہ ءِ کتوس آک تینا شہید آتا دیتر تا سودا ءِ کتوس آک او دژمن حبکہ مسک کہ داخا مراحات تننگ آن پد بی نن ماہ رنگ ءِ پیرغننگ کتون آک اندا وجغان او دونو فیصلہ ئس تینا دلار آ ضمیر فروش عدالت آتا زریعہ آن تیرفے کہ نے پیرغننگ کرور آک ،
ولے ای اوفتے اندا پاننگ خواہ نُما مون آ ماہ رنگ ءِ غفار جان نا مسیڑ ءِ ہمو غفار جان نا کہ ہرا تینا ساہ ءِ ندر کرءِ دا گلزمین کہ ولے تینا مقصد آن پد سلتو ۔۔۔
مھکم سلیس کنا دلیر آ باوہ نا شیزال مسیڑ۔۔۔۔!🌹