ڈاکٹر عاصم کی میڈیا سے گفتگو !
ہم یہ نہیں کہتے ہیں کہ عمران خان کو لمبے عرصے کے لیے ہسپتال شفٹ کرنا پڑے گا لیکن اس وقت ہسپتال میں علاج ضروری ہے۔ یہ ایک لمبا process ہے جیسے ڈاکٹرز نے دو تین سال دیکھنا پڑے گا!
اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اندوہناک واقعہ نہ صرف ایران بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس کے اثرات عالمِ اسلام میں طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں اور یہ خدشہ بھی پیدا ہو رہا ہے کہ کہیں یہ صورتحال عالمی سطح پر کسی بڑے تصادم، حتیٰ کہ تیسری عالمی جنگ، کا پیش خیمہ نہ بن جائے۔
شفیع جان نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم دجالی قوتوں کی جانب سے ایران پر کیے گئے اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس قسم کے جارحانہ اقدامات عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔