Ignorance is a great blessing, awareness makes you suffer & this pain is beyond the understanding of the people. RTs are not endorsements. Corruption free 🇵🇰
یزید نے کربلا میں خواتین کے بالوں کو ہاتھ ڈالا تھا ,یہ یزید کی اولاد ہیں جنہوں نے آج عمران خان کی بہنوں خواتین کے بالوں میں ہاتھ ڈالا ہے - یہ مجرم ہیں انسان نہیں ہیں-
علامہ راجہ ناصر عباس
صحافت کا بنیادی کام تھا حکومت کی طاقت کے خلاف آواز اٹھانا نہ کے حکومت کے ساتھ مل کے ایک شخص اور اس کی بیوی کے خلاف زہر اگلنا - گزشتہ ۴۴ مہینوں نے سب کے چہرے عیاں کر دیے! متی اللہ آپ @Matiullahjan919 کہتے ہیں مگر پھر آپ شاہزیب کا دفاع کیسے کرتے ہیں؟
میری یہ قربانی اتنی بڑی نہیں ہے پاکستان کے لیے اس پہ فخر ہے۔ میں خوش قسمت ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں عمران خان کی بہن اور حسان نیازی کی ماں ہوں۔ ہم سمجھتے ہیں یہ جو فلسطین اور غزہ میں ہورہا ہے ہماری پولیس وہاں سے ٹریننگ لے کر آئی ہے۔ ان حکمرانوں نے فلسطین کو تسلیم کرنا ہے اور عمران خان اس کی راہ میں رکاوٹ ہے اس لیے اسے باہر نہیں آنے دے رہے۔ نورین خان نیازی
بیرسٹر گوہر اور شہزاد اقبال سے گزارش ہے کہ :
میں شاہ زیب کے واقعے کی مزمت کرنے اور ایک قدم آگے جا کر ان سے معافی مانگنے کو تیار ہوں۔
وہ صرف ایک کام کریں۔ جو اس کلپ میں کہا اس پر قوم کی تمام ماؤں بیٹیوں اور بہنوں سے معافی مانگیں۔ ندامت کا اظہار کر دیں۔
ایک بڑا امتحان آنے والا ہے ، پاکستان میں کچھ بڑا ہونے والا ہے، اب ہمارے پاس ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ راستہ ہم اختیار کرنے جا رہے ہیں،
وزیر اعلٰی سہیل آفریدی
Strongly condemn the shameful treatment of my aunts outside Adiala Jail last night. The Pakistani government and its handlers have crossed every moral and legal line.
Attacking unarmed women, dragging them on the road and unleashing police force in darkness is the behaviour of a regime terrified of accountability. This fascist approach will not break our family and it will not silence the nation standing for justice.
یحییٰ آفریدی کا ضمیر جھنجھوڑنے کی ایک آخری کوشش بھی کردی گئی !
محترم چیف جسٹس صاحب،
ہم اُمید کرتے ہیں کہ یہ خط آپ کو خیریت سے ملے گا، لیکن نہایت افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ ہم یہ خط ایسے غیر معمولی حالات میں لکھ رہے ہیں، جب سپریم کورٹ آف پاکستان کو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے، ایسا خطرہ جو 1956ء میں اس کے قیام کے بعد کبھی پیدا نہیں ہوا۔
ہم بلا خوفِ تردید یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سول یا فوجی حکومت نے کبھی سپریم کورٹ کو ایک ماتحت عدالت میں تبدیل کرنے یا اس کے آئینی دائرۂ اختیار کو مستقل طور پر ختم کرنے کی ایسی کوشش نہیں کی۔
اگر آپ بھی اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں کہ یہ ترمیم سپریم کورٹ آف پاکستان کے قیام کے بعد سے اس کے ڈھانچے میں سب سے بڑی اور بنیادی تبدیلی ہے، تو ہم انتہائی احترام اور اعتماد کے ساتھ آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ فوری طور پر فل کورٹ میٹنگ طلب کی جائے۔ اس میٹنگ میں اس ترمیم پر غور کیا جائے اور وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ کی طرف سے باضابطہ رائے، تجاویز اور ردِعمل دیا جائے۔
ہم یہ بات وضاحت سے کہنا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو آئینی اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسی کسی مجوزہ آئینی ترمیم پر اپنی رائے دے، جو سپریم کورٹ کے بنیادی ڈھانچے، کردار اور انصاف کی فراہمی کے آئینی فریضے کو متاثر کرتی ہو۔ لہٰذا ہم ایک بار پھر احترام کے ساتھ گزارش کرتے ہیں کہ یہ فل کورٹ میٹنگ فوری طور پر، کسی تاخیر کے بغیر طلب کی جائے، کیونکہ یہ مجوزہ ترمیم 11 نومبر 2025 یا اس کے بعد کسی بھی دن پارلیمنٹ سے منظور کی جا سکتی ہے۔
اگر آپ ہماری اس فوری درخواست کو “غیرجانبداری یا قانون سازی میں عدم مداخلت کے نام پر” مسترد کرتے ہیں، تو ہم کم از کم یہ توقع رکھیں گے کہ آپ تحریری طور پر اس بات کا اعتراف کر لیں کہ آپ اب پاکستان کے آخری چیف جسٹس ہونے پر آمادہ ہو چکے ہیں، اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلیٰ ترین ادارے کے طور پر خاتمے کو تسلیم کر چکے ہیں۔ اس اعتراف کے بعد کم از کم ہمیں آپ سے یہ توقع نہیں رہے گی کہ آپ سپریم کورٹ کے دفاع کے لیے کھڑے ہوں گے۔
چیف جسٹس صاحب، آپ اس بات سے متفق ہوں گے کہ یہ معاملہ عوامی اہمیت کے انتہائی بلند ترین درجے کا ہے۔ اس لیے شفافیت کے تقاضے کے تحت اس خط کی ایک کاپی میڈیا کے سامنے جاری کرنا مناسب ہے۔ اس معاملے کی فوری نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ خط آپ کے سیکریٹری محمد یاسین کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا جا چکا ہے اور جلد ہی کورئیر کے ذریعے باضابطہ طور پر بھی پہنچا دیا جائے گا۔
یہ خط ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھا، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلا نے اس سے اتفاق کیا۔
"قاضی فائز عیسٰی اور سکندر سلطان راجہ نے جمہوریت کو جو نقصان پہنچایا، اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ تحریک انصاف کا نشان چھینا، پابندیاں لگائیں اور جب 8 فروری کے انتخابات میں بھی بات نہ بنی تو مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں میں تقسیم کر دی گئیں۔ انسان میں تھوڑی سی تو اخلاقیات ہوتی ہیں ؟" ایثار رانا