13 ارب ڈالر بچانے کانسخہ، ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے کہا کہ ہم ادویات کی بجائے ڈاگ فوڈ اور بلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کر رہے ہیں ایسی تعیشیات کی امپورٹ کو بند کر کے 3 ارب ڈالر بچایا جا سکتا ہے جبکہ روس اور ایران سے مقامی کرنسی میں تیل خرید کر ہم مزید 10 ارب ڈالر بچا سکتے ہیں
پاکستان کی اکانومی کو صرف ایسے ٹیکنوکریٹ سنبھال سکتے ہیں جو نہ تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ملازم ہوں نہ ہی دوہری شہریت رکھتے ہوں اور نہ ہی ماضی کی ناکام حکومتوں کا حصہ رہے ہوں ان ٹیکنوکریٹس کو آئین کے اندر رہتے ہوئے سیاسی حکومتوں کی مدد کے لئے لایا جائے
کیا جنرل باجوہ کو 2018 میں نہیں پتہ تھا کہ عمران خان پلے بوائے رہے ہیں؟ میرے سامنے باجوہ صاحب عمران خان کی حمائت میں صحافیوں سے لڑنا شروع کر دیتے تھے اور خان صاحب بھی انکی تعریفوں میں زمین و آسمان کے قلابے ملایا کرتے تھے دونوں میں پھڈا فیض کی دین ہے