@urdu_bazm ہم نے کب چاہا کہ وہ شخص ہمارا ہو جائے
اتنا دکھ جائے کہ آنکھوں کا گزارہ ہو جائے
تم کو لگتا ہے کہ تم جیت گئے ہو مجھ سے
ہے یہی بات تو پھر کھیل دوبارہ ہو جائے
@urdu_bazm نہ تھا شہر دہلی یہ تھا چمن کہو کس طرح کا تھا یاں امن
جو خطاب تھا وہ مٹا دیا فقط اب تو اجڑا دیار ہے
کیا ہے غم ظفرؔ تجھے حشر کا جو خدا نے چاہا تو برملا
ہمیں ہے وسیلہ رسول کا وہ ہمارا حامیٔ کار ہے
#اردو